تازہ تر ین

زینب زیادتی اور قتل کا ملزم عمر نامی شخص لاہور سے گرفتار۔۔ پولیس سامنے اپنے گھنائونے جرم کا اعتراف کر لیا۔۔ ڈی این اے بارے بھی دھماکے دار خبر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے زینب زیادتی اور قتل کا ملزم لاہور سے گرفتار کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے زینب زیادتی اور قتل کیس کے ملزم عمر کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو جے آئی ٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ چینل کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزم نے زینب سے زیادتی اور قتل کا اعتراف کیا

ہے ۔جے آئی ٹی نے باقاعدہ طور پر ملزم سے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ملزم کی لوکیشن قصور میں ہونا ثابت ہو گئی ہے ۔رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ لےکر اس بات کو ثابت کیا جائے گا کہ آیا کہ یہ وہی شخص ہے جس نے زینب سے زیادتی کی یا کوئی اور۔واضح رہے کہ زینب سے زیادتی کے ملزم کا ڈی این اے 6 مزید بچیوں سے زیادتی میں بھی ثابت ہو چکا ہے ۔ اس لئے عمر کا ڈی این اے ہی اس بات کو ثابت کرے گا کہ یہ وہی ملزم ہے یا کوئی اور۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain