تازہ تر ین

عمران خان کیخلاف میگا سکینڈل ، چھان بین شروع،نیب نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے زیر استعمال سرکاری ہیلی کاپٹر اسکینڈل کی تحقیقات شروع کردی۔ نیب ذرائع کے مطابق سرکاری ہیلی کاپٹر اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنادی گئی ہے جس کی سربراہی ڈائریکٹر نیب خیبرپختونخوا نوید حیدر کریں گے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں لیگل کنسلٹنٹ، قانونی ماہرین اور تحقیقاتی افسران شامل ہیں جب کہ صوبائی حکومت سے بھی ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے عمران خان کی جانب سے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا 2 فروری کو نوٹس لیا تھا۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سرکاری ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 پر 22 گھنٹے اور ایکیوریل ہیلی کاپٹر پر 52 گھنٹے پرواز کی اور اوسطاً 28 ہزار روپے کے حساب سے 74 گھنٹوں کے 21 لاکھ 7 ہزار 181 روپے ادا کیے۔اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ رپورٹ کے مطابق عمران خان اگر پرائیوٹ کمپنیوں سے ہیلی کاپٹرز حاصل کرتے تو ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کا فی گھنٹہ خرچ 10 سے 12 لاکھ روپے جب کہ ایکیوریل ہیلی کاپٹر کا فی گھنٹہ خرچ 5 سے 6 لاکھ روپے ادا کرنا پڑتا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain