تازہ تر ین

نواز ،پیوٹن ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آ گئی، اہم اعلان بھی ہو گیا

اسلام آباد (ملک منظور احمد) روس اور پاکستان دفاعی شعبے میں تتعاون کو فروغ دینے پر متفق ہو گئے روس پاکستان کو جدید ترین فوجی ہیلی کاپٹر کے ساتھ ساتھ جدید فوجی ساز و سامان بھی فراہم کرے گا جو انسداد دہشتگردی کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ یہ اتفاق رائے قازقستان کے شہر آستانہ میں وزیراعظم نوازشریف اور روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔ باخبر ذرائع کے مطابق روسی صدر نے بھارت اور پاکستان کے درمیان موجود کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے مصالحتی کردار ادا کرنے کی پیش کش کی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے بہت سراہا، روس اور پاکستان مستقبل میں مشترکہ فوجی مشقیں جاری رکھنے پر بھی متفق ہو گئے۔ اسلام آباد میں تعینات روس کے سفیر الیکزے ڈی ڈوو نے خبریں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ روس اور پاکستان کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو گئے ماضی میں ہمارے تعلقات اتار چڑھاﺅ کا شکار رہے تاہم ابھی تعلقات بہت مثالی ہیں پاک روس گیس پائپ لائن منصوبے کو وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے گا وزیراعظم نوازشریف اور روس کے صدر کے درمیان ملاقات ایک اہم پیش رفت ہے روس اور پاکستان دفاع، توانائی، فوجی تربیت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain