ملتان (رپورٹنگ ٹیم ) روزنامہ خبریں کے زیر اہتمام نیا صوبہ کے عنوان سے ہونے والے مذاکرے میں شریک پاکستان تحریک انصاف کے منتخب ممبران اسمبلی کو چیف ایگزیکٹو ”خبریں“ جناب ضیا شاہد نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ ایک ایسے لیڈر کی قیادت میں اسمبلی کا حصہ بنے ہیں جس پر کرپشن کے الزامات نہیں ہیں۔
٭ نیا صوبہ کے قیام کے حوالے سے ہونے والے مذاکرے میں جناب ضیا شاہد نے کہا کہ وہ پورے یقین اور اعتماد سے کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزیراعظم عمران خان کرپٹ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی بھی قسم کی کرپشن میں ملوث نہیں رہے، بے ایمان نہیں ہیں۔
٭ مجلس مذاکرہ میں ممبر قومی اسمبلی ملک احمد حسین ڈیہڑ نے جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کیلئے قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد کی کاپی دکھائی۔
٭ ملتان کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ 217 میں مخدوم شاہ محمود قریشی کو صوبائی سیٹ پر شکست دینے والے کم عمر ترین ایم پی اے سلمان نعیم کا جناب ضیا شاہد سے تعارف کرایا گیا۔ جناب ضیا شاہد نے سلمان نعیم کیلئے سیاست میں قدم رکھنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
٭مذاکرہ کے شرکاءنے جناب ضیا شاہد کو مصور صوبہ جنوبی پنجاب سے بھی مخاطب کیا۔






































