تازہ تر ین

اجے دیوگن نے کس کا فون ہیک کیا, اس کے بعد کیا ہوا؟

ممبئی (آن لائن) بھارتی اداکار اجے دیو گن نے امیتابھ بچن اور انکے دوست کے موبائل فون ہیک کرکے دونوں کو حیران کر دیا، اجے دیو گن نے امیتا بھ بچن کے موبائل فون کو پیک کرکے انکے دوست رائے کو پیغام دیا کے مجھے صبح ساڑھے پانچ بجے جم میں ملو، امیتابھچن کے دوست موبائل پر پیغام ملنے کے بعد جب صبح ساڑھے پانچ بجے امیتابھچن کو ملنے پہنچے تو وہ انہیں دیکھ کر کر حیران رہ گئے اور پوچھا کے آپ اتنی سویرے کیوں یہاں آئے اس پر دوست نے جواب دیا کے آپ نے ہی بلایا تھا اور ساتھ ہی انہوں نے وہ موبائل پر اپنے امیتابھ بچن کا مختصر پیغام بھی دکھایا، امیتابھ بچن نے اپنے موبائل کو چیک کیا تو اس سے بھی یہ پیغام دیا گیا تھا، اجے دیو گن نے اپنے انٹرویو میں بتایا کے میں نے امیتابھبچن کی پریشانی دور کرنے کیلئے انہیں فون کرکے بتایا کہ یہ شرارت میں نے کی ہے، امیتابھ بچن یہ سن کر حیران تو ہوئے مگر انہوں نے اجے دیوگن کو ڈانٹنے کی بجائے موبائل فون ہیک کرنے کا سافٹ ویئر مانگ لیا، اجے دیو گن نے ایک کامیڈی شو میں بتایا کہ جدید سافٹ ویئر کے ذریعے کسی بھی موبائل کے کسی کو بھی فون کرنا کوئی مشکل کام نہیں رہا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain