”اڈاری “کے دوبارہ آن ایئر ہونے پر بہت خوشی ہے ‘احسن خان

لاہور ( شوبزڈےسک)معروف اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ یہ میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ میری ڈرامہ سیریل ”اڈاری “دوبارہ نجی ٹی وی چینل سے آن ایئر ہے ،ڈرامہ سیریل میں تمام اداکاروں نے اپنے اپنے کرداروں کے ساتھ بھرپور انصاف کیا ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ سیریل میں بشریٰ انصاری ،عروہ حسین ،فرحان سعید ،سمیعہ سمیت تمام کاسٹ نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ۔ڈائریکٹر احتشام الدین نے مجھے منفی کردار کی پیشکش کی جس کو پڑھنے کے بعد میں نے حامی بھر لی ،یہ میرے کریئر کا پہلا منفی کردار تھا جس پر مجھے پورے ملک سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔مگر میں سمجھتا ہوں کہ یہ تنقید نہیں بلکہ میرے لیے ایوارڈ تھا کہ لوگوں نے میری اداکاری کو اس انداز میں پسند کیا جس میں انہیں حقیقت کا گماں گزرا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرتی مسائل پر مبنی ڈرامہ سیریل کو اجاگر کرنا ضروری تھا تاکہ والدین اپنے بچوں کو اچھی اور بری باتوں کے بارے میں آگاہ کر سکیں ۔

طلال چوہدری توہین عدالت کے مرتکب قرار، 5 سال کیلئے نااہل ہوگئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دے دیا، جس کے بعد وہ 5 سال کے لیے نااہل ہوگئے۔جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنایا۔طلال چوہدری کو آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کا مرتکب قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ یکم فروری کو عدلیہ مخالف تقریر پر آرٹیکل 184 (3) کے تحت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔طلال چوہدری نے جڑانوالہ کے جلسے میں مبینہ طور پر ججز کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی تھی، وہ اس سے قبل بھی پاناما کیس کے سلسلے میں شریف خاندان کے مالی اثاثوں کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی اور عدلیہ پر تنقید کرچکے ہیں۔طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے بعد عدالت عظمیٰ نے 11 جولائی کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، جو آج سنایا جائے گا۔

زمبابوین بورڈ کی مدد کےلئے آئی سی سی میدان میں آگیا

دبئی(آئی این پی)زمبابوے کرکٹ بورڈ ان دنوں مالی مسائل کا شکار ہے جس کا منہ بولتا ثبوت پاکستان کے خلاف سیریز میں ہوٹل بکنگ کے مسائل کا سامنے آنا تھا تاہم اب ان مسائل سے نمٹنے کے لئے آئی سی سی نے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے زمبابوے کرکٹ بورڈ کی مدد کے لئے ان کو فنڈز دینے کی تصدیق کر دی ہے۔اس خبر سے جہاں ایک طرف زمبابوے بورڈ کی مشکلات آسان ہوں گی وہیں کھلاڑیوں کو بھی چین کا سانس آئے گا کیونکہ اس فنڈ میں کھلاڑیوں، دیگر عملے کے بقایاجات اور میچ فیس بھی شامل ہوگی۔ زمبابوین کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی ادائیگی کی منصوبہ بندی پر کام کر رہے ہیں جیسے ہی منصوبہ بندی ہوجائے گی اس کے فورا بعد ادائیگی کردی جائے گی۔زمبابوے کی کرکٹ ٹیم نے حالیہ دو سریز اپنے تجربہ کار کھلاڑیوں کے بغیر ہی کھیلی ہیں۔ جس کی وجہ اور کچھ نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو پچھلے دو ماہ کی تنخواہ نہ ملنا تھی۔آئی سی سی کی جانب سے اس خبر کی تصدیق کے بعد زمبابوے کرکٹ بورڈ پرامید ہے کہ آئندہ سیریز میں بقایاجات کی ادائیگی کے بعد مضبوط اسکواڈ تشکیل دیا جا سکے گا۔

پہلوان انعام بٹ پی او اے ایتھلیٹ کمیشن کے چیئرمین مقرر

لاہور (صباح نیوز) کامن ویلتھ گیمز 2018 میں پاکستان کے لیے ریسلنگ میں واحد گولڈ میڈل حاصل کرنےوالے پہلوان انعام بٹ کو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے اتھلیٹ کمشن کا چیئرمین بنا دیا گیا ہے اس سلسلہ میں گذشتہ روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں پی او اے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر)سید عارف حسن کی زیر صدارت منعقد ہونے والے ایگزیکٹو کونسل اجلاس میں اتھلیٹ کمشن کے سابق چیئرمین واجد علی کی جگہ نوجوان پہلوان محمد انعام بٹ کو پی او اے اتھلیٹ کمشن کا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دی گئی جن کا نام انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ہے۔

شاہ زیب کی اپیل پر فریقین کے دلائل مکمل

لاہور(نیوزایجنسیاں) اسپاٹ فکسنگ کیس میں شاہ زیب حسن کی اپیل پر فریقین کے دلائل مکمل ہوگئے۔اسپاٹ فکسنگ کیس میں شاہ زیب حسن کی جانب سے سزا میں کمی کیلئے اپیل پر فریقین کے وکلا نے دلائل مکمل کر لیے، کرکٹر کے میسجز اور آڈیو کا جائزہ لینے کے بعد ٹریبیونل فیصلہ سنائے گا۔پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا کہ شاہ زیب نے 10 لاکھ جرمانہ میں کمی کی بھی اپیل کر رکھی ہے۔ پی سی بی نے تین شقوں کی خلاف ورزی پر ایک سال کی سزا کو تین سال کرنے کی درخواست کی ہے۔ پی سی بی اور کرکٹر کے وکلا کے دلائل مکمل ہو گئے ہیں، اگلی سماعت میں ٹربیونل شاہ زیب کے میسیجز اور آڈیو کا جائزہ لے گا جس کے 7 روز کے بعد تک فیصلہ متوقع ہے۔اسپاٹ فکسنگ میں معطل شاہ زیب حسن بدستور بے گناہی پر اصرار جاری رکھے ہوئے ہیں۔شاہ زیب حسن نے پی سی بی کے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اسپاٹ فکسنگ کی نہ ہی کسی کو اکسایا یا ورغلایا، البتہ دیر سے رپورٹ کرنا غلطی تھی، ان کے مطابق وہ واحد کرکٹر ہیں جس نے بکیز کی پیشکش کا خود پی سی بی کو بتایا۔

دوسرے ون ڈے میں بھی سری لنکاناکام،پروٹیز4وکٹوں سے فاتح

ڈمبولا(سپورٹس ڈ یسک ) جنوبی افریقہ نے سری لنکاکودوسرے ون ڈے میں4وکٹوں سے ہرا کر 5 میچز کی سیریز میں2-0کی برتری حاصل کرلی ۔ ڈمبولا میں کھیلے گئے میچ میں میزبان سری لنکانے پہلے کھیلتے ہوئے 8وکٹوں پر 244 رنز بنائے ۔کپتان اینجلومیتھیوز79رنزکیساتھ ناٹ آﺅٹ رہے ۔ لنگی نگیڈی اور پھیلکوائیو نے3،3شکارکیے۔پروٹیز نے 245رنزکاہدف42.5اوورزمیں6وکٹوں پرحاصل کیا۔وکٹ کیپر بلے بازکوئنٹن ڈی کوک نے 87رنزکی شانداراننگز کھیلی۔

سری لنکن پیسر ملنگا کرکٹ چھوڑنے سے گریزاں

کولمبو(بی این پی )سری لنکن فاسٹ باو¿لر لسیتھ ملنگا ذہنی طور پر انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کیلئے تیار نہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ خو د یہ سمجھیں گے کہ اب انہیں کھیل چھوڑ دینا چاہئے تو وہ اس بات کا اعلان کرنے میں دیر نہیں لگائیں گے۔

 

پی ٹی آئی کے نئے آزاد اراکین کو مخالف پارٹیوں سے بچانے کیلیئے ریڈزون کے پوش ہوٹل میں رکھنے کا انکشا ف

اسلام آباد(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کی جانب سے مرکز اور پنجاب میں حکومت سازی کیلیے کوششیں تیز کردی گئی ہیں جبکہ آزاد اراکین کو پی ٹی آئی کیساتھ منسلک رکھنے اور دیگر پارٹیوں سے دور رکھنے کیلیے وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں واقع ایک بڑے ہوٹل میں کمرے بک کرادیے گئے ہیں۔نجی ٹی وی کے باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی میں شرکت کرنے والے آزاد اراکین کو مخالف پارٹیوں سے بچانے کیلیے اسلام آباد کے ریڈزون میں واقع ایک پوش ہوٹل میں رہائش دی گئی ہے جہاں ان ممبران کے قیام کے ساتھ طعام کا بھی بہترین انتظام کیا گیا ہے اور انھیں اپنے علاوہ مہمانوں کی تواضع کیلیے بھی خصوصی سہولیات دی گئی ہیں۔

فنڈ ز کی آڑ میں ہاکی فیڈ ریشن کی نئی سازش بے نقاب

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی نگران حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش بے نقاب ، کھلاڑیوں سے بیانات دلوا کر عمران خان کی حکومت بننے سے قبل 20کروڑ کے فنڈز جاری کروانے کی کوششیں تیز کر دی گئیں ، نواز شریف کے دور حکومت میں ہاکی فیڈریشن کو 42کروڑ 31لاکھ سے زائد کے فنڈز جاری ہونے کے باوجود قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی صفر رہی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز احمد سینئر کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک میں ہاکی زوال کا شکار ہے اور فیڈریشن قومی کھیل کو خطیر فنڈز ملنے کے باوجود درست سمت میں گامزن کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ دستیاب دستاویز کے مطابق نواز شریف کے دور حکومت میں گزشتہ تین سالوں کے دوران وزیر اعظم کے خصوصی ڈائریکٹو پر ہاکی فیڈریشن کو 37 کروڑ 13 لاکھ کی خصوصی گرانٹ جاری ہوئی ، مالی سال 2015-16میں 11کروڑ80لاکھ کے فنڈز جاری ہوئے ، سال 2016-17میں 26کروڑ45، لاکھ ، 2017-18میں 93لاکھ کے فنڈز جاری ہوئے جبکہ سال 2014-15میں 2کروڑ61لاکھ کے فنڈز جاری ہوئے ۔ اس عرصے کے دوران قومی ہاکی ٹیم نے خطیر فنڈز ملنے کے باوجود چیمپینز ٹرافی ، کامن ویلتھ گیمز ، ورلڈ ہاکی لیگ میں مایوس کن کارکردگی دکھائی جبکہ ایشیا کپ ، اذلان شاہ کپ ، چار ملکی ہاکی سیریز جیسے آسان ٹورنامنٹس کا ٹائٹل بھی پاکستان جیتنے میں ناکام رہا ۔ حکومت کی جانب سے خطیر فنڈز جاری کرنے کے باوجود تین سالوں میں ہاکی ٹیم کی کارکردگی صفر رہی اور فنڈز ملنے کے باوجود کوئی بڑا انٹرنیشنل ٹورنامنٹ جیت نہ سکی جبکہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ساتویں نمبر ، چیمپینز ٹرافی میں آخری نمبر پر رہا ۔

بہترہوگانجم سیٹھی خودمستعفی ہوجائیں: طاہرشاہ ، سیٹھی کاسنہری دورختم ،ہاتھ پاﺅں مارنے کافائدہ نہیں : مرزااقبال کی گگلی میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ کہا جارہا ہے کہ نجم سیٹھی کو خود مستعفی ہوجانا چاہیے۔ لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہورہے چینل ۵ کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا عمران خان کرکٹ میں ایسی تبدیلیاں لائیں گے جس سے کرکٹ عروج پر جائے۔ سپورٹس جرنلسٹ ہمایوں نذیر نے کہا تو کافی حلقوں میں باتیں ہورہی ہیں شاید کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو تبدیل کردیا جائے اور شاید وسیم اکرم کو لایا جائے گا اب عمران کرکٹ کے ساتھ پاکستان کے باقی کھیلوں کی جانب بھی توجہ دے سکتے ہیں۔ سپورٹس جرنلسٹ مرزا اقبال بیگ نے کہا ہے کہ نجم سیٹھی محسوس کررہے ہیں ان کا پی سی بی میں سنہری دور ختم ہوچکا ہے اگرچہ انہوں نے ہاتھ پاﺅں مارنے کی کوشش کی ہے ان کی اہلیہ نے شہباز شریف سے ملاقات بھی کی ہے۔