تازہ تر ین

بھارت میں فلموں پر پابندی

ممبئی (نیٹ نیوز) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بالی وڈ فلم ”رئیس“ میں شاہ رخ کے مدمقابل کردار ادا کیا جبکہ فواد خان فلم ”اے دل ہے مشکل“ میں ایشوریہ رائے اور رنبیر کپور کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے لیکن بھارت میں بڑھتی ہوئی پاکستان دشمنی کے باعث اب دونوں فلموں پر پابندی لگائے جانے کا امکان ہے۔ گزشتہ دنوں ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو ملک چھوڑنے اور ان کی فلموں کی ریلیز روکنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں جس کے بعد پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے بھی پاکستانی اداکاروں اور ٹیکنیشنز پر پابندی لگا دی لیکن اب بھارت میں فواد خان اور ماہرہ خان کی فلموں پر بھی پابندی کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain