تازہ تر ین

حامد کا خاندان انصاف کا منتظر

لالہ موسیٰ(ر پورٹ۔و قاص بھٹی)نواز شریف ریلی میں حادثے کا شکار ہونے والے حامد کا خاندان انصاف کا منتظر۔حامد کے خاندان کوانصاف کب ملے گاسیاسی پارٹیوں کی طرف سے سیاسی دکانداریاں چمکانے کا سلسلہ عروج پر ابھی تک کسی پارٹی نے بھی مالی یا قانونی دادرسی نہیں کی ۔تفصیل کے مطابق چند روز قبل نواز شریف ریلی میںحادثے کاشکار ہونے والا12سالہ معصوم حامد کا خاندان آ ج بھی اپنے لخت جگر کی جدائی میں غم سے نڈھال ہے حامد کا والد ،بھائی اور ماں ابھی تک اس گہر ے صدمے کو نہ برداشت کرنے کی حالت میں ہیں جبکہ حامد کے اس حادثے پر سیاسی پا ر ٹیوں کی طرف سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے اور حامد کے نام پر خوب سیاسی دکانداریاں چمکائی جارہی ہیں ہر روز کسی نہ کسی سیاسی پار ٹی کا کوئی نہ کوئی راہنما حامد کے گھر آتا ہے اور تعزیت کے نام اور ہمدردی کے نام پر لفظوں کی بچھاڑ کر کے سیاسی تیر برسائے جارہے ہیں جس سے سوا ے میڈیا کورئج کے مقتول حامد کے خاندان کو کوئی فا ئد ہ نہیں ہو رہا ابھی تک کسی بھی سیاسی پارٹی کی طرف سے متا ثر ہ خاندان کی ما لی امداد نہیں کی گی مالی امداد تو ایک طرف کسی پارٹی کی طرف سے قانونی مد د بھی نہیں کی گی صرف بیان بازی کی حد تک محدود ہے کہ ہم آپ کے ساِتھ ہیں اور الٹا ہر روز پر وٹوکول آنے والے وزرا راور سیاسی پا رٹیوں کے راہنما غمزدہ خا ندان کے ز خموں کو ایک بارپھر سے تازہ کر کے چلے جاتے ہیں حامد کا خاندان آج بھی چیخ چیخ کر پکا ر ہا ہے کہ ہم اپنے لخت جگر کا لہو کس کے ہا تھ پر تلاش کر یںہمیں انصاف کون دیے گا ہر چیز نا مزد ہو نے کے با و جود ثبوت اور شواہد ہو نے کے با وجود ملز مان کو گرفتار کیوں نہیں کیا جا ر ہا آج بھی حامد کا لہو چیخ چیخ کر پکا رہا ہے کہ پاپا میرا کیا قصور تھا کہ مجھے شاہی خاندان کے پر و ٹوکول کی گاڑیاںروندتے ہو ئے چلی گی میر ئے باپ کا سہارا کون بنے گا میرئے خاندان کو انصاف کون دئے گا اور اگر صرف سیاسی دکانداریاں چمکانی ہیں تو خدارا ہم ایسے ہی ٹھیک ہیں ہم غریب ہیں یہی ہمارا قصور ہے اور اسکا انصاف خدا کی ذات ضرور دئے گی حامد کے خاندان کی حکمرانوںسے التجائ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain