تازہ تر ین

شہباز شریف اہم دورہ پر نکل پڑے, غفلت پر اہم شخصیات معطل

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آج ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈےزےزز،رجب طیب اردوان گورنمنٹ آف پنجاب ہسپتال ،مظفرگڑھ اورامینے اردوان (Emine Erdogan) دانش کیئر گرلز سکول بصیرہ ٹاﺅن ، مظفرگڑھ کا دورہ کیا۔ملتان انسٹی ٹےوٹ آف کڈنی ڈےزےزز کے دورے کے دوران مریضوں کی عیادت کی اور علاج معالجے کی سہولتوںکے بارے میں دریافت کیا۔ہسپتال مےں ادوےات کی عدم دستےابی ،بدانتظامی اورصفائی کی ناقص صورتحال پر انتظامےہ پر شدےد برہمی کا اظہار کےا۔ وزےراعلیٰ ہسپتال مےں زےر علاج ایک ایک مریض کے پاس گئے اورعلاج معالجے کے بارے مےں پوچھا۔ بعض مریضوں کی جانب سے ادویات کی مفت فراہمی کی شکایت پر وزیراعلیٰ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سو فیصد مریضوں کو ادویات مفت ملنی چاہئیں اور جن مریضوں کو پیسے دے کر دوائی لینا پڑی ہے، ہسپتال انتظامیہ انہیں سو فیصد پیسے واپس کرے۔ انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی لاگت سے جدید ترین ہسپتال بنانے کا یہ مقصد نہیں کہ غریب مریضوں کو اپنی جیب سے ادویات خریدنی پڑیں۔ تمام ہسپتالوں کی انتظامیہ جان لے کہ میں ان کا نہیں ، غریبوں کا نمائندہ ہوں۔ ہسپتالوں میں علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے حکومت کی طرف سے فنڈز میں کمی نہیں آنے دی جا رہی، اس کے باوجود بعض مریضوں کو مفت ادویات نہ ملنے کی صورتحال برداشت نہیں کروں گا۔ وزیراعلیٰ کو بیشتر مریضوں نے بتایا کہ انہیں مفت ادویات مل رہی ہیں جبکہ بعض مریضوں نے باہر سے دوائی خریدنے کے حوالے سے شکایت کی۔ وزیراعلیٰ آﺅٹ ڈور کے تمام شعبوں میں گئے اور انہیں بتایا گیا کہ انسٹی ٹیوٹ میں مریضوں کا فری ڈائلسیز کا عمل شروع ہو چکا ہے اور اس وقت ڈائلسیز کیلئے 40 مشینیں کام کر رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے نوتعمیرشدہ ہسپتال کی ایک دیوار میں سیلن آنے پر محکمہ بلڈنگ کے ایس ای، ایکسیئن، ایس ڈی او اور متعلقہ عملہ معطل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم سے اس معاملے کی انکوائری کرائی جائےکہ میں دوبارہ اس ہسپتال کے دورے پر آیا ہوں اور میرے پہلے دورے کے دوران جو یہاں خامیاں اور نقائص سامنے آئے تھے، بدقسمتی سے ان میں کوئی خاطرخواہ بہتری نظر نہیں آئی۔ عمارت کی تعمیر میں سامنے آنے والے نقائص کو دور نہیں کیا گیا جس پر مجھے دلی دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم اور اینٹی کرپشن کی ٹیم کو ملتان پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وہ اس تمام معاملے کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرے گی، تاہم فرائض میں غفلت برتنے پر سپرنٹنڈنگ انجینئر، ایکسیئن اور ایس ڈی او کو معطل کر دیا گیا ہے تاکہ بے لاگ تحقیقات ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک مریضوں کو ہسپتال سے ادویات کی مفت فراہمی اور طبی سہولتوں کا تعلق ہے میں نے ہسپتال کے دورے کے دوران اس بارے میں مریضوں سے پوچھا ہے۔کچھ مریضوں نے ہسپتال سے ادویات نہ ملنے کی شکایت کی ہے جو ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں سوفیصد فنڈنگ کی گئی ہے اور مریضو ںکو ادویات ہر صورت مفت ملنی چاہئیں۔ اس حوالے سے جو شکایت سامنے آئی ہے اس کی مکمل انکوائری کرائی جائے گی۔ ہسپتال کے ادویات کے سٹور کو چیک کرنے کیلئے آفیسر کو بھجوا دیا گیا ہے۔ وہ ادویات کے سٹاک کو چیک کریں گے اور اس بات کا جائزہ لیں گے کہ ہسپتال میں کتنی ادویات آئی ہیں اور کتنی مریضوں میں تقسیم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض مریضوں کو ہسپتال سے ادویات ملنا اور بعض کو نہ ملنا اس کا کوئی جواز نہیں۔ اگرادوےات فراہم کرنے کا نظام کمپےوٹرآئزڈ ہے توکس طرح ممکن ہے کہ کچھ مرےضوں کو ادوےات فراہم کی جارہی ہوں اورکچھ مرےض ادوےات سے محروم ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں جس کمرے میں ہاتھ دھونے کیلئے گیا تو وہاں پانی موجود نہ تھا۔ کس قدر افسوس کی بات ہے کہ نام نہاد وی آئی پی کلچر کے کمرے میں اگر پانی موجود نہیں تو عام مریضوں کا کیا حال ہوگا۔ میں یہ صورتحال دیکھ کر بہت رنجیدہ ہوا ہوں اور مجھے دکھ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات شروع کئے ہیں تو ہسپتالوں کے نظام کو ہر صورت میں بہتر کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ نظام کو درست کرنا محکمہ صحت، انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ خدا اس کی مدد کرتا ہے جو خود اپنی مدد کرتے ہیں۔ نظام کی درستگی میں محکمہ صحت، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے ناکام ہوئے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں چند دنوں تک دوبارہ یہاں آﺅں گا اور یہاں گردوں کی ٹرانسپلانٹیشن کے عمل کا جلد آغاز کیا جائے گا۔ نشتر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے بیٹے کے پروٹوکول کے استعمال کے بارے میں سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں تو خود پروٹوکول استعمال نہیں کرتا کسی اور کو پروٹوکول استعمال کرنے کی کیسے اجازت دے سکتا ہوں۔ میں خود یہاں ویگن پر آیا ہوں، تاہم اگر اس حوالے سے کوئی بات سامنے آئی تو ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں سوفیصد ادویات کی مفت فراہمی کے فیصلے پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ بعدازاں وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف رجب طیب اردوان گورنمنٹ آف پنجاب ہسپتال ،مظفرگڑھ گئے اور وہاں ہسپتال کے توسیعی منصوبے کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے تعمیراتی کام پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور تعمیراتی کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ توسیعی منصوبہ مکمل ہونے سے ہسپتال میں 250 بستروں کا مزید اضافہ ہوگا جس سے جنوبی پنجاب کے عوام کو معیاری اور جدید طبی سہولتیں میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ میں قائم جدید طبی سہولتوں سے آراستہ رجب طیب اردوان ہسپتال علاقے کے عوام کو معیاری علاج معالجہ فراہم کر رہا ہے اور اس منصوبے کی توسیع سے اس علاقے کے عوام کو مزید سہولت ملے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنما ممتاز عالم دین مولانا عبداللہ امجداور صدارتی ایوارڈ یافتہ مصور بشیر کنور کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی ارواح کو جوار رحمت میں جگہ دے ۔ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام( ف) کے سربراہ اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی ،جس میں باہمی دلچسپی کے امور ،سیاسی صورتحال اور مقبوضہ جموں وکشمیر کے حالات پر گفتگو ہوئی،دونوں رہنماﺅں نے مقبوضہ جموںو کشمیر میں نہتے کشمیری عوام پر بھارتی مظالم اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت کی، وزیراعلی نے کہاکہ ظلم وجبر سے کشمیری عوام کی تحریک آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا،انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا سانجھا ملک ہے اورہم نے ملکر اس کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنا ہے ،پاکستان کے مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کی کوئی حیثیت نہیں، انہوںنے کہاکہ سیاست میں رواداری اور شائستگی کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے کہاکہ پاکستان کو موجودہ حالات میں اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے-ملک میں اتحاد اور اتفاق کو فروغ دینے کے لئے علمائے کرام کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے-علمائے کرام نے یگانگت، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے کلیدی کردار ادا کرنا ہے، ان سے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے وفد نے ملاقات کی اس موقع پر وزیراعلی نے علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ اتحاد کی قوت سے ہی ہوگا-انہوںنے کہاکہ دہشت گردوں کا کوئی دین ہے نہ مذہب اور نہ ہی کوئی جغرافیائی شناخت -دہشت گرد انسانیت کے کھلے دشمن ہیں- ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ اتحاد ا ور اتفاق کے راستے پر چلاجائے-انہوںنے کہاکہ دین اسلام امن او ربھائی چارے کا پیغام دیتا ہے اور ہمیں اختلاف کو ایک طرف رکھ کر اتفاق کا راستہ اپنانا ہے -جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، وزیر مملکت مذہبی امور پیر محمد امین الحسنات ،ناظم اعلی وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری، مولانا محمد امجد خان،مولانا ڈاکٹر عتیق الرحمن، مولانا غلام محمد سیالوی اور دیگر علمائے کرام اس موقع پر موجود تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain