تازہ تر ین

برطانیہ میں پی پی ،پی ٹی آئی ،ن لیگی سیاستدانوں کی بھاری سرمایہ کاری کا انکشاف نام سامنے آ گئے

لندن (ویب ڈیسک ) نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ برطانیہ کرپٹ غیر ملکی سیاستدانوں کا پسندیدہ مقام بن گیا ہے اور پاکستان، روس اور نائیجریا کے سیاستدان اپنی کرپشن کی رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے یہاں منتقل کررہے ہیں۔این سی اے نے یہ رپورٹ برطانیہ کے قانون نافذ کرنے والے اداروں، سرکاری محکموں، انٹیلیجنس کمیونٹی اور نجی اور رضاکار شعبوں کی رپورٹس کی بنیاد پر تیار کی ہے۔رپورٹ کے مطابق ہر سال سیکڑوں ارب پونڈز منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ لائے جا رہے ہیں اور ٹرسٹ اور کمپنیوں سے وابستہ اکاو¿نٹنگ اور قانونی پروفیشنلز کی جانب سے مجرمانہ طریقے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق سیکڑوں پاکستانیوں نے حکومت کے علم میں لائے بغیر برطانیہ میں بھاری سرمایہ کاری کر رکھی ہے، جن میں پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شامل ہیں۔رابطہ کرنے پر تینوں جماعتوں کے مختلف افراد نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا کہ انہوں نے برطانیہ میں جو سرمایہ کاری کی ہے وہ قانونی اور جائز ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain