تازہ تر ین

خادم رضوی کی تصویر فیس بک پر لگانے والے 5کارکنان ، 100سے زائد فرینڈز فورتھ شیڈول میں شامل

لاہور (ویب ڈیسک) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کی تصویر فیس بک میں لگانے والے جماعت کے 5کارکنان اور ان کے 100سے زائدفیس بک فرینڈز کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کر لئے گئے۔مقا می روزنامہ کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ رائے محمد طاہر کی طرف سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پنجاب کو بھیجی گئی ایک خفیہ رپورٹ میں کہا گیا کہ تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ نظریاتی وابستگی رکھنے والے ایسے افراد جو بنیاد پرست بن چکے ہیں، کے متعلق سی ٹی ڈی نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔اس کارروائی کے تحت تحریک لبیک کے 5کارکنان اور ان کے 100سے زائد فیس بک فرینڈز کے ناموں کو ان کی سرگرمیوں کے باعث انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت فورتھ شیڈول میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے رپورٹ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور آئی جی نے مقامی پولیس اور سپیشل برانچ کو ان افراد کے متعلق ضروری حفاظتی اقدامات کرنے کے احکامات جاری کرنے کے لئے کہا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain