تازہ تر ین

جو بھی اقتدار سنبھالے گا اس کیلئے بحران میں گھِرا پاکستان ہوگا، عمران خان

لاہور (ویب ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے اقتدار میں آنے سے پہلے اور بعد کے اثاثے دیکھ لیے جائیں، پتا چل جائے گا کہ یہ سیاست میں کیوں آئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آج متعدد چیلنجزکا سامنا ہے، پاکستان کیوں پیچھے رہ گیا ؟ جس معاشرے میں انصاف نہ ملے وہ آگے نہیں جاسکتا۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا قرض 10 سال میں 27 کھرب روپے تک پہنچ گیا ہے، جو بھی اقتدار سنبھالے گا اس کے لیے بحران میں گھرا پاکستان ہوگا۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ جو صلاحیت قائداعظم کے پاس تھی کسی کے پاس نہیں تھی، برطانیہ کے پاس بھی قائد اعظم جیسے وکالت والی صلاحیت نہیں تھی، قائد اعظم وہ سیاستدان تھے جو آزادی کے لیے نکلے تھے۔عمران خان نے کہا کہ مجھے سیاست میں آنے کی ضرورت نہیں تھی ، سیاست ایک مقصد کے لیے کر رہا ہوں لیکن کچھ لوگوں کا مقصد سیاست میں آکر پیسا بنانا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے آخری دو سال کرکٹ کینسر اسپتال بنانے کیلئے کھیلی، کینسر اسپتال کیلئے 20 میں سے 19 افراد نے کہا کہ نہیں بنے گا۔عمران خان نے کہا کہ انگلینڈ میں منی لانڈرنگ میں پکڑا گیا سیاستدان عوام میں جاتا توعوام اس کا برا حال کردیتی، جو ملک ہم سے آگے ہیں وہ اخلاقیات میں بھی ہم سے آگے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہاں یہ اپنے 300 ارب بچانے کیلئے نیلسن منڈیلا بنے ہوئے ہیں۔
.


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain