تازہ تر ین

بالی ووڈ کے مسلمان اداکاروں کی غیر مسلم بیویاں،حیرت انگیز انکشافات

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ میں اکثر ان کہانیوں پر فلمیں بنائی جاتی ہیں جن میں دو الگ مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ محبت پانے کے لئے اپنے گھر والوں سے بھی بغاوت کر لیتے ہیں لیکن بھارت میں صرف فلموں میں نہیں بلکہ حقیقی طور پر ایسے کئی جوڑے موجود ہیں جنہوں نے اپنے مذہب کے خلاف شادی کی اور ا?ج ایک خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔
شاہ رخ خان اور گوری
بالی ووڈ میں رومینٹک کردار نبھانے والے مسلم اداکار شاہ رخ خان کی اپنی زندگی بھی کسی رومانوی فلم سے کم نہیں ہے، وہ سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والی اپنی بچپن کی دوست گوری خان سے 1991 میں شادی کے بندھن میں بندھے، مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے کے باوجود دونوں خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں، تاہم ان کے بچوں کا مذہب کیا ہو گا اس بارے میں فی الحال دونوں خاموش ہیں۔
عامر خان اور کرن راو¿
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان مسلم جب کہ ان کی اہلیہ کرن راو¿ ہندو ہیں، دونوں گزشتہ 12 برس سے اپنے اپنے مذہب پر قائم رہ کر خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں، عامر خان کی کرن سے یہ دوسری شادی ہے، اس سے قبل انہوں نے رینا دت سے شادی کی تھی وہ بھی ہندو مت سے تعلق رکھتی تھیں۔
سیف علی خان اور کرینہ کپور
بالی ووڈ کی سب سے خوشگوار جوڑی کی بات کی جائے تو ذہن میں صرف سیف علی خان اور کرینہ کپور کا نام ا?تا ہے، سیف علی خان مسلم جب کہ کرینہ ہندو ہیں لیکن اس وقت بالی ووڈ میں ان سے زیادہ خوش شاید ہی کوئی اور جوڑی ہے، دونوں کا ایک بیٹا تیمور علی خان ہے جو پیدائش کے فوراً بعد میڈیا سمیت پورے بھارت کی ا?نکھ کا تارہ بن چکا ہے۔
عرفان خان اور ستاپاسکدار
باصلاحیت اور ورسٹائل اداکار عرفان خان بھی مسلمان ہیں جب کہ ان کی اہلیہ ستاپاسکدارہندو ہیں، دونوں کی محبت کی کہانی دہلی میں نیشنل اسکول ا?ف ڈرامہ میں شروع ہوئی جو بعد ازاں دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔
فردین خان اور نتاشا مادھوانی
بالی ووڈ کے ایک اور مسلم اداکار فردین خان نے ماضی کی معروف اداکارہ ممتاز کی بیٹی نتاشا مادھوانی سے 2005 میں شادی کی جو ہندو مذہب سے تعلق رکھتی ہیں۔
عمران خان اور ا?وانتیا ملک
اداکارعامر خان کے بھانجے عمران خان نے بھی فلموں میں قسمت ا?زمائی لیکن اپنے ماموں کی طرح نام کمانے میں کامیاب نہ ہو سکے، مسلم گھرانے میں پیدا ہونے والے عمران خان کی اہلیہ ا?وانتیکا بھی ہندو ہیں تاہم ان کی ازدواجی زندگی کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔
سہیل خان اور سیما سچ دیو
سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان کی زندگی کی کہانی بڑی فلمی ہے، سیما کے ہندو مذہب سے تعلق کے باعث سہیل کے گھر والے اس شادی کیلئے بالکل بھی راضی نہ تھے لہٰذا انہوں نے بطور ہدایت کار اپنی پہلی فلم ”پیار کیا تو ڈرنا کیا“ کی ریلیز کے دن بھاگ کر سیما سے شادی کر لی اور ا?ج یہ جوڑی ہنسی خوشی زندگی گزار رہی ہے۔
زائد خان اور ملائکہ پاریکھ
اپنے کزن فردین خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بالی ووڈ کے ناکام اداکار زائد خان نے بھی شادی کیلئے ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والی لڑکی ملائکہ پاریکھ کا انتخاب کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain