تازہ تر ین

کیا نواز شریف کو نظر ثانی اپیل میں ریلیف مل سکے گا ؟ احمد رضا قصوری ، اعجاز الحق اور صداقت عباسی کی نیوز این میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے پروگرام” نیوز ایٹ8 “ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر قانون احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو نظر ثانی اپیل میں کوئی ریلیف ملنا بہت مشکل ہے، سپریم کورٹ کے پاس نیب کی نگرانی کا اختیار ہے، انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے عدالت عظمی کے پاس بہت اختیارات ہیں، اگر ایسا نہ کیا جاتا تو زرداری کے کیسز کی طرح پانامہ کیس بھی لٹک جاتا، سربراہ مسلم لیگ ضیاءاعجاز الحق نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ شائع ہونی چاہئے، حکومت اگر ایسا نہیں کرتی تو طاہر القادری کو لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنا چاہئے، حکومت کا رپورٹ شائع نہ کرنا آئین و جمہوریت کی خلاف ورزی ہے، حکمران ایسے اقدام سے ججز کے راستے میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں، باقر نجفی کی رپورٹ منظر عام پر نہ لانے سے کیا فائدہ ہوگا، سمجھ سے بالاتر ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کی ریلی” چور مچائے شور“ کے مترادف تھی، ووٹ کے تقدس کی بات کرنے والا عدالت کا تقدس پامال کرتا ہے، نواز شریف نے نیب ریفرنسز سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے ریلی کا ڈرامہ رچایا، ریلی میں بھر پور سرکاری مشینری استعمال ہوئی، انہوں نے مزید کہا کہ شریف خاندان اب احتساب سے بچ نہیں سکتا، تحریک انصاف اب انتخابی اصلاحات کیلئے جدوجہد کرے گی تاکہ دھاندلی کاخاتمہ ہوسکے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain