تازہ تر ین

انٹرنیٹ ،موبائل کا غلط استعمال نوجوان نسل کی تباہی کا سبب

لاہور (شوبز ڈیسک) ٹی وی کی سینئر اداکارہ صباءپرویز نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ اور موبائل کے بے دریغ استعمال سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے اور ان کے ذہنوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ، پوری رات انٹرنیٹ استعمال کرنے کا کوئی جواز نہیں یہ صرف ایک عادت بن چکی ہے ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نفسا نفسی کے اس دور میں بچوں نے انٹرنیٹ اور موبائل فون سے دوستی کر لی ہے جو ایک خطرناک علامت ہے جس کے مستقبل میں جا کر غلط نتائج سامنے آسکتے ہیں ۔ والدین کو اپنے بچوں پر نظر رکھنے کے ساتھ ان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ صباءپرویز نے کہا کہ کسی بھی چیز کو استعمال کرنے کی ایک حد ہوتی ہے لیکن ہمارے ہاں موبائل فون کو انتہا کی حد تک ذلیل کیا جا رہاہے ،نوجوان نسل اپنی اصل روایات سے دور ہوتی جا رہی ہے اور اگر یہ سلسلہ برقرار رہا تو بچے اپنے کلچر کو بھی بھول کر صرف انٹرنیٹ اور موبائل کے ہو کر رہ جائیں گے۔ ، اسی لیے میری سب والدین سے یہی اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں پر توجہ دیں اور ان کو درپیش مسائل کو دوستانہ انداز میں ملکر حل کریں ، اپنے بچوں سے ایسا برتاﺅ رکھیں کہ وہ اپنے دل کی بات والدین سے شیئر کر سکیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain