تازہ تر ین

اراضی تنازع ،وکیل کی فائرنگ سے 2وکلاءقتل

لاہور (خصوصی ر پو رٹر )لاہور سیشن کورٹ میں ایک بار پھر گولیاں چل گئیں ، زمین کے تنازعے پر وکیل نے فا ئر نگ کر کے 2 وکلا کی جان لے لی ، ملزم اور مقتول دونوں آپس میں کزن ہیں ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پو لیس نے لا شےں مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتےش شروع کردی ہے ۔ دوسری جا نب سیشن کورٹ فائرنگ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فائرنگ کے بعد کمرہ عدالت میں بھگدڑ مچ گئی، قاتل نے سات گولیاں چلائیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام پو ر ہ کے علاقہ سیشن کورٹ میں 20 دن میں فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ سامنے آیا ہے ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخ تاثیر الرحمن کی عدالت کے باہر دو وکلاءکے دو گرپوں میں جھگڑا ہوا اور فائرنگ شروع ہوگئی، جس سے عدالت میں خوف وہراس پھیل گیا، گولیاں لگنے سے دو وکیل جاں بحق ہوگئے۔ پو لیس کے مطا بق وکلا زمین کے تنازع پر آپس میں الجھ پڑے۔ کاشف راجپوت نامی وکیل نے فائرنگ کر کے ساتھی وکیل رانا ندیم ایڈووکیٹ کی جان لے لی۔ فائرنگ کی زد میں آکر 26 سالہ دوسرا وکےل اوےس اعوان بھی جاں بحق ہوگیاجبکہ ملزم نے موقع سے فرا ر ہو نے کی کو شش کی جسے پو لیس نے پکڑ لےا ۔ پو لیس نے لا شےں مردہ خا نہ میں منتقل کر دی ہے ۔ پو لیس کا کہنا ہے کہ قاتل اور مقتول دونوں وکلا آپس میں رشتے دار تھے۔پولیس کی بھاری نفری سیشن عدالت پہنچ گئی اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔ دوسریا جا نب رواں ماہ سیشن کورٹ میں فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل 31 جنوری کو مخالفین کی فائرنگ سے قتل کا ملزم اور ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق ہوگئے تھے۔ وزیراعلی ٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔دوسری جانب سیشن جج عابد حسین قریشی نے سیشن کورٹ میں فائرنگ کا نوٹس لے لیا اور کہا سکیورٹی کے باوجود اسلحہ اندر کیسے آیا ؟، عدالت نے ڈی آئی جی آپریشنز سے 2 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی۔اس حوالے سے ما ہر قانو ن کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار عموما تلاشی نہیں لیتے اور ناقص سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر نا خوشگوار واقع پیش آیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سیشن کورٹ میں ایسا ہی نا خوشگوار واقع پیش آیا تھا جہاں ایک وکیل اسلحہ لے آیا جس کی مکمل تلاشی نہیں لی گئی تھی اور اس فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں 2 وکیل جاں بحق ہو گئے تھے۔اےسی طر ح گزشتہ روز بھی ہائیکورٹ میں داخل ہوتے ہوئے وکیل کو پولیس اہلکار نے تلاشی کے لیئے روکا جس پر وکیل سیخ پا ہو گیا اور پولیس اہلکار کو تھپڑ دے مارا۔اس حوالے سے اےس اےس پی انوےسٹی گےشن مبشر مےکن نے خبرےں کو بتا ےا کہ مقتو ل اور ملزم کا ہر بنس پو ر ہ میں 5مر لے کے پلا ٹ کا تقاضہ تھا ۔ ملزم کو پو لیس نے حراست میں لے لےا ہے تما م پہلوں پر تفتےش کی جا ر ہی ہے،

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain