اسلام آباد (ویب ڈیسک )اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہو گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن صفدر کو جیل میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ انہیں تاحال سرکاری اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔طبیعت خراب ہونے پر کیپٹن(ر) صفدر اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل ۔ خیال رہے کہ کیپٹن صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں اڈیالہ جیل میں ایک سال کی سزا کاٹ رہے ہیں۔چند روز قبل بھی کیپٹن صفدر کو گردے کی تکلیف کے باعث پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
