تازہ تر ین

ثنا میر کی عمدہ باولنگ، پاکستانی ویمنز نے پہلی بار کیویز کو شکست دیدی

شارجہ (اے پی پی) آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ، پاکستان ویمن نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ ویمن کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ گرین شرٹس نے 156 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ بسما معروف نے 36 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ثناءمیر نے 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ تین میچز کی سیریز 2-1 سے نیوزی لینڈ کے نام رہی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43.4 اوورز میں 155 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ سیم کرٹس 50 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہیں۔ ثناءمیر نے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا اور 25 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ سعدیہ یوسف نے دو جبکہ ایمن انور، ناشرہ سندھو اور بسما معروف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں پاکستان ویمن نے ہدف 48.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان بسما معروف نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 36 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ دیگر بیٹرز میں سدرہ امین 32 ، جویریہ خان 29 اور ناہیدہ خان 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ اینا پیٹرسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain