بوریوالہ(نمائندہ خبریں)درندے نے پھول جیسی 7سالہ بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا،ملزم بچی کو زیادتی کے بعد اسکے گھر میں ہی خون میں لت پت چھوڑ کر فرار،ملزم گرفتار،اعتراف جرم بھی کر لیا،بچی ہسپتال منتقل،تفصیلات کے مطابق بلدیہ بورے والا کا سینٹری ورکر شکیل عید ٹرو کے روز اپنی ڈیوٹی پر تھا اور اسکی بیوی قریبی گھروں میں کام کاج کیلئے گئی ہوئی تھی جبکہ انکی 7سالہ معصوم بیٹی اپنے چھوٹے بھائی کے ہمراہ گھر میں اکیلی تھی کہ اسی محلے کا اوباش نوید عرف جیدا انکے گھر داخل ہوا اور بچی کو ایک کمرہ میں لے جا کر درندگی کا نشانہ بنا ڈالا اور بچی کو خون میں لت پت نیم بیہوش چھوڑ کر فرار ہو گیا بچی کی چیخیں سن کر اہل محلہ آ گئے جنہوں نے ملزم کو فرار ہوتے بھی دیکھا انہوں نے پولیس تھانہ سٹی کو واقعہ کی اطلاع کر دی اور بچی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا پولیس نے اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ کی نشاندہی پر ملزم نوید کو گرفتار کر کے اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا ملزم نے تھانے میں میڈیا کی موجودگی میں اپنے اس شرمناک جرم کا بھی اعتراف کر لیا اس افسوسناک واقہ کے بعد مقامی ایم این اے چوہدری فقیر احمد آرائیں،سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں،ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر،ممبر ضلع کونسل نذیر رندھاوا،اور ضلعی صدر مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ منظور برکت ماڑی والا متاثرہ بچی کے گھر پہنچے اور واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس سے اظہار ہمدردی کیا اور یقین دلایا کہ بچی کے ساتھ ہونے والے ظلم کے انصاف تک وہ انکے ساتھ کھڑے ہیں انہوںنے ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا جبکہ سول سوسائٹی کے راہنماءسید سجاد حسین بخاری،مقامی سماجی شخصیت شیخ شہزاد مبین،بین المذاہب امن کمیٹی کے صوبائی رکن حافظ ابوسفیان حنفی اور دیگر نمائندہ شخصیات نے چیف جسٹس آف پاکستان سے فوری انصاف کے حصول کا مطالبہ کیا۔






































