تازہ تر ین

کوہلی کو باولنگ کرواتا تو بہت اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملتا: شعیب اختر

لاہور( آن لائن) ویرات کوہلی کی جانب سے اپنی تعریف پر سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے بھی ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ”اچھا ہی ہوا کہ مجھے ویرات کوہلی کو باﺅلنگ کرنے کا موقع نہیں ملا۔،وہ بہترین بیٹسمین ہیں ، ایسا لگتاہے کہ اگر میں کوہلی کو باﺅلنگ کرتا تو شائقین کرکٹ کو ایک بہت اچھا مقابلہ دیکھنے کیلئے ملتا۔“واضح رہے کہ کوہلی نے ایک انٹرویو میں شعیب اختر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ شعیب اختر کی باﺅلنگ پر لگتا تھا کہ دوسرے اینڈ پر رہنا ہی بہتر ہے۔ا نہوں نے کہا کہ پاکستانی باﺅلر عرفان کا سامنا کرنے کیلئے کوچ نے ہمیں سٹول پر کھڑے ہو کر باولنگ کروائی لیکن پھر بھی کھیلنے میں بہت مشکل پیش آئی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain