Monthly Archives: August 2018
آرمی چیف کی زیر صدارت کو رکمانڈر کا نفرنس
عمران خان کی تقریب حلف برداری میں بھارتی کرکٹرز اور اداکارعامر خان مدعو
اسلام آباد(ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے عمران خان کی بطور وزیر اعظم تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے سابق بھارتی کرکٹرز کپل دیو، سنیل گواسکر، نوجوت سنگھ سدھو اور بالی وڈ اداکار عامر خان کو مدعو کرلیا۔تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں سابق بھارتی کرکٹرز بھی مدعو ہیں جس میں سنیل گواسکر، کپل دیو اور نوجوت سنگھ سدھو شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ تقریب میں بالی ووڈ اداکار عامر خان کو بھی مدعو کیا گیا ہے جب کہ بھارتی کھلاڑیوں اور اداکار کو مدعو کرنے کا فیصلہ پارٹی نے کیا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تقریب حلف برداری میں دیگر عالمی شخصیات کو مدعو کرنے کا فیصلہ دفتر خارجہ کرے گا کہ عالمی شخصیات کو بلانے کا وقت ہے بھی یا نہیں۔ واضح رہے کہ آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 2 کے تحت پولنگ ڈے سے 21 دن کے اندر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا ضروری ہوتا ہے۔ نو منتخب ارکان قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں حلف اٹھاتے ہیں۔نو منتخب ارکان کی حلف برداری کے بعد کا مرحلہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا ہوتا ہے جس کے بعد ارکان اسمبلی قائد ایوان یعنی وزیراعظم کے لیے رائے شماری کرتے ہیں۔تحریک انصاف کی جانب سے نئے وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری 14 اگست سے پہلے کرانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے تاکہ عمران خان یوم آزادی پر سرکاری تقریبات میں بحیثیت وزیر اعظم شریک ہوں تاہم اس حوالے سے اب تک کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آسکی ہے۔یاد رہے کہ عامر خان نے 2013 میں بھارتی ٹی وی کی ایک تقریب میں عمران خان سے کہا تھا کہ جب وہ وزیر اعظم بنیں گے تو ان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔
پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا ،154 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہوگئی
لاہور (ویب ڈیسک )پاکستان تحریکِ انصاف نے آزاد امیدواروں کی شمولیت کے حوالے سے میدان مار لیا، 23 ارکان پنجاب اسمبلی پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے، جس کے بعد پنجاب میں تحریکِ انصاف کی مسلم لیگ ق کی حمایت سے تعداد 154 پر پہنچ گئی۔ پنجاب میںانتخابات جیتنے والے 30 آزاد ارکان میں سے اب تک 23 تحریکِ انصاف کے کھلاڑی بن چکے ہیں، ان میں سے ایک آزاد رکن مسلم لیگ (ق) میں شامل جبکہ 6 نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا،چودھری نثار علی خان، غلام رسول سانگھا اور محمد معاویہ کی ابھی آزاد حیثیت برقرار ہے جبکہ سیدہ میمنت محسن، مخدوم ہاشمی اور احمد علی اولکھ بھی ابھی کسی فیصلے پر نہ پہنچ سکے ہیں۔پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف میں شامل ہونے والے امیدواروں میں فیصل آباد کے حلقہ این اے 101 سے رکن قومی اسمبلی عاصم نذیر، ڈیرہ غازی خان میں کھوسہ فیملی کو شکست سے دوچار کرنے والے آزاد رکن قومی اسمبلی امجد کھوسہ اور ایم پی اے محسن عطا کھوسہ، چنیوٹ کے حلقہ پی پی 93 سے تیمور لالی، پی پی 124 جھنگ سے تیمور خان اور پی پی 277 سے علمدار قریشی جبکہ مظفر گڑھ سے سردار خرم خان لغاری اور جھنگ سے مہر اسلم بھروانہ شامل ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں23 آزاد ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہوگئی، جبکہ6 آزاد ارکان قومی اسمبلی کی حمایت حاصل ہوگئی،پنجاب میں حکومت سازی کیلیے پی ٹی آئی مطلوبہ تعداد سے بہت آگے نکل گئی ہے،تحریک انصاف کوپنجاب اسمبلی میں154 ارکان کی حمایت حاصل ہو گئی ہے،ذرائع کا مزید کہنا تھا کہمرکز میں حکومت بنانے کے لیے بھی پوزیشن مضبوط اور مستحکم ہے،ایم کیو ایم سے بات آگے بڑھانے کیلیے کمیٹی کو اختیارات دے دیے، پنجاب اور پختونخوا کے وزرائےاعلیٰ کے ناموں پر اتفاق تا حال نہیں ہوا۔
پشتو گلوکارہ ریشم نوشہرہ میں قتل
نوشہرہ(ویب ڈیسک) پشتو گلوکارہ ریشم خان عرف ریشماں کو مبینہ طور پر شوہر نے اپنے ساتھی کی مدد سے قتل کردیا۔ریشم کو نوشہرہ کے علاقے حکیم آباد میں ان کی رہائشگاہ میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ریشم کو ان کے شوہر نے ساتھی کی مدد سے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ ملزم کی چوتھی بیوی تھی جو کہ بھائی کے ساتھ رہائش پذیر تھی اور مقامی سطح پر گلوکاری کے شعبے سے وابستہ تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا اور ابتدائی طور پر قتل کی وجہ گھریلو ناچاقی لگتی ہے تاہم واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
عوام سنہری دور کیلئے تیار ہو جائیں، مرکز اور خیبر پختونخوا کے علاوہ پنجاب میں بھی تحریک انصاف کی حکومت یقینی ہوگئی :نعیم الحق
اسلام آباد (ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ مرکز کے علاوہ کے پی کے اور پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومتیں بن رہی ہیں۔عوام ایک سنہری دور کیلئے تیار ہو جائیں، ملکی معیشت کو مسائل سے نکالنے کے لئے کوششیں شروع کردی ہیں۔نعیم الحق نے کہا ہے کہ یہ بات یقینی ہو گئی ہے کہ مرکز کے علاوہ کے پی کے اور پنجاب میں بھی ہماری حکومتوںبن رہی ہیں۔ بلوچستان میں ہم مخلوط حکومت بنائیں گے۔ عمران خان نے حکومت بنانے کے حوالے سے بہت سی ملاقاتیں کی ہیں۔ عمران خان کی خواہش ہے کہ حکومت بنتے ہیں عوام کی تکالیف میں کمی لائی جائے۔ اس لئے ہم حکومت بناتے ہیں انقلابی اقدامات اٹھا کر عوام کی تکالیف کا ازالہ کریں گے۔ پاکستان کی معیشت کو شدید مسائل کا سامناہے جس کے لئے اسد عمر تیاری کررہے ہیں اور ہم پاکستان کی معیشت کو بحران سے نکالیں گے۔ میں پاکستان کے عوام کوخوشخبری سنانا چاہتا ہوں کہ اب پاکستان کے وسائل ان کی بہتری کے لئے استعمال ہونگے۔ 80لاکھ اوور سیز پاکستانی پاکستان میں خوشحالی کے لئے منصوبے بنا رہے ہیں اور دنیا بھر سے پاکستان میں سرمایہ کار ی کے لئے پیغامات آرہے ہیں۔ یہ سنہری دور 14کے بعد سے شروع ہوجائے گا۔ عمران خان سمجھتے ہیں کہ پاکستان کے عوام کو 70سال سے ان کا حق نہیں دیا جارہا۔ اب ہم ان کو حق دینے کے لئے انقلابی اقدامات کریں گے۔ عمران خان کو غیرملکی سربراہان کے پیغامات آرہے ہیں۔ہم حکومت بناتے ہی ایک کروڑ نوکریوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔عمران خان وزارتوں کے حوالے سے دو دن میں اعلان کردیں گے۔
کراچی کی مارکیٹ میں ’گبر سنگھ‘ کی انٹری کے چرچے
کراچی(ویب ڈیسک) مقامی مارکیٹ میں شہرہ آفاق فلم ’شعلے‘ کے مشہور کردار ’گبرسنگھ‘ کی انٹری سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی۔میگا اسٹار امیتابھ بچن، دھرمیندر، ہیما مالنی، جیا بچن، سنجیو کمار اور امجد خان کی فلم ’شعلے‘ 1975 میں ریلیز کی گئی تھی جس میں ہدایت کاری کے فرائض رمیش سپی نے سر انجام دیئے تھے۔ فلم کے کئی کردار اور ڈائیلاگز مشہور ہوئے ہیں جس میں سر فہرست امجد خان کا ’گبر سنگھ‘ کا کردار ہے جو کہ امر ہوگیا ہے۔ امجد خان بھی اس کردار سے اس قدر مشہور ہوئے ہیں کہ لوگ انہیں ا?ج بھی ’گبر سنگھ‘ کے نام سے جانتے ہیں لیکن اب ان سے بالکل مشابہت رکھنے والا ایک شخص سوشل میڈیا پر مقبول ہورہا ہے۔ کراچی کی حیدری مارکیٹ میں اہل خانہ کے ساتھ خریداری کرنے والے شخص کی تصاویر سامنے آئی ہیں جو بالکل فلم ’شعلے‘ کے کردار ’گبرسنگھ‘ سے مشابہت رکھتے ہیں۔سوشل میڈیا پر ’گبرسنگھ‘ سے مشابہت رکھنے والے شخص کی تصویر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور ٹوئٹر صارفین کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے کیے جارہے ہیں۔یاد رہے کہ اداکار امجد خان قیام پاکستان سے قبل پشاور میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے کئی بالی وڈ فلموں میں کام کیا جب کہ ان کا انتقال 1992 میں 51 سال کی عمر میں ممبئی میں ہوا۔
کور کمانڈرز کانفرنس: الیکشن کمیشن کی معاونت پر آرمی الیکشن سپورٹ سینٹر کو سراہا گیا
راولپنڈی(ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں الیکشن کمیشن کی معاونت پر آرمی الیکشن سپورٹ سینٹر کو سراہا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں خطے، ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں الیکشن کمیشن کی مدد پر آرمی الیکشن سپورٹ سینٹر اور فیلڈ فارمیشنز کو سراہا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ انتخابی عمل کے دوران شہید و زخمی ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور انتخابی عمل میں شرکت اور مسلح افواج کی سپورٹ پر پاکستان کی بہادر عوام کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ کے لیے کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کانفرنس میں افغانستان کے ساتھ فوجی تعلقات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا۔
مقبوضہ کشمیر میں ایک ماہ کے دوران 21 کشمیری شہید، 310 زخمی
سری نگر(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج اور کٹھ پتلی انتظامیہ کے ہاتھوں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 21 نوجوانوں نے جام شہادت نوش کیا جب کہ 310 افراد زخمی ہوئے۔کشمیر میڈیا سیل کے ریسرچ سیکشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ماہ جولائی میں بھی نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری رکھا۔ صرف ماہ جولائی میں بھارتی فوج کی جارحیت کے نتیجےمیں ایک خاتون اور 4 کم عمر نوجوانوں سمیت 21 افراد نے جام شہادت نوش کی۔ماہ جولائی میں نوجوانوں کی شہادت پر احتجاج کرنے والے شہریوں پر بھارتی فوج نے پیلٹ گنوں، ہوائی فائرنگ، آنسو گیس شیلنگ اور لاٹھی چارج کا بے دریغ استعمال کیا جس کی زد میں آکر 310 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں خواتین، بزرگوں اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔گزشتہ ماہ بھارتی سیکیورٹی نے ضلع شوپیاں، کلگام اور کپواڑہ میں سرچ آپریشن کے نام محاصروں اور گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری رہا جس کے دوران حریت رہنماﺅں سمیت 169 کشمیریوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا۔
اسی ماہ کے آغاز میں دختران ملت کی چیئر پرسن آسیہ اندرابی کو دو خاتون رہنماﺅں سمیت سری نگر جیل سے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہار جیل منتقل کیا گیا اور بھارتی تفتیشی ادارے این آئی اے نے سری نگر میں آسیہ اندرابی کے گھر چھاپا مارا اور بچوں کو ہراساں کیا۔بھارتی فوج نے اپنی ظالمانہ کاروائیوں کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور 46 گھروں کو مسمار کر دیا گیا۔ آزادی اظہار رائے پر قدغن لگائی گئی۔ کشمیری صحافیوں کو دھونس و دھمکی کا سامنا رہا۔
پی ٹی آئی کے کھلاڑی نے”تبدیلی کیک“متعارف کروادیا،کراچی میں گاہکوں کی لائن لگ گئی
کراچی (ویب ڈیسک) 25 جولائی کو عام انتخابات ہوئے جس میں تحریک انصاف وفاق میں سب سے زیادہ سیٹیں لینے والی جماعت بن کر سامنے آئی اور اب حکومت بنانے کیلئے جوڑ توڑ میں مصروف ہے۔تحریک انصاف نے ”تبدیلی“ اور ”نیا پاکستان“ جیسے نعرے لگائے اور عوام کو امید دلائی کہ وہ پاکستان کو کرپشن سے پاک کریں گے اور خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنائیں گے۔ پی ٹی آئی اپنے وعدے کس حد تک پورے کرتی ہے اور کتنی تبدیلی لاتی ہے؟ یہ تو وقت ہی بتائے گا مگر ایک پی ٹی آئی کے مداح نے ”تبدیلی کیک“ متعارف کرا دیا ہے اور اس پر عمران خان کا اس قدر خوبصورت کارٹون بنایا کہ گاہکوں کی لائن لگ گئی ہے۔کیک پر سفید شلوار قمیص میں ملبوس عمران خان کو پوڈیم پر کھڑے دکھایا گیا ہے جنہوں نے اپنا ہاتھ دل پر رکھا ہے اور پیروں میں پشاور چپل بھی پہن رکھی ہے اور یقین کریں کہ ان کا کارٹون بھی دیکھنے میں خاصا ”ڈیشنگ“ لگ رہا ہے۔یہ کیک ایک سال قبل کراچی کی ایک بیکری نے بنایا تھا جو تحریک انصاف کی فتح کے بعد ایک مرتبہ پھر مقبول ہو گیا ہے اور اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خاصی مقبول ہو رہی ہیں۔

















