ڈی پی اوپاکپتن معاملہ؛ چیف جسٹس نے واقعے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ڈی پی او پاکپتن اور خاور مانیکا کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ڈی پی او پاکپتن اور خاور مانیکا کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی پنجاب ابوبکر خدابخش، آر پی او ساہیوال اور ڈی پی اوپاک پتن کو نوٹسز جاری کردیے ہیں جب کہ کیس کل سماعت کے لئے مقرر کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل ڈی پی او پاکپتن کی جانب سے خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو ناکے پر روکنے کا معاملے سامنے ا?یا تھا جس کے بعد آئی جی پنجاب نے ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کا تبادلہ کردیا تھا۔خاور مانیکا کو 23 اگست کو گارڈز سمیت پولیس نے ناکے پر روکا لیکن خاور مانیکا نے گاڑی نہ روکی اور آگے نکل گئے، جس پر پولیس اہلکاروں نے پیچھا کرکے ان کی گاڑی روکی تو پولیس اہلکاروں اور خاور مانیکا کے گارڈز کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی تھی، رپورٹ ملنے کے بعد وزیراعظم نے واقعہ کو محکمانہ معاملہ قراردیتے ہوئے معاملے سے لا تعلق رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔

”گستاخانہ خاکے “ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کر نیکا فیصلہ نہیں کیا :وزارت خارجہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کرنے یا کوئی اور ایکشن لینے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان نے ہالینڈ کے ناظم الامور کو طلب کر کے توہین آمیز خاکوں کے معاملے پر احتجاج کردیا تاہم خاکوں کا معاملہ او آئی سی اجلاس میں اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ’پاکستان نے توہین آمیز خاکوں کے معاملے پر او آئی سی کو خط لکھا ہے‘۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے وزیر اعظم عمران خان اور امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو کی ٹیلی فونک گفتگو کے ٹرانسکرپٹ سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تنازع کا خاتمہ چاہتا ہے۔ڈاکٹر فیصل احمد نے افغانستان میں غزنی حملے کے حوالے سے کابل کے بیانات کو محض الزامات قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ’عافیہ صدیقی کے معاملے پر کوئی نئی معلومات نہیں ہیں‘۔ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف آج (30 اگست کو) پاکستان پہنچ رہے ہیں اور 2 روزہ دورے میں وزیر اعظم، وزیرخارجہ اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی کے اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ مقبوضہ کمشیر پر بھارتی مظالم نشر کرنے پر بھارت نے الجزیرہ ٹی وی کی نشریات پر پابندی لگادی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ ہفتے میں بھارتی افواج نے 10 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔وزارت خارجہ نے بھارتی افواج کی جانب سے پیلٹ گنز کے استعمال کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو حریت رہنماو¿ں کی بگڑتی صحت اور غیر قانونی نظر بندی پر تشویش ہے۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے عالمی برادی سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی اور شہری کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا گیا۔وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ چاہ بہار اور گوادر اعزازی بندرگاہیں ہیں جہاں بھارت کی موجودگی سے فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہا کہ ’ہمیں وہاں اکٹھے آگے بڑھنا ہے، ہم سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لے رہے ہیں‘.ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ’چین پاکستان کا آہنی بھائی ہے اورسی پیک چین کا ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے‘۔

ڈی پی او پاکپتن کی جگہ نئی خاتون اہلکار کی دبنگ انٹری

لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب حکومت نے پی ایس پی افسر ماریہ محمود کو ڈسٹرکٹ پولیس افسر ( ڈی پی او) پاکپتن تعینات کر دیا۔صوبائی حکومت نے ڈی پی او رضوان گوندل کے تبادلے کے باعث خالی ہونے والی سیٹ پر ماریہ محمود کو ڈی پی او پاکپتن تعینات کر دیا۔پنجاب حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو ناکے پر روکنے والے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) کا چند روز قبل تبادلہ کر دیا تھا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب، آر پی او اور ڈی پی او رضوان گوندل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔

ابرار الحق کا لاہور کے حلقہ این اے 131سے الیکشن لڑنیکا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق نے این اے 131 لاہورسے ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ این اے 131 لاہور سے ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کا کہنا تھا کہ25 جولائی کی طرح عوام ضمنی الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کا ساتھ دیں گے،میں این اے 131 لاہور سے ا لیکشن لڑنے کا خواہشمند ہوں پارٹی جو فیصلہ کرے قبول ہو گا ، آج صوبائی الیکشن کمیشن آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کراﺅں گا۔واضح رہے کہ عام انتخابات میں این اے 131میں عمران خان نے ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو شکست دی تھی۔عمران خان کے لاہور کی نشست چھوڑنے کے بعد اب این اے 131میں ضمنی انتخاب ہو گا۔

عمران خان کا پنجاب اور کے پی میں بلدیاتی نظام تبدیل کر نیکا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نئی حکومت نے پنجاب، کے پی، اسلام آباد میں بلدیاتی نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اپنے ایک بیان میں مشیر پارلیمانی امور بابراعوان کا کہنا تھا کہ شہروں میں میئر کے انتخابات براہ راست کرائے جائیں گے،بلوچستان اور سندھ حکومتوں کو بھی قائل کریں گے جبکہ اسلام آباد میں بھی صوبائی اسمبلی بنانے کا معاملہ زیر غور ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک سے اثاثوں کی واپسی کیلئے قانون سازی پر کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ بیرون ممالک سے اثاثوں کی واپسی کیلئے معاہدے بھی کیئے جائیں گے۔بابر اعوان نے کابینہ کی منظوری کے بعد پرانا نظام وقت سے پہلے ختم کرنے کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا امکان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)آئندہ ماہ ڈیزل سمیت دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں کے حوالے سے اوگرا نے 2 تجاویز تیار کرلی ہیں جس کے تحت ڈیزل پر جی ایس ٹی کی شرح 22 فیصد سے کم کرکے 17 فیصد کرنے کی تجویز ہے جب کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس ختم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے تیار کی جانے والی تجاویز منظور ہونے کی صورت میں ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

ایسا شخص جس نے چہرے کو مہنگے ترین آپریشن کروا کر کھوپڑی میں تبدیل کر وا لیا

کولمبیا(ویب ڈیسک)جنونی افراد منفرد نظر آنے کے لیے ہزاروں ڈالر خرچ کرکے اپنا حلیہ تبدیل کرواتے رہتے ہیں لیکن کولمبیا کے ایک شخص کی خواہش ہے کہ ان کا پورا چہرہ انسانی کھوپڑی جیسا نظر ا?ئے اور اس کے لیے انہوں نے انتہائی مہنگے اور خطرناک آپریشن بھی کرائے ہیں۔اس شخص کا پورا نام ایرک یانر ہِنکیپی ریمرز ہے لیکن وہ کالاکا اسکل نے نام سے مشہور ہیں۔ وہ جسم پر ٹیٹو گودنے کے ماہر ہیں اور انہیں بچپن سے ہی انسانی کھوپڑیاں پسند تھیں۔ اپنی والدہ کی وفات کے کچھ عرصے بعد انہوں نے اپنے چہرے کو تبدیل کروانا شروع کیا۔سب سے پہلے کالاکا نے اپنی ناک کا نصف حصہ کٹوادیا کیونکہ کھوپڑیوں پر مکمل ناک نہیں ہوتی۔ اگلے مرحلے میں کان ختم کرنے کی باری تھی اور اس کےلیے اس نے کان کے لوئیں کٹوادیں اور یوں لگتا ہے کہ اس کے کان غائب ہوچکے ہیں۔لیکن سر کی تبدیلی کا یہ سلسلہ یہیں ختم نہ ہوا بلکہ انہوں نے اپنی زبان کٹواکر دو حصے کروائے اور اس پر نیلاہٹ مائل بھورا رنگ کروادیا۔ اس کے بعد دانتوں کے اوپر کے حصوں پر ابھار دکھانے کےلیے اس نے ٹیٹو سے وہاں رنگ کروادیا۔اس کے بعد کالاکا اسکل ذرائع ابلاغ میں مشہور ہوگئے لیکن عوام نے ان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ا?خر کھوپڑی نما دکھائی دینے کےلیے ناک اور کان کیوں کٹوائے گئے۔ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ انسانی کھوپڑی جیسا دکھائی دینا ان کی شدید خواہش ہے۔کالاکا نے کہا جس طرح خواتین اپنے ہونٹوں اور دیگر جسمانی اعضا کو خوبصورت بنوانے کےلیے آپریشن کرواتی ہیں عین اسی طرح یہ میرا حق ہے کہ اپنی خواہش کے تحت خود کو تبدیل کرواو¿ں۔ اب انہوں نے ایک بڑے آپریشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے بعد وہ مکمل طور پر کھوپڑی جیسے چہرے میں بدل جائیں گے۔

