تازہ تر ین

نواز ، شہباز ، زرداری سب کرپٹ ۔۔۔ نجات کا وقت قریب

کراچی(آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور زرداری کرپٹ ہیں، ان سے نجات کا وقت قریب آگیا ہے، ہم ان چوروں اور لٹیروں سے عوام کا پیسہ واپس لا کر عوام پر خرچ کرینگے۔ کرپشن نے اداروں کو تباہ کردیا، ہم اقتدار میں آکر اداروں کو مضبوط بنائیں گے ۔ ادارے مضبوط ہونگے تو ملک مضبوط اور پاکستان دنیامیں اپنی مثال آپ ہوگا ۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف خود چور ہیں وہ پولیس کو کیسے ٹھیک کرسکتے ہیں کیونکہ جب پولیس پیسہ بناتی ہے تو ان تک بھی جاتا ہے ، پولیس میں بھرتیاں بھی پیسے لے کر کی جاتی ہیں کیونکہ جس ایس ایچ اوسے پیسے لےکر تعینات کیا گیا ہے وہ کرپٹ عناصر کو کیسے پکڑ سکتا ہے۔ جب آپ کی لیڈر شپ کرپٹ ہوتی ہے ، جب آپ کا وزیراعلیٰ کرپٹ ہوگا تو ایس ایچ او کیسے ایماندار ہوگا۔ شہباز شریف کرپٹ ہے اور زرداری کرپٹ تو پھر پولیس تو کرپٹ ہوگی۔ کرپشن نیچے سے اوپر نہیں جاتی بلکہ اوپر سے نیچے آتی ہے اس لئے اب یہ دورزیادہ دیر نہیں رہے گا۔ 2018کا الیکشن آنےوالا ہے قوم ان کرپٹ عناصر سے چھٹکاراحاصل کرنے کےلئے ہمیں ووٹ دے آپ سے وعدہ کرتا ہوں سب سے پہلے محنت کشوں کے مسائل حل کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران اور کرپٹ نظام ملک کےلئے کےنسر ہے یہ لوگ ملک کو دیمک کی طرح کھارہے ہیں۔ محنت کرنے والے شخص ٹیکس کا پیسہ کرپشن کی نذر ہوجائے تو ملک تو تباہ ہو جائے گا۔ ملک میں ایسا نظام ہے کہ محنت کوئی کررہا ہے اور پیسے کوئی بنا رہا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی سب سے بڑی وجہ بھی کرپشن ہے۔ اور حکمران کرپشن کرکے ملک کا پیسہ باہر لے جاتے ہیں اور ملک کو مقروض کررہے ہیں۔ ہر پاکستانی پر آج ایک لاکھ 30ہزار قرض چڑھ گیا ہے۔ زرداری اور نواز شریف کے آنے سے پہلے ہر پاکستانی پر 30ہزار قرضہ تھا 9سال کے اندر پاکستانی کو ان کرپٹ عناصر نے ایک لاکھ روپے کا مقروض کردیا ہے۔ چوری حکمران کرتے ہیں اور مقروض عوام کو کردیتے ہیں۔ جب ملک پر قرضہ ہو تو ڈیزل مہنگا ہو جاتا ہے اور مولانا فضل الرحمان (ڈیزل) پر ٹیکس لگادیتے ہیں۔ پٹرول ، بجلی ، گیس سب چیزیں مہنگی ہوجاتی ہیں۔ عمران خان نے نواز شریف پر ظنز کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ کہتے ہیں کہ ”مجھے کیوں نکالا“ تو اس لئے نکالا کہ وہ قوم کا پیسہ چوری کررہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 2018کا الےکشن بھرپور طرےقے سے لڑےں گے اور عوام کو کرپٹ ، چور اور لےٹروں سے نجاب دلائےں گے ۔ ہم ملک سے چوری اور کرپشن ختم کرکے اداروں کو ٹھےک کرےنگے اور ےہی ملک دنےا مےں اپنی مثال آپ ہوگا ، ہم اقتدار مےں آکر عوام کا پےسہ عوام پر خرچ کرےنگے ، ہسپتال بنائےں گے ، سکول بنائےں گے جہاں غرےب کے بچوں کا مفت داخلہ اور علاج ہوگا، تعلےم مفت ہوگی، چوری کےا گےا پےسہ عوام پر خرچ ہوگا تو قوم اپنے پاﺅں پر کھڑی ہوجائے گی۔ٹرانسپورٹروں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا بیس سال سے شریف برادران ملک پر قابض ہیں۔ پانچ باریاں لینے کے باوجود بھی ملک کے مسائل جوں کے توں ہیں۔ یہاں سب سے زیادہ خراب پولیس سندھ اور پنجاب کی ہے۔ انہوں نے ہمیشہ پولیس کو اپنے ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کیا ہے۔ہم ٹرانسپورٹرزکے مسائل کا حل پاکستان تحریک انصاف کے منشور میں شامل کریں گے۔ ٹرانسپورٹرز سے میرا اکثر رابطہ رہتا ہے۔ آپ لوگوں کے بہت سے مسائل ہیں۔ خیبر پختونخواہ میں اگر ٹرانسپورٹرز کو کوئی مشکلات پیش آئیں تو براہِ راست آئی جی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں عمران خان آپ کا کپتان ہوگا اور ہم مل کر بدعنوان مافیا کو شکست دیں گے۔ اس موقع پر چیئرمین آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ ہم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ ٹرانسپورٹرز کے مسائل سننے کے لیے یہاں آئے۔ تمام ٹرانسپورٹرز روڈ نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں۔ ہماری اپنی پولیس ہمیں پریشان کرتی ہے۔رکنیت سازی کے سلسلے میں عمران خان نے کہا پی ٹی آئی کا نظریہ عدل و انصاف کا نظریہ ہے۔ ہم پاکستان میں امن، خوشحالی اور عدل و انصاف چاہتے ہیں۔ ہم پاکستان کو ایک نیا روپ دینا چاہتے ہیں۔ نوجوان تحریک انصاف کا ہراول دستہ ہیں۔ کارکنان فخر کریں گے کہ ہم نے نیا پاکستان بنایا ہے۔ کسی بھی سیاسی پارٹی کے کارکن اس کا دل ہوتے ہیں۔ کیونکہ کارکنان کی وجہ سے پارٹی ترقی کرتی ہے۔ شریف برادران اور آصف علی زرداری کوئی سیاسی پارٹی نہیں بلکہ مافیا چلاتے ہیں۔ ہمارا مقابلہ مافیا سے ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain