ہم سب ملکر دہشتگردی کو دوبارہ پنپنے نہیں دینگے : آرمی چیف

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم سب مل کردہشت گردی کودوبارہ پنپنے نہیں دیں گے،دہشتگردی اورترقیاتی کام ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنوبی وزیرستان کادورہ کیا جہاں انہیں علاقے میں امن واستحکام کیلئے جاری آپریشنزاور پاک افغان سرحدپرباڑلگانے سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ۔آرمی چیف نے اس موقع پر فاٹاانضمام کیلئے قبائلی عمائدین کی کوششوں کاشکریہ بھی ادا کیا ۔ سپہ سالار کا شمالی اورجنوبی وزیرستان کے قبا ئلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ دشمن قوتیں کامیابی کے ثمرات کوسبوتاژکرناچاہتی ہیں، ہمیں بدامنی کے مکمل خاتمے کویقینی بناناہوگا، پاک افغان سرحدی علاقوں میں آپریشنزجاری رہیں گے۔وزیرستان میں بحالی اورترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں کیونکہ آپریشنزکے بعد بحالی اورترقیاتی کام ضروری ہیں۔آرمی چیف نے کہاکہ پاک افغان سرحدپرباڑلگانے کا عمل جاری ہے اور وزیرستان میں مکمل استحکام تک آپریشن جاری رہے گا،ہم سب مل کردہشت گردی کودوبارہ پنپنے نہیں دیں گے۔انہو ں نے مزید کہا کہ حال ہی میں کچھ بارودی سرنگیں پھٹنے کے واقعات ہوئے، وزیرستان میں بڑیپ یمانے پرامن بحال کردیاگیاہے سجبکہ دہشت گردی اورترقیاتی کام ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

 

چئیرمین نیب کی وزیراعظم سے ملاقات ، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد ، کرپشن کے خاتمے پر تفصیلی تبادلہ خیال ، عمران خان کی نیب کارکردگی کی تعریف

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شفافیت کا فروغ اور بدعنوان عناصر کا بلاتفریق احتساب ہماری ترجیح ہے۔ ملک سے کرپشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت نیب کو مضبوط بنانے کے لئے ہرممکن مدد فراہم کرے گی۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیب کی استعداد کار بڑھانے کے لئے حکومت پرعزم ہے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیب کی حالیہ کارکردگی قابل اطمینان ہے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم اور چیئرمین نیب نے کرپشن کے خاتمہ اور شفافیت کے حوالے سے تفصیل سے گفتگو کی۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزارت تجارت اور توانائی کے شعبے سے متعلق دو الگ الگ اجلاس ہوئے وزارت تجارت سے متعلق ہونیوالے اجلاس میں مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے وزیراعظم کو بریفنگ دی اور ملکی برآمدات اور درآمدات سے متعلق وزیر اعظم کو تفصیلی آگاہ کیا اسکے ساتھ انہوں نے وزیراعظم کو تجارتی سرگرمیوں میں اضافے کے لیے اقدامات سے بھی آگاہ کیا اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ تجارت کا فروغ اور تاجر برادری کو سہولتیں دینا حکومت کی ترجیح ہے اورسیز پاکستانیوں کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے سہولتیں دیں گے اور سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے موجودہ ڈھانچے کا جائزہ لیں گے بیرون ملک تجارتی افسران کی تعیناتیوں کے طریقہ کار کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے وزیر اعظم نے کہا کہ تجارتی افسران کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا ہُنڈی اور سمگلنگ کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی جائے گی جبکہ توانائی کے شعبے سے متعلق معاملات کے جائزہ اجلاس میں سیکرٹری پاور ڈویژن رضوان میمن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گردشی قرضہ بڑھ کر 1180ارب روپے ہو گیا ہے گورننس اور نظام کی بہتری کے لیے ایک ٹاسک فورس قائم کی جا رہی ہے قیمتوں کو مناسب رکھنے اور خامیوں پر قابو پانے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی جائے گی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بجلی چوری اور بڑھتے گردشی قرضے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث توانائی شعبے میں موجودہ صورتحال کا سامنا ہے گورننس اور نظام کی بہتری کے لیے ٹاسک فورس قائم کی جا رہی ہے قیمتوں کو مناسب رکھنے اور خامیوں پر قابو پانے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

 

مجھے اس نام سے بلایا اور لکھا جائے ”وزیراعظم عمران خان“

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری فرمان جاری ہو گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو سرکاری طور پر عمران احمد خان نیازی نہیں بلکہ صرف عمران خان لکھا و پکارا جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اس حوالے سے ہدایات دی گئی تھیں جن پر عمل کرتے ہوئے کیبنٹ سیکرٹری کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کو عمران احمد خان نیازی نہیں بلکہ عمران خان لکھا جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے فیڈرل کیبنٹ سیکرٹری فیض احمد کو اس حوالے سے ہدایات جاری کی تھیں کہ تمام اداروں کو یہ ہدایات جاری کر جائیں جس پر کابینہ سیکرٹری نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور تمام ممالک میں پاکستانی سفارت خانوں، سفارتی مشن اور ہائی کمیشنز کو بھی یہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نوٹیفکیشن میں پاکستان کے تمام وفاقی اور صوبائی اداروں، چاروں صوبوں کے گورنرز، وزرا اعلی، چیف سیکرٹریز، آئی جیز اور وفاقی سیکرٹریز کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وزیراعظم کا سرکاری نام عمران احمد خان نیازی نہیں بلکہ عمران خان ہو گا۔

بھارت کے دریائے چناب پر پاور منصوبے ، پاکستان کا شدید اعتراض

لاہور(خبر نگار)پاک بھارت آبی تنازعہ، مذاکرات کا پہلا دور ختم، گزشتہ روز پاکستان کا دریائے چناب پر تعمیر ہونے والے پکل ڈل اور لوئر کلنائی کے منصوبوں پر اعتراض بدستور برقرار پہلا دور 5 گھنٹے جاری رہا۔ تفصیلات کے مطابق انڈس واٹر کمیشن کے نو رکنی بھارتی وفد کا پاکستانی وفد کے ساتھ نیسپاک فیصل ٹاﺅن میں مذاکرات کا پہلاسیشن اختتام پذیر ہوگیا۔ وفد کا پاکستان کے ساتھ 115ویں اجلاس تھا جسکی سربراہی بھارتی انڈس واٹر کمیشن کے سربراہ پردیب سکسینہ نے کی۔دوسری جانب پاکستان وفد کی نمائندگی واٹر کمشنر مہر علی شاہ نے کی پاکستان کی جانب سے بھر پور مو¿قف دیا گیا پکل ڈل ڈیم کی اونچائی کو 5 فٹ کم کرنا کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ جھیل کو کیسے بھرنا ہے اور اس کا پانی کیسے چھوڑنا ہے اس کا طریقہ واضح کیا جائے مذاکرات میں پاکستان نے دریائے چناب پر 1500میگا واٹ کے پکل دول میگا پاور پراجیکٹ اور لوئر کلنائی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ڈیزائن پر اعتراضات کیے ہیں اور اس میں تبدیلی کا تقاضا بھی کیا ہے ۔ تاہم ابھی تک بھارت کی جانب سے اس پر کوئی واضح مو¿قف سامنے نہیں آ سکاآج دوسرے اجلاس کا آغاز ہوگااور بھارت اپنا مو¿قف دے گا ۔ مذاکرات کامیاب ہونے کی امید ہے یا نہیں فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ پاکستان کی طرف سے سید مہر علی شاہ، کمشنر انڈس واٹر، عثمان اے غنی، اسسٹنٹ کمشنر، ڈاکٹر طاہر حیات وائس چیئرمین نیسپاک جاوید منیر، جنرل منیجر نیسپاک خالد محمود، چیف انجینئر نیسپاک طاہر الرحمان، ایڈوائزر نیسپاک عمر فاروق نے حصہ لیا۔

 

اثاثوں کی تفصیلات طلب

اسلام آباد(صباح نیوز) سپریم کورٹ نے این آر او کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی بیرون ملک موجود متقولہ و غیر منقولہ ،بالواسطہ اور بلا واسطہ جائیدادوں،بینک اکاﺅنٹس اور ٹرسٹ جن سے وہ براہ راست یا بلا واسطہ طور پر مستفیدہو رہے ہیں کی تفصیلات دو ہفتوں میں طلب کر لی ہیں۔ عدالت نے تمام تفصیلات بیان حلفی کے ساتھ جمع کروانے کا حکم دیا ہے عدالت نے آصف علی زرداری سے گزشتہ دس سال کی تفصیلات طلب کی ہیں جبکہ عدالت نے سابق صدر جنرل مشرف اور سابق اٹارنی جنرل ملک عبدالقیوم کے گزشتہ دس سال کے تمام اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے این آر او کی وجہ سے ملک کو پہنچنے والے نقصان کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت کی۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف ،سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق اٹارنی جنرل جسٹس(ر) ملک عبد القیوم سے ریکوری کی کی جائے۔عدالت نے گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے جمع کروائے گئے بیان حلفی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ بیان حلفی میں کہا گیا تھا کہ آصف علی زرداری کی آج تک کوئی جائیداد بیرون ملک نہیں۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ اگر ان کے اثاثے بیرون ملک جاتے ہیں کیا ان کے دوست ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں کیا آصف علی زرداری کا سوئٹزرلینڈمیں کوئی بینک اکاﺅنٹ تھا اور اس کے علاوہ منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کے حوالے سے کوئی ٹرسٹ ہے جسے وہ ہولڈ کرتے ہیں یا چلاتے ہیں اس کی تمام تفصیلات 15 روز میں عدالت میں جمع کروائی جائیں آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ اگر وہ کوئی بھی بیان حلفی داخل کریں گے تو پھر ان کے ساتھ ویسے ہی ہوگا جیسا کہ ماضی میں ہوا۔ ان کے خلاف دس سال تک عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے ان کا کہنا تھا کہ چونکہ دودھ کا جلا چھاچھ بھی پھونک پھونک کر پیتا ہے اس پر عدالت کا کہنا تھا کہ نیب نے جو رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی ہے اس میں آصف علی زرداری کے خلاف جو پانچ ریفرنسز تھے ان میں جو اثاثوں کا ریفرنس ہے وہ ابھی تک زیر التواءہے اور اس کی اپیل ابھی تک زیر التواءہے اس لیے انہیں بتانا ہوگا کہ ان کی بیرون ملک جائیدادیں ہیں کہ نہیں ہیں عدالت نے کہا کہ آصف علی زرداری کے اندرون ملک اور بیرون ملک منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں اور اکاﺅنٹس اور بچوں کی جائیداد کی تفصیلات 15 روز میں عدالت میں داخل کی جائیں۔عدالت نے کہا کہ ملک کے اندر موجود اثاثوں کی تفصیلات تو آصف علی زرداری نے دی ہیں لیکن ان کے بیرون ملک کیا اثاثے ہیں اس حوالے سے بتایا جائے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اگر آصف علی زرداری اس معاملہ میں خود کو درست ثابت کرتے ہیں یا ان کا موقف درست ثابت ہوتا ہے تو انہیں کلین چٹ دے دی جائے گی عدالت کا کہنا تھا اگر آصف زرداری کا کوئی سوئس اکاﺅنٹ رہا ہے تو اس حوالے سے بھی بتایا جائے عدالت کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو سے وراثت میں بینک اکاﺅنٹس، جائیداد اور بینک اکاﺅنٹس ملے ہیں اس حوالے سے بھی بتایا جائے اس پر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ وہ تو بچوں کے نام پر منتقل ہو چکے ہیں اس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جب بے نظیر بھٹو کی شہادت ہوئی اس وقت بچے بالغ نہیں تھے لہٰذا تمام تر تفصیلات عدالت میں پیش کی جائیں۔جسٹس عمر عطاءبندیال کا کہنا تھا کہ ہمیں 2007ءسے آصف علی زرداری کے اثاثوں کی تفصیلات جاننی ہیں جبکہ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی بطور صدر ،بطور آرمی چیف اور بطور ملازمت سروس کے تمام تنخواہیں جمع کر لی جائیں تو یہ کس طرح ممکن ہے کہ وہ لندن کا فیلٹ خرید سکیں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے بارے میں یہ بات بھی سننے میں آئی ہے کہ انہیں سعودی حکومت نے کوئی تحفہ دیا تھا عدالت نے پرویز مشرف ان کی اہلیہ اور ان کے بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں دوران سماعت پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے اپنے موکل کی جانب سے غیر تصدیق شدہ بیان حلفی جمع کروایا اختر شاہ نے عدالت کو بتایا کہ مجھے ای میل کے ذریعہ پرویز مشرف کا بیان حلفی ملا ہے پرویز مشرف نے بیان حلفی میں بتایا کہ ان کے بیرون ملک اثاثوں کی کل مالیت 5.4 ملین درہم ہے اس پر عدالت نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر پرویز مشرف کی ساری زندگی کی تنخواہوں کو بھی جمع کر لیا جائے تو وہ پھر بھی اتنے اثاثوں کے مالک نہیں بن سکتے عدالت نے اختر شاہ کو ہدایت کی کہ پرویز مشرف کے ذرائع آمدن کی تفصیلات بتائی جائیں اختر شاہ کا کہنا تھا کہ جب ان کی پرویز مشرف سے گفتگو ہوئی تو پرویز مشرف نے کہا کہ یہ پیسے انہوں نے پاکستان سے نہیں کمائے بلکہ انہوں نے بیرون ملک لیکچر کے ذریعہ کمائے اس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب ہے کہ میں بھی یہاں سے ریٹائر ہو کر لیکچر دینا شروع کر دوں لیکچرز کی آمدنی تو بہت زیادہ ہے۔ عدالت نے سابق اٹارنی جنرل ملک عبدالقیوم کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ گزشتہ دس سال کی منقولہ وغیر منقولہ جائیدادوں،اکاﺅنٹس، ٹرسٹ اور کمپنیز کی تفصیلات عدالت میں جمع کروائیں۔

 

تحریک لبیک کا گستاخانہ خاکوں کیخلاف لاہور سے اسلام آباد تک مارچ شروع

لاہور(آئی این پی ) گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاج پر حکومت اور تحریک لبیک میں مذاکرات ناکام ہو گئے ،تحریک لبیک یارسول اللہ نے ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدرکرنے کا مطالبہ کر دیا ، جبکہ ترجمان تحریک لبیک یارسول اللہ پیر اعجاز اشرفی نے کہا ہے کہ حکومت سے مزاکرات ناکام ہوگئے ہیں جس کے بعد حکومت نے مزید وقت مانگ لیا ہے، جب کہ لبیک یارسول اللہ مارچ داتا دربار سے نکلنے کے لیے تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے تحریک لبیک یارسول اللہ اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ختم ہوگیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیرنورالحق کی سربراہی میں حکومتی وفد میں صوبائی وزیر قانون ودیگر افسران شامل تھے جب کہ تحریک لبیک کے وفد کی قیادت بانی تحریک لبیک یارسول اللہ پیر محمد افضل قادری نے کی، ان کے ہمراہ علامہ وحید نور ڈاکٹر شفیق امینی ودیگر تھے۔ملاقات کے دوران وفاقی وزیرمذہبی امور نے وزیراعظم کا پیغام پہنچایا اور گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاجی مارچ نہ کرنے کی درخواست کی۔ پیرنورالحق نے تحریک لبیک یارسول اللہ کے رہنماں کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت گستاخانہ خاکوں کیخلاف ہرممکن قدم اٹھارہی ہے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ہالینڈ کے وزیرخارجہ کو فون کرکے اس حوالے سے مسلمانوں کی تشویش سے آگاہ کیا ہے۔ اس معاملے پر او آئی سی کا اجلاس بھی طلب کیا جارہا ہے۔دوسری جانب تحریک لبیک یارسول اللہ کے رہنما ﺅ ں نے پاکستان میں تعینات ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدرکرنے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب ترجمان تحریک لبیک یارسول اللہ پیر اعجاز اشرفی نے کہا ہے کہ حکومت سے مزاکرات ناکام ہوگئے ہیں جس کے بعد حکومت نے مزید وقت مانگ لیا ہے، جب کہ لبیک یارسول اللہ مارچ داتا دربار سے نکلنے کے لیے تیار ہے۔

 

خاتون نے 3 آشناﺅں کی مدد سے شوہر مار ڈالا ، مقتول کا بھائی ” خبریں ہیلپ لائن “ پہنچ گیا

فیصل آباد ( رپورٹ:یونس چوہدری، قمر مرزا )منصور آباد کے علاقہ میں شادی شدہ خاتون نے اپنے تین آشناﺅں کی مدد سے اپنے شوہر کو عیدالاضحی کی چاند رات نشہ اور زہریلی گولیاں کھلا کر مار ڈالا۔ اپنے دیور کو بھی نشہ آور زہریلی گولیاں کھلا کر مار ڈالا۔ اپنے دیور کو بھی نشہ آور شکنجوی پلا دی۔ مگر وہ قے آنے سے بچ گیا اور عید کی صبح خاتون کا خاوند مردہ پایا گیا۔ جس کے کانوں سے خون بہہ رہا تھا اور منہ سے جھاگ نکل رہی تھی۔ تھانہ منصور آباد پولیس نے ہومی سائیڈ کیس کا کہہ کر کارروائی کرنے سے انکار کر دیا۔ ہومی سائیڈ انسپکٹر پانچ گھنٹے کی تاخیر سے موقعہ پر پہنچا اور نعش سے بدبو آنے لگی۔ ڈی ایس پی سرگودھا روڈ نے موقعہ پر پہنچ کر نعش تحویل میں لےکر الائیڈ ہسپتال پوسٹ مارٹم کےلئے منتقل کر دی مگ رآج نو یوم گزرنے کے باوجود قتل کا مقدمہ درج ہو سکا ہے اور نہ ہی مقتول کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ دی جا رہی ہے جبکہ مبینہ مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ مقامی ن لیگی ایم پی اے انصاف کی راہ میں رکاوٹ بن گیا ہے۔ میرے بھائی کا مرکزی ملزم فرار کروا دیا۔ میری ملزمہ بھابھی اور اس کے دیگر ساتھی ملزم سر عام دندناتے پھر رہے ہیں اور ہومی سائیڈ انسپکٹر نے مجھ پر دباﺅ ڈال کر سادہ کاغذات پر دستخط اور انگوٹھے لگوا لئے ہیں۔ میری کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ یہ بات چک نمبر 203ر۔ب اشرف ٹاﺅن کے رہائشی مقتول کے بھائی صفدر نے ”خبریں ہیلپ لائن ٹیم“ کو بتائی۔ اس نے بتایا کہ میرے بھائی خادم کی بیوی شمائلہ کے ہمسائے عرفان عرف بھائی سے تعلقات تھے کہ اس نے اپنے دو دوستوں سفیان اور بالو سے میڈیکل سٹور سے نشہ آور زہریلی گولیاں منگوا کر چاند رات کو میری بھابھی شمائلہ کو دےدی۔ اس نے یہ گولیاں شکنجوی میں ملا کر اپنے شوہر خادم اور میرے دوسرے بھائی حیدر کو پلا دیں۔ میرے دونوں بھائی اپنے اپنے کمرے میں جا کر سو گئے۔ تھوڑی دیر بعد میرے ایک بھائی حیدر کی طبیعت خراب ہو گئی اور اسے الٹی آ گئی وہ بچ گیا اور اسے تھوڑا ہوش آگیا اور میں نے دیکھا کہ ریڈ کلر کی کیپ پہنے بندہ دیوار پھلانگ کر بھاگا ہے۔ میں نے اپنی بھابھی شمائلہ کو بتایا تو اس نے کہا کہ تجھے غلط فہمی ہوئی ہے اور عید الاضحی کی صبح میرا بھائی نہ اٹھا جا کر دیکھا تو اس نے کہا کہ تجھے غلط فہمی ہوئی ہے اور عیدالاضحی کی صبح میرا بھائی نہ اٹھا ، جا کر دیکھا تو اس کے کانوں سے خون بہہ رہا تھا اور اس کے منہ سے جاگ نکل رہی تھی اور مردہ حالت میں پایا گیا مگر یقین نہ آنے پر ہسپتال لےجانے کےلئے ریسکیو 1122کو بلایا تو عملے نے چیک کرنے کے بعد موت کی تصدیق کر دی۔ قتل کئے جانے کا شبہ ہونے پر منصور آباد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ مگر اس نے وقوعہ دیکھ کر کہا کہ ہومی سائیڈ کیس ہے۔ مدینہ ٹاﺅن ہومی سائیڈ انچارج اشفاق مجاہد سے رابطہ کیا۔ مگر اس کا موبائل فون بند ملا اور وہ پانچ گھنٹے کی تاخیر سے موقعہ پر آیا۔ مگر نعش بدبو مار گئی تھی اور اس نے کہا کہ ہماری عید خراب نہ کرو۔ مرنےوالا مر گیا ہے اور قتل بارے الزام تراشی بند کرو۔ ورنہ میں تمہیں حوالات میں بند کر دوں گا اور مجھ سے زبردستی سادہ کاغذات پر دستخط کروا لئے اور کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔ مقتول کے بھائی صدر نے بتایا کہ لیگی ایم پی اے مقدمہ درج نہیں ہونے دے رہا اور قاتلوں کو بھی گرفتاری سے بچا رہا ہے اور ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی رکوا رکھی ہے مبینہ قاتل عرفان عرف بھائی فرار کروا دیا ہے اور میری بھابھی سمیت دیگر ملزمان بھی گرفتار نہیں کیے جا رہے ۔ وہ بھی فرار ہونے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں اس نے بتایا کہ اگر مقدمہ درج کر کے میرے بھائی کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو میں سی پی او آفس فیصل آباد کے سامنے خود سوزی کر لوں گا۔ اس امر پر مقتول کے بھائی صفدر نے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، آر پی او اور سی پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لےکر مقدمہ درج اور قاتل گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔

 

17 ڈی ایس پیز اور 10 انسپکٹرز تبدیل

لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاپ پولیس میں ڈی ایس پیز اور انسپکٹرز کے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے ، 17ڈی ایس پیز اور 10انسپکٹرز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔ ذرائع کے مطابق انور سعید کو ایس ڈی پی او بہاولپور سٹی سے ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم صدر لاہور تعینات کر دیا گیا جبکہ یہاں تعینات محمد انور کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم میانوالی تعینات کر دیا گیا ۔فرخ جاوید کواے ڈی آئی جی بہاولپور ریجن سے تبدیل کرکے ایس ڈی پی او صدر رحیم یار خان تعینات کر دیا جبکہ یہاں تعینات فیض احمد کوتبدیل کرکے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز خانیوال تعینات کر دیا گیا ۔غلام عباس رانا کو ایس ڈی پی او بٹالہ کالونی فیصل آباد سے تبدیل کر کے ایس ڈی پی او مسلم ٹاﺅن لاہور تعینات کر دیا گیا جبکہ یہاں تعینات ایس ڈی پی اومسلم ٹاﺅن عامر مشتاق کو تبدل کر کے اے ڈی آئی جی سرگودھا ریجن تعینات کر دیا گیا ۔شاہد صدیق کو ایس ڈی پی او پنڈی گیپ اٹک سے تبدیل کرکے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر جہلم تعینات کر دیا گیا جبکہ یہاں تعینات ضیاءاللہ خان کو ڈی ایس پی اینٹی رائٹ یونٹ تھری لاہور تعینات کر دیا گیا ۔سعید اللہ خان کو ایس ڈی پی او سرگودھا سٹی سے تبدیل کر کے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرمیانوالی تعینات کر دیا گیا ۔خالد ابوبکر کو ڈی ایس پی سپیشل پروٹیکشن یونٹ تھری پنجاب لاہور سے تبدیل کر کے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ٹو انویسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور میں تعینات کر دیا گیا ۔عدنان احمد ملک کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن گجرانوالہ سے تبدیل کر کے ایس ڈی پی او پھالیہ تعینات کر دیا گیا جبکہ یہاں تعینات فواد احمد کو ایس ڈی پی او پھالیہ منڈی بہاﺅالدین سے تبدیل کر کے ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ساہیوال تعینات کر دیا گیا ۔ڈی ایس پی بٹالین تھری پی سی ملتان خالد محمود افضل کو تبدیل کر کے ڈی ایس پی حیدر کمپنی لاہور تعینات کر دیا گیا جبکہ یہاں تعینات فاروق احمد انور کو تبدیل کر کے ڈی ایس پی لیگل ٹو اوکاڑہ تعینات کر دیا گیا ۔ ایس ڈی ایس پی پی ایچ پی سیالکوٹ مظہر فرید کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب لاہور ، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز ملتان رضا عباس نقوی کی خدمات کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد جبکہ ایس ڈی پی او دریا خان بھکر ناصر جاوید رانا کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب لاہور کے حوالے کر دی گئیں ۔ دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے 10 پولیس افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے انسپکٹر رضوان کا ملتان ریجن ،انسپکٹر نصر اللہ خان کا بہاولپور ،انسپکٹر شہزاد حیدر کا ڈی جی خان، نسپکٹرمحمد یعقوب کا فیصل آباد،انسپکٹر عبدلمجید کا سرگودھا ،انسپکٹر ظفر شکیل ،انسپکٹر ارشد محمود اورانسپکٹر اظہر حسین کا راولپنڈی جبکہ اانسپکٹر سمیع اللہ خان اورانسپکٹر الیاس بیگ کا گوجرانوالہ تبادلہ کر دیا گیا ۔

 

نیپرا کا بجلی کے نرخوں میں 36پیسے فی یونٹ کا اضافہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی کی قیمتوں کا تعین کرنے والے ادارے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 36 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ بجلی کے ٹیرف میں اضافے کی منظوری جولائی کے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔ نیپرا کے فیصلے سے صارفین پر ساڑھے چار ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے مطابق جولائی میں بجلی کی ریفرنس پرائس چار روپے 98 پیسے فی یونٹ رہی اور تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کی جانے والی بجلی کی قیمت پانچ روپے 60 پیسے فی یونٹ تھی۔ جولائی میں ہائیڈل سے 28.30 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ کوئلے سے 12.63 فیصد اور فرنس آئل سے 9.34 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

تھانہ پرانی انار کلی کے کانسٹیبل کا بیوی بچوں کو الیکٹرک شاک ، 1 بچہ ہلاک ، متاثرہ خاتون ” خبریں ہیلپ لائن “ پہنچ گئی

لاہور (خصوصی ر پو رٹر ) تھا نہ پرا نی انا ر کلی کے انوےسٹی گےشن ونگ میں تعےنا ت کا نسٹےبل جلا د بن گےا ، اپنے بےو ی بچو ں کو الےکٹر ک شاک سمےت ملزما ن کی طر ح تشد د کا نشانہ بنا تا ر ہا،جبکہ بےو ی کے اجا زت کے بغےر دوسری شادی کر لی، پو لیس حکام کی جا نب سے انصاف نہ ملنے پر متا ثر ہ خاتون خبر ےں اآفس دادرسی کے لئے پہنچ گئی ۔ متا ثر ہ خاتون ر فےعہ بی بی کا کہنا ہے کہ 2008میں اسکی آصف نا می کا نسٹےبل سے شاد ی ہو ئی جس سے اسکے تےن بچے ہیں ۔ ر فےعہ بی بی نے الزا م عا ئد کےا ہے کہ آصف اسے اور اسکے بچو ں کو شد د تشد د کا نشانہ بنا تا ہے جبکہ کئی با ر اس نے الےکٹر ک شاک بھی د ئےے ۔ متا ثر ہ خاتون اپنے اور بچو ں کے ساتھ زےا دتی کی دا ستا ن سنا تے ہو ئے آب د ےد ہ ہو گئی اور کہنا تھا کہ مجھے کئی ما ہ سے گھر کا خر چہ نہیں دےا گےا اوکا ڑہ کی ر ہا ئشی ہو ں اور وہاں پر میں محنت مزدوری کرتی ہو ں اور اپنے بچو ں کا پےٹ پا لتی ہو ںآصف نے کئی با ر مجھے اور مےرے بچو ں پر رو لر بھی پھرے ہیں اور قتل کر نے کی کو شش بھی کی ہے اسکے تشد د سے مےرا اےک بچہ ہلا ک بھی ہو چکا ہے ، متا ثر ہ کا کہنا ے کہ سابق سی سی پی اولاہور امےن وےنس کے پا س بھی اسکی شکا ےت لے کر گئی کچھ دن اس نے برتا ﺅٹھےک ر کھا پھر در ند ہ صفت حرکا ت شروع کردی اور مجھے تھا نہ پرا نی کلی کے سامنے بھی اس نے تشد د کا نشانہ بنا ےا ہے ۔ ر فےعہ بی بی کا کہنا ہے کہ کسی کے بھی پو لیس افسر کے پا س دا درسی کے لئے جا تی ہو ں تو اس افسر کو غلط بےانی سے کا م لے کر مجھے مےری ان کے سامنے تذلےل کی جا تی ہے جبکہ20اگست کو مےری اجا زت کے بغےر اس نے دوسرے شادی کر لی اور اب مجھے اور مےرے بچو ں کو قتل کر نے کی کوشش کر ر ہا ہے ۔ متا ثر ہ خاتون کا کہنا ہے کہ وزےر اعظم پا کستان اور وزاےر اعلی ٰ پنجا ب سمےت مےری چےف جسٹس سے اپیل ہے انصاف دلواےا جا ئے اور مےری پو لیس کی وردی میں آصف اختےا را ت کا جو نا جائز استعمال کر ر ہا ہے اسکے خلا ف قانو نی کا رروا ئی عمل میں لا ئی جا ئے ۔اس حوالے سے آصف کا نسٹبل کا کہنا ہے کہ مےرا کو ئی کچھ نہیں بگا ڑ سکتا جو لکھنا ہے لکھ دو میں ر فےعہ کو قتل کردو نگا ۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی انوےسٹی گےشن خر م علی کے علم میں واقعہ لا ےا گےا تو ان کا کہنا ہے کہ میں خود معا ملے تحقےقات کرتا ہو ں کسی کے ساتھ ہم زےا دتی نہیں ہو نے دےں گئے قانو ن سب کے لئے برا بر ہے ۔