ایسی نوجوان دوشیزہ جس کے جسم سے پسینہ نہیں خون بہتا ہے

ویت نام(ویب ڈیسک)ویت نام کےایک اسپتال میں لائی جانے والی ایک لڑکی نے ڈاکٹروں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے کیونکہ وہ پسینے کی بجائے جلد سے خون بہاتی ہے۔اس وقت ویت نام کے کوائے ہوا نیشنل لیپروسی ڈرمیٹالوجی اسپتال میں زیرِ علاج 11 سالہ لڑکی ایک نایاب مرض کی شکار ہے جسے ’ہیماٹائڈروسِس‘ کہا جاتا ہے۔ اس مرض میں پسینے کے مساموں سے لہو خارج ہوتا ہے۔ ڈاکٹروں نے اس لڑکی کا نام اب تک خفیہ رکھا ہوا ہے۔تین چار ماہ قبل یہ بچی اپنے امتحان کی تیاری کی وجہ سے شدید تناو¿ کی شکار تھی اور اس کے بعد دھیرے دھیرے اس کی جلد سے خون بہنا شروع ہوا اور اب وہ روزانہ تین سے چار مرتبہ پسینے کی جگہ خون بہاتی ہے۔ اس دوران اس کے سر میں شدید درد ہوتا ہے۔اس دوران بچی پر کی گئی تمام تدابیر ناکام رہی ہیں اور یہ مرض انتہائی کمیاب ہے کہ بعض ڈاکٹر بھی اس پر یقین نہیں رکھتے۔ یہی وجہ ہے کہ اس پر کوئی خاص تحقیق نہیں کی گئی اور اب بھی یہ مرض لاعلاج ہی ہے اور کئی دفعہ جان لیوا بھی ہوتا ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق خون کی انتہائی باریک نالیاں (کیپلریز) جلد کے کناروں پر پھٹ جاتی ہے اور ان سے نکلنے والا خون مساموں سے خارج ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر اب لڑکی کا ذہنی تناو¿ دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ شاید اس طرح وہ کسی طرح ٹھیک ہوسکے۔

رنبیر کپور دنیا کے بہترین شوہر ثابت ہونگے :کرن جوہر نے ایسا انکشاف کر دیا بالی وڈ میں کھلبلی مچ گئی

ممبئی( ویب ڈیسک ) نامور بالی ووڈ ہدایت کاروپروڈیوسرکرن جوہرکا کہنا ہے کہ رنبیر کپور دنیا کے بہترین شوہرثابت ہوں گے۔کرن جوہرنے حال ہی میں اپنے ریڈیو شو”کالنگ کرن“ کے دوران نہ صرف رنبیرکپورکے دلچسپ سوالوں کے جواب دئیے بلکہ انہیں بہترین مشوروں سے بھی نوازا۔شو کے دوران رنبیر کپورنے کرن جوہرسے پوچھا اگر آپ کسی رشتے میں کوئی غلطی کرتے ہیں اوروہی غلطی دہراتے ہیں تو آپ اپنی غلطی کس طرح درست کرسکتے ہیں؟ جس کے جواب میں کرن جوہر نے کہا بہتر ہے آپ اس رشتے سے باہر نکل جائیں کیونکہ ایک ہی غلطی کو بار بار دہرانا ٹھیک نہیں۔بعد ازاں رنبیر نے کرن جوہر سے کہا آپ میری گرل فرینڈ کو میرے بارے میں کیا کہنا چاہیں گے؟ جس پرکرن جوہر نے جواب دیا ”آپ دنیا کے بہترین شوہرثابت ہوں گے“۔ ان دنوں رنبیرکپوراورعالیہ بھٹ کے درمیان نزدیکیوں کے چرچے ہیں جب کہ یہ افواہیں بھی گردش کررہی ہیں دونوں مستقبل میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 

لوڈویڈنگ کیساتھ سنیما گھروں نے دھاند لی کی :نبیل قریشی

لاہور (ویب ڈیسک )عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ نے فلم بینوں کی توجہ حاصل کرلی ہے لیکن فلم کے ڈائریکٹر نبیل قریشی نے شکوہ کیا ہے کہ سب سینما گھروں میں فلم لوڈ ویڈنگ کے شوز پر دھاندلی کی جارہی ہے۔فلم لوڈ ویڈنگ سماجی مسائل جہیز کے دباو¿ پر بننے والی اور پنجابی تڑکے کے ساتھ رومانوی فلم ہے جس میں اداکار فہد مصطفیٰ اور اداکارہ مہوش حیات نے مرکزی کردار نبھایا ہے۔لوڈ ویڈنگ نے فلم بینوں کو بے حد متاثر کیا ہے اور فلم ساز فضا سمیت ہدایت کار نبیل قریشی اور پوری کاسٹ کو قابل ستائش قرار دیا جارہا ہے۔اس برس بڑی عید پر تین بڑی فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں لوڈ ویڈنگ سمیت ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ اور ’پرواز ہے جنون‘ شامل ہے تاہم ان تین فلموں میں لوڈ ویڈنگ نے کہانی کے اعتبار سے سب سے زیادہ داد سمیٹی۔لیکن سینما گھروں میں اس کے شوز بہت کم لگائے جارہے ہیں جس کی وجہ سے فلم زیادہ بزنس کرنے میں ناکام ہورہی ہے۔ہدایت کار نبیل قریشی نے اس حوالے سے ٹوئٹر پر سینما شوز شیڈول کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تینوں فلموں کے مقابلے میں لوڈ ویڈینگ کو پورے دن میں صرف ایک شو دیا جارہا ہے۔