شوبز کو نہیں چھوڑ ا‘میری کچھ مصروفیات ہیں :بابرہ شریف

لاہور(شوبزڈےسک) فلمسٹار بابرہ شریف نے کہا ہے کہ ابھی کسی فلم میں کام نہیں کر رہی‘ واپسی کے لئے کسی اچھے پراجیکٹ کا انتظار کروں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے پاس فلموں کی درجنوں آفرز آ رہی ہیں مگر میرا کام کا اپنا سٹائل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں کہتی کہ میں شوبز چھوڑ چکی ہوں میری کچھ مصروفیات ہیں جن کی وجہ سے شوبز سے کنارہ کش ہوں۔ انہوں نے کہاکہ میں اب اس بات کی بھی خواہش رکھتی ہوں کہ کسی خاص کردار میں نظر آن زیادہ تر اپنا وقت گھر میں گزارتی ہوں۔ کئی دوستوں سے ملاقاتیں رہتی ہیں اگر کوئی بھی پراجیکٹ کیا تو وہ یقینا منفرد ہو گا۔

 

تعلیمی بورڈ انتظامیہ نے 40 ملازمین کو کسی نوٹس کے بغیر اچانک برطرف کردیا

لاہور(ویب ڈیسک) تعلیمی بورڈ انتظامیہ نے 40 ملازمین کو کسی نوٹس کے بغیر اچانک برطرف کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور تعلیمی بورڈ انتظامیہ نے 40 ملازمین کو کسی نوٹس کے بغیر اچانک برطرف کرکے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردئیے، برطرف کیے ملازمین میں اکثریت پرنٹنگ مشین مکینکس کی ہے اور وہ گزشتہ 15 سال سے ادارے میں ملازمت کررہے تھے۔متاثرین کا کہنا ہے کہ اچانک برطرفی کا کوئی جواز نہیں، عمران خان کے نئے پاکستان میں ہمارا معاشی قتل کیا گیا ہے۔ متاثرین نے عمران خان کی لاہور آمد پر ان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب لاہور تعلیمی بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برطرف ملازمین ڈیلی ویجز ملازم تھے لہٰذا انہیں نوٹس دینا ضروری نہیں تھا۔

مادھوری ڈکشت نے سلمان خان کو ”شرارتی“ کا خطاب دےدیا

ممبئی (شوبزڈےسک) بولی وڈ انڈسٹری میں سلمان خان اور مادھوری ڈکشت کی جوڑی کو ایک سپر ہٹ جوڑی مانا جاتا ہے، ان دونوں اداکاروں نے متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔یہ تو آپ جانتے ہی ہوں گے کہ سماجی رابطے کی معروف ایپ انسٹاگرام پر ایک ایسا فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے جس کی مدد سے مداح اپنے سپراسٹار سے ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے کوئی بھی سوال پوچھ سکتے ہیں۔ڈانسنگ ڈیوا مادھوری ڈکشت کے ایک مداح نے سنہ 1994 میں بننے والی فلم ‘ہم آپ کے ہیں کون’ میں کام کرنے والے ساتھی اداکار سلمان خان کے بارے میں ایک لفظ کہنے کو کہا، جس کا جواب انہوں نے انتہائی خوبصورتی کے ساتھ دیا۔
جب مادھوری سے سلمان خان کے بارے میں ایک لفظ کہنے کو کہا گیا تو انہوں نے بولی وڈ کے دبنگ خان کو ‘شرارتی’ کے خطاب سے نواز دیا۔

 

پردہ اسکرین پر بھی مختلف کردار کرنا ہی پسند کروں گی‘ نیلم منیر

لاہور(شوبزڈےسک) اداکارہ و ماڈل نیلم منیرنے کہا ہے کہ ٹی وی کی طرح پردہ اسکرین پر بھی مختلف کردار کرنا ہی پسند کروں گی، پاکستان فلم انڈسٹری نئے دور میں داخل ہوچکی ہے اپنے کردار سے مطمئن ہونے کے بعد ہی فلم سائن کی ہے۔اپنے اےک انٹر وےو مےں نےلم منےر نے کہا کہ پاکستان میں اب اچھی اورمعیاری فلمیں بننے لگی ہیں اسی لیے فیشن اور ٹی وی کے نامور سٹارز بھی کام کر رہے ہیں ماضی میں بننے والی فلموں میں روایتی ہیرو اور ہیروئن کے مخصوص کردار ہی ہوا کرتے تھے جس میں ہیروئن کا کردار چند گانوں اور ہیرو کو منانے تک محدود ہوا کرتا تھا، مگر اب ایسا نہیں ہے اس وقت کامیڈی، میوزیکل، رومانٹک، ایکشن اور تھرل سمیت ہر مزاج کی فلمیں بن رہی ہیں۔

سپریم کورٹ میں پانی پر ضیا شاہد کی رٹ آئندہ نسلوں کی بقاءکیلئے ہے : آصف بیگ

لاہور (سیاسی رپورٹر) انڈس واٹر کمیشن کے سابق کمشنرمرزاآصف بیگ نے کہا ہے سندھ طاس معاہدہ اور کشن گنگا کیس کے تحت ماحولیات کے لئے پانی ضرور دیا جانا چاہئے۔ کیونکہ نچلے حصے کو نقصان ہو رہا ہے۔ ابھی ایک موقع ملا ہے اور ضیا شاہد صاحب نے ستلج راوی واٹر کونسل کی طرف سے سپریم کورٹ میں جو رٹ دائر کی ہے وہ پاکستان کی آئندہ نسلوں کی بقا کے لئے ہے کیونکہ ہم نے توصرف یہ کہا ہے کہ انڈس واٹر ٹریٹی کے مطابق جس پر بھارت اور پاکستان کی طرف سے دستخط ہوئے تھے بھارت نے مشرقی دریاﺅں یعنی چناب، جہلم اور سندھ کے بارے میں یقین دہانی لی ہے کہ جہاں تک یہ دریا بھارتی علاقے میں بہتے ہیں وہاں وہاں بھارتی عوام کو ان سے پینے کے پانی، گھریلو استعمال کے پانی، سبزہ اورماحولیات کے پانی کے علاوہ پن بجلی اور آبی حیات کے لئے پانی لینے کا حق حاصل ہے۔ انڈس واٹر کمیشن کے سابق کمشنر نے کہا یہی چار پانچ حقوق اس رٹ میں راوی ستلج فورم کے سربراہ اور خبریں کے چیف ایڈیٹر ضیا شاہد پاکستانی عوام کے لئے حاصل کرنا چاہتے ہیں یعنی ستلج اور راوی کے زیریں حصے کے لوگوں کو بھی پینے کے پانی، گھریلو استعمال کے پانی، آبی حیات، انوائرمنٹ اور پن بجلی کے لئے پانی کا حق ملنا چاہئے بھارت نے ان دریاﺅں کے پانی کوعلاقے میں داخلے کے وقت لکڑی کے شٹر لگا کر بند کر رکھا ہے۔ مرزا آصف بیگ نے کہا پاکستان میں ایک محب وطن شہری نے جو ایک اخبار کا چیف ایڈیٹر بھی ہے ضیا شاہد کی شکل میں پاکستان کی آئندہ نسلوں کے لئے پانی کو محفوظ کرنے کے لئے آواز اٹھائی ہے جس کی بھرپور حمایت پوری قوم کو کرنی چاہئے ورنہ ستلج اور راوی کیلئے بھارت سارا پانی بند کر چکا ہے اور ان دونوں دریاﺅں میں سارا سال پانی نہ ہونے کی وجہ سے زیر زمین پانی کی سطح بہت نیچے جا رہی ہے اور اندرون زمین بھی پانی کم ہو رہا ہے۔

 

ایشوریہ رائے بچن برائڈز ٹوڈے میگزین کے سرورق کی زینت

ممبئی(شوبزڈےسک) بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن برائڈز ٹوڈے میگزین کے سرورق کی زینت بن گئیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے برائڈز ٹوڈے میگزین کے اگست شمارے کے سرورق کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں انہوں نے رنگدار لباس پہنا، ہلکا میک اپ اور جیولریپہنی ہوئی ہے جبکہ ان کے پس منظر میں آئفل ٹاور دکھائی دے رہا ہے۔ایشوریہ رائے بچن کی فلم پھنے خان رواں سال 3اگست کو ریلیز کی جائے گی جس میں اداکار انیل کپور اور راج کمار راﺅ بھی شامل ہیں۔

 

پی کے80 میں خواتین پولنگ سٹیشن پر دوبارہ ووٹنگ جاری

کوہاٹ (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے80 بابری بانڈہ میں خواتین پولنگ سٹیشن پر دوبارہ ووٹنگ جاری ہے۔ اس پولنگ سٹیشن پر دھاندلی کے الزامات کے باعث دوبارہ ووٹنگ کرائی جارہی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے80 بابری بانڈہ میں خواتین پولنگ سٹیشن پر دوبارہ ووٹنگ جاری ہے، پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔مبینہ دھاندلی کی رپورٹ پر دوبارہ الیکشن کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔بابری بانڈہ پولنگ سٹیشن پر ہنگامہ آرائی پر پولنگ معطل ہوئی تھی۔25 جولائی کو ہونے والے الیکشن کے دوران پولنگ اسٹیشن بابری بانڈہ میں بیلٹ باکس توڑے گئے اور ووٹوں کو آگ لگائی گئی تھی، ریٹرننگ افسر عمر فاروق کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔واضح رہے کہ پی کے 80سے آزاد امیدوار امجد آفریدی کامیاب ہوئے تھے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار آفتاب عالم دوسرے نمبر پر آئے تھے۔

اپنے کردار کے انتخاب پر بہت توجہ دیتی ہوں‘ہنی شہزادی

لاہور(شوبزڈےسک)اسٹیج کی نامور اداکارہ ہنی شہزادی کہا ہے کہ ہمیشہ اپنی مرضی اور معیار کے مطابق کام کیا ہے ۔آئی این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ہنی شہزادی نے بتایا کہ میں اپنے کردار کے انتخاب پر بہت توجہ دیتی ہوں‘ میں نے جو کامیابی اور مقبولیت حاصل کی ہے وہ محنت اور مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے اداکارہ اور رقص کو آسان ہدف نہیں سمجھنا چاہےے یہ دونوں محنت طلب کام ہیں‘ ساتھی فنکاروں کو یہی مشورہ دونگی کہ سفارش نہیں بلکہ اپنی محنت کے بل بوتے پر آگے بڑھیں اور زیادہ کام حاصل کرنے کی بجائے اپنی پرفارمنس سے مقابلے کی دوڑ جیتنے کی کوشش کریں۔

 

فلم”ریس تھری“ میں کام کرنے پر انیل کپور کو تنقید کا سامنا

ممبئی (شوبزڈےسک) انیل کپورفلم” ریس“ سیریز کی پہلی دونوں فلموں میں بھی انسپکٹر کے کردار میں نظر آئے تھے، تاہم اس سیریز کی تیسری فلم میں کام کرنے پر انہیں بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ریس تھری میں کام کرنے پر انہیں اس لیے بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ کچھ تنقید نگاروں اور مداحوں کا خیال تھا کہ ریس تھری کی کوئی کہانی نہیں تھی، بس وہ سلمان خان کی وجہ سے ہی کمائی کرنے میں کامیاب گئی۔اپنے ایک انٹرویو میں انیل کپور نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ریس سیریز کی تیسری فلم میں صرف پیسوں کے لیے ہی کام کیا۔انیل کپور نے وضاحت کی کہ وہ اداکار ہیں اور یہ ان کا پیشہ ہے اور اسی سے ہی ان کی روزی روٹی ہوتی ہے اور گھر کا خرچہ نکلتا ہے۔اداکار کے مطابق وہ اگر پیسے کمانے کے لیے فلمیں نہیں کریں گے تو گھر کا خرچہ کیسے چلے گا اور پھر انہیں ان کی بیوی بھی گھر میں نہیں آنے دے گی۔اپنی اداکاری اور زیادہ عمر ہونے کے باوجود جوان نظر آنے اور ہیرو سے ولن بننے کے حوالے سے انیل کپور کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہیں چند دوست کہتے ہیں کہ میں ایک ہیرو ہوں اور مجھے ایسے کردار پھر سے ادا کرنے چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تاہم وہ ایسا نہیں سمجھتے اور انہیں ولن جیسے کردار ادا کرنے پر کوئی تعجب نہیں، کیوں کہ وہ بھی خود کو ایک عام آدمی کی طرح سمجھتے ہیں اور وہ ہر کردار میں خود کو فٹ سمجھتے ہیں۔

 

ثناءنے بہترین سپورٹنگ رول کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

لاہور ( شوبزڈےسک) فلمسٹار ثناءنے کینیڈا میں ہونے والے ایوارڈ شو میں بہترین سپورٹنگ رول کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہونے والے ایوارڈ شو میں ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ثناءکو ڈرامہ سیریل ”الف اعلیٰ اور انسان “ میں بہترین سپورٹنگ رول پر ایوارڈ دیا گیا ۔ اس موقع پر فلمسٹار ثناءنے کہا کہ یہ ایوارڈ میرا نہیں بلکہ پوری ڈرامہ ٹیم کا ہے اور رائٹر اور ڈائریکٹر بھی برابر کے حصے دار ہیں ۔ ڈرامہ سیریل میں اپنی صلاحیتوں کو بھرپور بروے کار لاتے ہوئے کردار کو ادا کیا جس کا نتیجہ ایوارڈ کی صورت میں میرے سامنے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایوارڈ کسی بھی فنکار کے لئے حوصلہ افزائی اور آکسیجن کا باعث بنتے ہیں جس کی وجہ سے ان میں مزید بہتر سے بہتر کام کرنے کی جستجو آتی ہے اور یہی ایوارڈ کا مقصد ہوتا ہے کہ کسی فنکار کی اچھی کارکردگی پر اسکی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے ۔