ایف آئی اے ایئرپورٹ پر کسی کو پروٹوکول نہیں دے گا، حکم نامہ جاری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ایئرپورٹ پر کسی بھی شخصیت کو پروٹوکول نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے امیگریشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق ایف آئی اے ایئرپورٹ پر کسی بھی شخصیت کو پروٹوکول نہیں دے گا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی افسر یا اہلکار کی جانب سے پروٹوکول دینے پر قانونی کارروائی کی جائے گی جب کہ نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی پر شفٹ انچارج اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر امیگریشن ذمہ دار ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ کیلئے 30 ارکان کے انٹرویوز مکمل کرلیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ کے لیے 30 ارکان اسمبلی کے انٹرویوز مکمل کرلیے۔وزیراعظم کی زیر صدارت پنجاب کابینہ سے متعلق مشاورت کے لیے انتہائی اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار سمیت مجوزہ کابینہ اراکین بھی شریک تھے۔ اجلاس میں عبدالعلیم خان، یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال، فیاض الحسن چوہان، راجا بشارت، حنیف پتافی اور دیگر بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ سے متعلق عمران خان کو بریفنگ دی جس کے بعد وزیراعظم نے پنجاب کابینہ کے لیے 30 ارکان اسمبلی کے انٹرویوز بھی کیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم خان اور میاں محمودالرشید کو سینئر صوبائی وزیر بنائے جانے کا امکان ہے جب کابینہ میں یاسمین راشد، اسلم اقبال، فیاض الحسن چوہان، راجا بشارت، حنیف پتافی اور مراد راس کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کے لیے حتمی ناموں کا اعلان کل کیا جائے گا اور پہلے مرحلے میں کابینہ میں 15 سے 20 وزرا کو شامل کیے جائیں گے۔خیال رہے کہ دو روز قبل بھی عمران خان نے عثمان بزدار سے وزیر اعظم ہاو¿س میں ملاقات کی تھی جس میں دونوں کے درمیان کابینہ مختصر رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ذارئع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 15 وزرائ کو قلمدان سونپے جائیں گے جن میں تحریک انصاف کے سینئر ارکان کو بھی وزارتیں دی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے کے لیے وزرائ کے ممکنہ محکموں کے لیے متعدد نام زیر غور ہیں جن میں میاں محمودالرشید کو وزیر ہاو¿سنگ اور سی اینڈ ڈبلیو، علیم خان کو وزیر بلدیات، یاسمین راشدکو وزیر صحت، سبطین خان کو وزیر زراعت اور سمیع اللہ کو چیف وہپ بنائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ ہاشم بخت کو وزیر تعلیم،حسنین دریشک کو وزیر خزانہ،اسلم اقبال کو وزیر اطلاعات، راجابشارت کو وزیر پارلیمانی امور اور جہانزیب کچھی کو لائیو اسٹاک کی وزارت سونپے جانے امکان ہے۔اس کے علاوہ راجا یاسر کو ہائر ایجوکیشن کا وزیر بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ سینیر وزیر کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ذرائع کے مطابق کابینہ کے لیے فیاض الحسن، راشدحفیظ، سعدیہ سہیل، مرادراس، اجمل چیمہ، محسن لغاری اور ملک اختر کے نام بھی زیر غور ہیں۔

چین کی پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش

بیجنگ(ویب ڈیسک) چین نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات حل کرنے کیلیے ثالثی کا کردار ادا کرسکتا ہے۔وزرات خارجہ کی ترجمان لوکانگ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان اور بھارت کے درمیان تیز رفتار ترقی کیلیے مثبت کردار ادا کرنے کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کا پڑوسی ہونے کے ناطے چین دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر بنانے میں مدد کیلئے تیار ہے کیونکہ علاقائی امن اور سلامتی کیلیے پاک بھارت صحت مندانہ تعلقات ناگزیر ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف ایک اور جنسی اسکینڈل سامنے آگیا

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی کمپنی کی ’ہاﺅس کیپر‘ کے معاشقے میں مبتلا تھے جس سے ا±ن کا ایک بچہ بھی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این اے نے اپنی خصوصی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کا اپنی کمپنی کی ہاﺅس کیپر کے ساتھ 2015 میں معاشقہ رہا ہے جس کے نتیجے میں ایک بچے کی پیدائش بھی ہوئی۔ اس غیر ازدواجی تعلق کے گواہ ڈونلڈ ٹاور کے ایک دربان ڈینو سجوڈن ہیں۔ٹرمپ ٹاور کے دربان سجوڈن نے امریکی صدر کے اپنی ملازمہ سے معاشقے اور بچے کی پیدائش سے متعلق معلومات امریکی میگزین اے ایم آئی کو فروخت کی تھیں جس میں معاشقے کی پوری کہانی بیان کی گئی تھی۔ اے ایم آئی نے ایک معاہدے کے تحت یہ اسٹوری 30 ہزار امریکی ڈالر کے عوض خریدی۔ معاہدے کے تحت سجوڈن کو کہانی کسی اور کو دینے یا کہیں اور بیان کرنے پر 1 ملین امریکی ڈالر کی رقم ادا کرنا ہو گی۔میگزین اے ایم آئی کے سربراہ ٹرمپ کے دوست ہیں اس لیے انہوں نے یہ کہانی شائع نہیں کی جب کہ معاہدے کے باعث سجوڈن کہانی کو کسی اور سے بیان نہیں کرسکتے تھے۔ یوں یہ اسکینڈل دب گیا۔ لیکن اب سجوڈن کے وکیل نے سی این این کو بتایا ہے کہ اے ایم آئی نے معاہدہ ختم کر دیا گیا جس کے بعد ان کے کلائنٹ کسی کو بھی یہ اسٹوری فروخت کرنے یا کسی کے بھی سامنے بیان کرنے کے لیے آزاد ہیں۔واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پہلے ہی میگزین ’پلے بوائے‘ کی ماڈل کیرن میکڈوگل اور اسٹورمی ڈینیئلز کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنے اور صدارتی انتخاب کے دوران دونوں ماڈلز کو خاموش رہنے کے لیے رقوم کی ادائیگی پر تفتیش کا سامنا ہے۔ اس مقدمے میں ٹرمپ کے وکیل مائیکل کوہن پہلے ہی وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں۔

شکیل آفریدی کو اڈیالہ سے ساہیوال جیل منتقل کردیا گیا

راولپنڈی(ویب ڈیسک) ایبٹ آباد آپریشن کے مرکزی کردار شکیل آفریدی کو اڈیالہ سے ساہیوال جیل منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسامہ بن لادن کے خلاف ہونے والے ایبٹ آباد آپریشن کے مرکزی کردار ڈاکٹر شکیل آفریدی کو سیکورٹی وجوہات کے باعث اتوار کی صبح اڈیالہ سے ساہیوال جیل منتقل کردیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔شکیل آفریدی پر امریکی سی آئی اے کی معاونت اور اسامہ بن لادن کی مخبری کا الزام ہے۔ دہشتگردوں سے تعلقات کے جرم میں عدالت نے انہیں 33 سال قید کی سزاسنا رکھی ہے۔شکیل آفریدی پہلے پشاور جیل میں قید تھے تاہم سیکورٹی وجوہات کی بنا پرانہیں اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔

نواز شریف صدارتی امیدوار کیلئے یوسف رضا گیلانی کے نام پر رضامند

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نوازشریف صدارتی امیدوار کے لیے پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے نام پر رضامند ہوگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف کی جانب گرین سگنل ملنے کے بعد اپوزیشن کے متفقہ صدارتی امیدوار کے لیے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے نام پر مسلم لیگ(ن) اتفاق کرسکتی ہے۔پیپلز پارٹی نے ابھی تک اعتزاز احسن کا نام بطور صدر پاکستان کے لیے دیا ہے اور آصف زرداری بھی اعتزاز احسن کے نام پر ڈٹ گئے ہیں تاہم (ن) لیگ نے اعتزاز احسن کے نام پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں میں متفقہ صدارتی امیدوار کے نام پر اختلافات برقرار رہے ہیں اور کل تک ہر صورت اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے صدر پاکستان کا نام پیش کرنا ضروری ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے عارف علوی کو اور پی پی پی نے اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف آج اپوزیشن کے امیدوار کا اعلان کریں گے۔

شیخ رشید کے رویے پر ریلوے کے اعلیٰ افسر کی 2 سال کی چھٹی کی درخواست

لاہور(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے رویے پر ریلوے کے چیف کمرشل منیجر حنیف گل نے 2 سال کی رخصت مانگ لی۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے دوران چیف کمرشل منیجر حنیف گل کے درمیان اختلافات سامنے ا?ئے ہیں۔چیف کمرشل منیجر حنیف گل نے وفاقی وزیر کے ناروا رویے پر چیئرمین ریلوے کو 2 سال کے لیے چھٹی کی درخواست دے دی ہے۔ اعلیٰ افسر نے درخواست میں مو¿قف اپنایا کہ وزیر ریلوے کا رویہ نان پروفیشنل اور غیر مہذب ہے لہذا ان کے ماتحت کام کرنا ممکن نہیں۔درخواست میں تحریر ہے کہ وفاقی وزیر اپنے ویڑن کے مطابق ٹیم بنانے کے مجاز ہیں لہذا انہیں 2 سال کی رخصت دی جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ریلوے افسران نے مو¿قف اختیار کیا کہ گزشتہ سال ریلوے کی آمدن میں خاصا اضافہ ہوا جس پر وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ میرے سامنے کسی وزیر کی تعریف نہ کیا کریں اور مجھے رضیہ بٹ کے قصے نہ سنائیں۔یاد رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید وزارت سنبھالنے کے بعد سے ہی سابقہ دور کے وزیر خواجہ سعد رفیق کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

اومنی گروپ کے مالک انور مجید کی شوگر مل پر رینجرز اور ایف آئی اے کا چھاپا

سکھر(ویب ڈیسک) منی لانڈرنگ کیس میں نامزد ملزم اومنی گروپ کے مالک انور مجید کی کھوسکی شوگر مل پر ایف آئی اے اور رینجرز کی بھاری نفری نے چھاپہ مارا اور 4 ملازمین کو گرفتار کرلیا۔سندھ کے ضلع کھوسکی میں سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی اور اومنی گروپ کے مالک انورمجید کی شوگرمل پر ایف آئی اے اور رینجرز نے چھاپہ مارا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کھوسکی ٹاو¿ن میں واقع شوگر مِل پر ایف آئی اے کی 2 اور رینجرز کی 7 گاڑیاں پہنچیں۔ چھاپے سے قبل مِل کے تمام داخلی و خارجی راستے بند کردیئے گئے۔چھاپا مار ٹیم کے ہمراہ سندھ بینک کا عملہ بھی موجود تھا۔ سیکورٹی اہلکاروں نے 2 گھنٹے تک شوگر مل کے ریکارڈ روم کی تلاشی لی اور دستاویزات کی چھان بین کی۔ اس موقع پر ریکارڈ روم کے گرد اہلکار تعینات رہے اور کسی کو قریب جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شوگر مل کے آئی ٹی انچارج عبدالرشید آرائیں، اکاو¿نٹنٹ افتخار احمد، ایڈمن افسر سوڈل رند اور انجینیئرجاوید کو گرفتار کرلیا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس: پنجاب کابینہ کے مجوزہ ناموں پر غور

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کابینہ پر مشاورت کے لیے انتہائی اہم اجلاس جاری ہے جس میں کابینہ کے مجوزہ ارکان بھی شریک ہیں۔ وزیراعظم نے پنجاب کابینہ پر مشاورت کے لیے خصوصی طور پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اسلام آباد طلب کیا جب کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں کابینہ کے لیے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ اجلاس میں عبدالعلیم خان، یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال، فیاض الحسن چوہان، راجابشارت، حنیف پتافی اور دیگر شریک ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کابینہ سے متعلق عمران خان کو بریفنگ دیں گے جس کے بعد وزیراعظم مجوزہ کابینہ ارکان کے ساتھ ون آن ون ملاقاتیں بھی کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پنجاب کابینہ کا اعلان متوقع ہے اور کابینہ نامزدگی کی صورت میں پیر کو گورنر ہاو¿س میں نئی کابینہ کی حلف برداری ہوگی۔خیال رہے کہ دو روز قبل بھی عمران خان نے عثمان بزدار سے وزیر اعظم ہاو¿س میں ملاقات کی تھی جس میں دونوں کے درمیان کابینہ مختصر رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ذارئع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 15 وزراءکو قلمدان سونپے جائیں گے جن میں تحریک انصاف کے سینئر ارکان کو بھی وزارتیں دی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے کے لیے وزراء کے ممکنہ محکموں کے لیے متعدد نام زیر غور ہیں جن میں میاں محمودالرشید کو وزیر ہاو¿سنگ اور سی اینڈ ڈبلیو، علیم خان کو وزیر بلدیات، یاسمین راشدکو وزیر صحت، سبطین خان کو وزیر زراعت اور سمیع اللہ کو چیف وہپ بنائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ ہاشم بخت کو وزیر تعلیم،حسنین دریشک کو وزیر خزانہ،اسلم اقبال کو وزیر اطلاعات، راجابشارت کو وزیر پارلیمانی امور اور جہانزیب کچھی کو لائیو اسٹاک کی وزارت سونپے جانے امکان ہے۔اس کے علاوہ راجا یاسر کو ہائر ایجوکیشن کا وزیر بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ سینیر وزیر کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ذرائع کے مطابق کابینہ کے لیے فیاض الحسن، راشدحفیظ، سعدیہ سہیل، مرادراس، اجمل چیمہ، محسن لغاری اور ملک اختر کے نام بھی زیر غور ہیں۔

صدارتی امیدوار پر اختلاف: فضل الرحمان نے شہباز شریف کو پی پی کے مؤقف سے آگاہ کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اپوزیشن کے مشترکہ صدارتی امیدوار لانے کے معاملے پر اپوزیشن تقسیم ہوگئی اور مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف کو پیپلز پارٹی کے مو¿قف سے آگاہ کردیا۔صدارتی امیدوار کے لیے پیپلز پارٹی نے اپنے امیدوار اعتزاز احسن کا نام واپس لینے سے انکار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کا اعتراض مسترد کردیا۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا اور انہیں صدارتی امیدوار کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی قیادت سے ہونے والی ملاقات سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے اعتزاز احسن کا نام واپس لینے سے انکار کردیا جب کہ انہوں نے شہباز شریف کو اپنے مو¿قف میں لچک پیدا کرنے کی درخواست کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی کے موقف کی حمایت کی تاہم شہباز شریف نے صدارتی امیدوار کے لیے اپنی پارٹی سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا۔پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ماضی گزر گیا اور اب ہمیں آگے کی طرف دیکھنا چاہیے، امید ہے کہ (ن) لیگ ہماری بات سمجھ کر مثبت فیصلہ کرے گی۔خورشید شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں بہت سے معاملہ فہم لوگ بات سمجھتے ہیں، شہباز شریف سمجھدار سیاستدان ہیں، ان پر اب بڑی ذمہ داری ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو تلخیاں ختم کر کے آگے بڑھنا ہوگا۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارا امیدوار پیپلز پارٹی کا نہیں پورے پاکستان کا امیدوار ہے، اعتزاز احسن کو دنیا ذاتی طور پر جانتی ہے اور ان کی تاریخ ہے، ہم سب کا ایک ہی مقصد ہے کہ مل کر سیاست کریں جس پر ماضی کا کوئی سایہ نہ پڑے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ صدراتی انتخاب کے لیے نمبرز پورے ہیں اور پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار عارف علوی ہی صدر مملکت ہوں گے۔یاد رہے کہ 4 ستمبر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران ایوانِ صدر کے نئے مکین کا چناو¿ عمل میں لایا جائے گا جس کے لیے تحریک انصاف کی جانب سے ڈاکٹر عارف علوی امیدوار ہیں تاہم اپوزیشن اتحاد ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا۔مبصرین کے خیال میں تحریک انصاف کو 346 اور اپوزیشن کو متحد ہونے کی صورت میں 320 ووٹ مل سکتے ہیں جب کہ 23 آزاد ووٹر بھی ہیں جن کا وزن حکومتی پلڑے میں جاسکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے آزاد ارکان سے رابطوں کے لیے 2 رکنی کمیٹی قائم کردی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور سینیٹر فدا محمد خان پر مشتمل کمیٹی کو آزاد ارکان سے رابطوں کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی کمیٹی جلد خیبرپختونخوا اور بلوچستان کا دورہ کریں گے جب کہ کمیٹی کے رابطوں کے بعد کئی آزاد ارکان سینیٹ سے معاملات بھی طے پا گئے ہیں۔