تازہ تر ین

دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری ،رونالڈوکا نمبر کونسا ؟

لزبن (آئی این پی)امریکی میگزین فوربز نے دنیا کے سو امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی ، پرتگالی سٹرائیکر کرسچیانو رونالڈو نے دنیا کے امیر ترین سپورٹس مین کا اعزاز برقرا ر رکھا ، 32 سالہ فارورڈ مسلسل دوسرے سال ہائی پیڈ سپورٹس پرسن رہے جن کی کمائی 50 لاکھ ڈالرز سے بڑھ کر 93 ملین ڈالرز ہوگئی ہے۔امریکی باسکٹ بال کے کھلاڑی لی برون جیمز 86 اعشاریہ دو ملین ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ، ٹیکس چوری پر مقدمات کا سامنا کررہے ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لیونل میسی 80 ملین ڈالرز کیساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں،سوئٹزر لینڈ کے ٹینس سٹار راجر فیڈرر 64 ملین ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔بھارت کے ویرات کوہلی نہ صرف اس فہرست میں واحد بھارتی بلکہ اکلوتے کرکٹر بھی ہیں ، وہ 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے اثاثوں کیساتھ 89 ویں نمبر پر ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain