انجیکشن لگانے کا آسان طریقہ

لاہور (ویب ڈیسک)زندگی میں انجیکشن لگوانا کس کو پسند ہوسکتا ہے؟مگر ایسے مواقع آتے ہیں جب انجیکشن لگانا ضروری ہوتا ہے اور ایسی صورتحال بھی ہوسکتی ہے جب اس کام کے لیے ماہر دستیاب نہ ہو یا گھر میں کسی کو لگانا ہو مگر کسی کو اس کی تربیت نہ ہو۔تو انجیکشن لگانے کا آسان طریقہ جانیں جو اسے لگانا آسان بنانے کے ساتھ ایمرجنسی میں کسی غلطی سے بچانے میں بھی مدد دے گا۔سب سے پہلے تو یہ ضروری ہے کہ ایسا آپ واقعی کسی ایمرجنسی میں کریں، یعنی خود لگانا مجبوری بن جائے۔تجویز کردہ دوا کے ساتھ مطلوبہ مقدار والی سرنج کو بھی یقینی بنائیں۔
اپنے ہاتھ اچھی طرح دھوئیں۔
ایسی پلیٹ یا ٹرے لیں، جس میں تمام سامان آجائے اور اس کی سطح کو صاف کرلیں۔
مریض کو لیٹنے کے لیے کہیں تاکہ مسلز ریلیکس ہوسکیں۔
گلووز پہن لیں اور پھر روئی کو میڈیکل محلول میں بھگوئیں۔
انجیکشن کیسے لگائیں؟
اگر انجیکشن کی دوا ٹھنڈی ہے تو اسے کچھ گرم کرلیں۔
سرنج کو پیکج میں باہر نکالیں اور شیشے کی بوتل یا امپول کو اوپن کرکے دوا کو سرنج میں بھریں۔
اگر غلطی سے سرنج کی سوئی کو چھولیا ہو تو اسے بدل دیں۔
دوا بھر کر سرنج کی سوئی کو اوپر کریں اور معمولی سی دوا کو باہر نکال دیں تاکہ ہوا بھی نکل جائے۔
کولہے یا کندھے پر انجیکشن کو اوپری حصے میں لگائیں تاکہ نس پر نہ لگے۔
انجیکشن لگانے کے بعد جراثیم کش وائپ سے متاثرہ حصے کو صاف کریں۔
انجیکشن میں موجود محلول کو آہستگی سے انجیکٹ کریں تاکہ مریض کو زیادہ تکلیف نہ ہو۔
انجیکشن لگاتے ہوئے سرنج کو آگے پیچھے نہ کریں، ایک ہاتھ سے اسے پکڑ کر دوسرے ہاتھ سے دبانے والے حصے کو کنٹرول کریں۔ایک سرنج کو دو بار استعمال نہ کریں، لگانے کے بعد اسے تلف کردیں اور پھر ہاتھ دھولیں۔

رحمان ملک کی وزیراعظم سے آر ٹی ایس کی ناکامی پر ٹیکنیکل کمیٹی بنانے کی درخواست

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ رحمان ملک نے وزیراعظم عمران خان سے الیکشن کے روز الیکشن کمیشن کے رزلٹ مینجمنٹ سسٹم (آر ٹی ایس) کی ناکامی پر ٹیکنیکل کمیٹی بنانے کی درخواست کی ہے۔ رحمان ملک کی جانب سے وزیراعظم کو خط لکھا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ داخلہ کمیٹی کو سینیٹ نے الیکشن کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی تھی اور بطور وزیر داخلہ عمران خان کمیٹی سے تعاون کے پابند ہیں۔خط میں چیئرمین داخلہ کمیٹی رحمان ملک نے کہا کہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو آر ٹی ایس کی ناکامی کی وجوہات کا پتہ چلانے کو خط لکھا تھا، آرٹی ایس کی ناکامی کی وجوہات معلوم کرنا اور ذمہ داروں کا تعین ازحد ضروری ہے۔ قومی مفادمیں ہےآر ٹی ایس کی ناکامی کی مکمل تفتیش کی جائے اور کیبینٹ ڈویڑن کو ٹیکنیکل کمیٹی بنانے کی فوری ہدایات جاری کی جائیں۔تحریک انصاف نے الیکشن کے روز آر ٹی ایس کی بندش کی تحقیقات مکمل کرلیں۔ تحریک انصاف نے بھی الیکشن کے روز آر ٹی ایس سسٹم بیٹھ جانے کی تحقیقات کے لیے اعظم سواتی اور دیگر پر مشتمل کمیٹی قائم کی تھی جس نے اپنی تحقیقات مکمل کرلیں۔پی ٹی آئی کی تحقیقاتی کمیٹی نے آر ٹی ایس سسٹم کی ناکامی کا ذمہ دار نادرا کو ٹھہرا دیا اور اس کی ناکامی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی بھی سفارش کی ہے۔

نامزد گورنر بلوچستان امیر جوگیزئی کی عہدہ قبول کرنے سے معذرت کی تردید

کوئٹہ(ویب ڈیسک)نامزد گورنر بلوچستان امیر محمد جوگیزئی نے عہدہ قبول نہ کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔ میرے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا، گورنر کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ میرےخلاف کوئی ایف آئی آر یا کیس نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے عہدے کے لیے نامزد کیا۔ جب تک قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے کلیئرنس نہیں آتی تو عہدے کا حلف نہیں اٹھاو¿ں گا اور پیر کو سرٹیفکیٹ جاری ہونے کے بعد عہدے کا حلف اٹھاو¿ں گا۔اس سے قبل نامزد گورنر بلوچستان کا ایک ویڈیو بیان منظر عام پر آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں ایک بڑا سیاسی پس منظر رکھنے والا شخص ہوں، میرے بھائی، بھتیجے سب گورنر اور وزراءرہ چکے ہیں۔تحریک انصاف کے نامزد گورنر بلوچستان امیر جوگیزئی پر خوردبرد کے الزامات۔امیر محمد جوگیزئی نے اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان کا احترام میرے لیے ہر چیز سے بالاتر ہے، مجھ پر کسی قسم کا کوئی کیس یا کوئی ایف آئی آر نہیں ہے تاہم جس کیس کی بات ہورہی ہے وہ 2005 کا ہے۔ تحریک انصاف نے اقتدار میں آتے ہی چاروں صوبوں کے گورنرز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد سے پنجاب کے لیے چوہدری محمد سرور، خیبر پختونخوا میں شاہ فرمان اور سندھ کے لیے عمران اسماعیل کو نامزد کیا تھا۔تحریک انصاف کے اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے گورنر بلوچستان کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس عہدے کے لیے ڈاکٹر امیر محمد خان جوگزئی کو نامزد کیا گیا تھا۔موجودہ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ہیں جو کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے بڑے بھائی ہیں اور وہ 11 جون 2013 سے بلوچستان کے گورنر ہیں۔تحریک انصاف کی جانب سے نامزد کیے جانے والے ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی میڈیکل کے شعبے میں بطور چائلڈ اسپیشلسٹ 32 سالہ تجربہ رکھتے ہیں اور بولان میڈیکل کالج (بی ایم سی) کوئٹہ میں ڈھائی سال بحیثیت رجسٹرار فرائض انجام دیے ہیں۔ان کی بطور گورنر نامزدگی کے فوراً بعد ترجمان قومی احتساب بیور (نیب) کے کا بیان سامنے آیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کے خلاف تحقیقات آخری مراحل میں ہیں اور جلد ریفرنس دائر کئے جانے کا امکان ہے۔ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کے خلاف 2015 میں انکوائری کی منظوری دی گئی تھی جس کی منظوری اس وقت کے چیئرمین نیب قمر زمان کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ نے دی تھی۔ ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کوئٹہ کڈنی سینٹر میں چیف ایگزیکٹو تعینات تھے اور ان پر سینٹر کے لیے طبی آلات اور سامان کی خریداری کے فنڈز میں خرد برد کا الزام ہے۔

پنجاب کابینہ پر مشاورت کیلئے وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو اسلام آباد طلب کرلیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ پر مشاورت کے لیے آج وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج وزیراعظم ہاو¿س میں ملاقات کریں گے جس کے بعد صوبائی وزرا کے ناموں کا اعلان متوقع ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو وزیراعلیٰ پنجاب کابینہ ارکان اور مجوزہ محکموں پر بریفنگ دیں گے جب کہ وزیراعظم سے مجوزہ پنجاب کابینہ کے ارکان کی ملاقات بھی ہوگی۔وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پنجاب کابینہ کا اعلان متوقع ہے اور کابینہ نامزدگی کی صورت میں پیر کو گورنر ہاو¿س میں نئی کابینہ کی حلف برداری ہوگی۔وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان صوبائی کابینہ مختصر رکھنے پراتفاق۔ دو روز قبل بھی عمران خان نے عثمان بزدار سے وزیر اعظم ہاو¿س میں ملاقات کی تھی جس میں دونوں کے درمیان کابینہ مختصر رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ پنجاب کابینہ کو دو روز میں حتمی شکل دیدی جائے گی تاہم پہلے مرحلے میں 15 وزراءکو قلمدان سونپے جائیں گے جن میں تحریک انصاف کے سینئر ارکان کو بھی وزارتیں دی جائیں گی۔ پہلے مرحلے کے لیے وزراءکے ممکنہ محکموں کے لیے متعدد نام زیر غور ہیں جن میں میاں محمودالرشید کو وزیر ہاو¿سنگ اور سی اینڈ ڈبلیو، علیم خان کو وزیر بلدیات، یاسمین راشدکو وزیر صحت، سبطین خان کو وزیر زراعت اور سمیع اللہ کو چیف وہپ بنائے جانے کا امکان ہے۔پنجاب پولیس کے نظام میں خیبرپختونخوا طرز کی تبدیلی لائیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب ہاشم بخت کو وزیر تعلیم،حسنین دریشک کو وزیر خزانہ،اسلم اقبال کو وزیر اطلاعات، راجابشارت کو وزیر پارلیمانی امور اور جہانزیب کچھی کو لائیو اسٹاک کی وزارت سونپے جانے امکان ہے۔اس کے علاوہ راجا یاسر کو ہائر ایجوکیشن کا وزیر بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ سینیر وزیر کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ کابینہ کے لیے فیاض الحسن، راشدحفیظ، سعدیہ سہیل، مرادراس، اجمل چیمہ، محسن لغاری اور ملک اختر کے نام بھی زیر غور ہیں۔

افغان صدر کا وزیردفاع، داخلہ اور چیف خفیہ ایجنسی کے استعفے قبول کرنے سے انکار

کابل(ویب ڈیسک)افغان صدر اشرف غنی نے وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور خفیہ ایجنسی کے سربراہ کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کردیا جب کہ مشیر قومی سلامتی کا استعفیٰ قبول کرلیا۔ سیکیورٹی امور پر اختلافات کے باعث گزشتہ روز افغان وزیر دفاع، وزیر داخلہ، خفیہ ایجنسی کے سربراہ اور مشیر قومی سلامتی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔حکومتی ترجمان ہارون چکنسوری کا کہنا ہے کہ صدر اشرف غنی نے مستعفی وزرا اور چیف خفیہ ایجنسی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے تاہم انہوں نے مشیر قومی سلامتی حنیف اتمر کا استعفیٰ قبول کرلیا۔ استعفیٰ دینے والوں میں مشیر قومی سلامتی محمد حنیف اتمر بھی شامل تھے جو صدر کے بعد سب سے طاقتور عہدے پر براجمان تھے۔ محمد حنیف اتمر کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ آئندہ سال ہونے والا صدارتی انتخاب لڑنے کے خواہاں ہیں۔ محمد حنیف اتمر کے استعفے کے بعد صدر اشرف غنی نے امریکا میں تعینات سفیر حمداللہ محب کو قومی سلامتی کا مشیر مقرر کردیا۔

راولپنڈی میں کار زیرتعمیر پل سے ٹکرا گئی، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

راولپنڈی (ویب ڈیسک)میں کار حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں مندرہ چکوال روڈ پر تیز رفتار کار زیر تعمیر پل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور تین بیٹیاں شامل ہیں جب کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 4 افراد کو ریسکیو 1122 کے رضا کاروں نے آر ایچ سی مندرہ منتقل کردیا۔ حادثے کا شکار کار میں سوار افراد چکوال سے اسلام آباد جارہے تھے کے مندرہ چکوال روڈ پر حادثے کا شکار ہوگئے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گوجر خان ٹریفک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلیٰ نے حکام کو زخمیوں کے علاج کی ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

ایشین گیمز؛ پاکستان کی نرگس نے کراٹے میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

جکارتہ(ویب ڈیسک) ایشین گیمز میں کراٹے کے مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی نرگس نے کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔پاکستان کی 19 سالہ نرگس نے کراٹے میں 68 کلوگرام سے زائد کٹیگری کے مقابلے میں نیپال کی کارکی ریتا کو 1-3 سے شکست دیکر کانسی کاتمغہ جیتا جب کہ پاکستان کی مینز کبڈی ٹیم بھی کانسی کا تمغہ اپنے نام کرچکی ہے۔ کامیابی کوچز کی محنت اور والدین کی دعاﺅں کا نتیجہ ہے، اولمپک تک کوالیفائی کرکے پاکستان کاسبز ہلالی پرچم بلندکرنا خواب ہے۔ نرگس نے گزشتہ سال کولمبو میں منعقدہ ساو¿تھ ایشین کراٹے چیمپیئن شپ میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔

کریبین پریمیئر لیگ میں محمد عرفان کی تاریخی بولنگ ، سب دنگ رہ گئے

پورٹ آف اسپین(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عرفان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بہترین بولنگ کر ڈالی۔کیربئین پریمئیر لیگ میں بارباڈوس کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد عرفان نے 4 اوورز میں صرف 1 رن دیا اور 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔سی پی ایل کے 16ویں میچ میں سینٹ کٹس کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے محمد عرفان نے 23 ڈاٹ بالز کرائے اور اپنے شاندار بولنگ سپیل میں 2 کھلاڑیوں کو بھی میدان بدر کیا۔محمد عرفان نے میچ کی پہلی ہی گیند پر جارح مزاج بلے باز کرس گیل کو آو¿ٹ کیا جو وکٹ کے پیچھے کیچ دے کر پویلین لوٹے۔

آرنلڈ شوارنیگر نے ڈپریشن کے مریض میں نئی جان ڈال دی

کیلیفورنیا(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ کے مشہور ایکشن ہیرو، سابقہ باڈی بلڈنگ چیمپئن اور سابق گورنر کیلیفورنیا آرنلڈ شوارزنیگر نے ایک کمرے میں بند اور بستر پر پڑے رہنے والے ڈپریشن کے مریض کو زندگی معمول پر واپس لانے کےلیے راضی کر ہی لیا۔ آرنلڈ شوارزنیگر نے، جو ہمیشہ لوگوں کی مدد کےلیے سرگرم رہتے ہیں، زندگی سے مایوس مریض کو شاہراہ زندگی پر پھر سے نئے سفر کے آغاز کے لیے حوصلہ، طاقت اور توانائی مہیا کردی۔بالی ووڈ ایکشن اسٹار جو فلموں میں دونوں ہاتھوں سے اسلحہ چلاتے ہوئے طاقت ور ترین دشمن کو نیست و نابوت کردیتے ہیں، مضبوط جسم رکھنے والے مقبول تن ساز ہونے کے علاوہ ایک نرم دل کے مالک بھی ہیں جو لوگوں کی خدمت کے جذبے سے سرشار رہتے ہیں اور شاید اسی انسان دوستی کی وجہ سے وہ کیلیفورنیا کے گورنر بھی منتخب ہوئے۔تاہم اس بار انہوں نے کمال ہی کردیا۔ آرنلڈ شوارزنیگر سے ڈپریشن کے ایک مریض نے رابطہ کیا اور جم (جمنازیم) جانے کےلیے اپنے کمرے سے باہر نکلنے میں حائل رکاوٹوں، سستی اور خوف سے نجات حاصل کرنے کےلیے مشورہ مانگا۔ یہ شخص ہفتوں کمرے میں بند رہتا اور دن بھر بستر پر ہی پڑا رہتا تھا۔آرنلڈ شوارزنیگر نے ہمدردانہ الفاظ کے ساتھ نوجوان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے جواباً لکھا: ”میں تمہیں قصوروار نہیں ٹھہراﺅں گا اور نہ ہی تم خود کو اس حالت کےلیے قصور وار سمجھو۔ ہم سب کو زندگی میں چیلنجوں کا سامنا رہتا ہے جن میں ہم کبھی ناکام ہوجاتے ہیں تو کبھی کامیابی ہمارے قدم چومتی ہے۔ جم نہ جانے پر افسوس کرتے رہنے کے بجائے پہلا کام یہ کرو کہ بس ’ا±ٹھ کھڑے ہو‘ اور بستر لپیٹ دو؛ تھوڑا سا پیدل چلو یا پھر چند پش اپس لگاﺅ۔ بس ایک وقت میں یہی کام بہت ہوگا۔“آرنلڈ نے مزید لکھا: ”مجھے امید ہے یہ کرکے تمہیں بہت خوشی ہوگی اور روز ملنے والی یہ خوشی ایک نہ ایک روز تمہیں جم جانے پر بھی مجبور کردے گی۔ لیکن تب تک خود پر جبر نہ کرو اور ناکامی کی صورت میں خود پر تنقید کی بحث سے بچو کیوں کہ یہ فضول سوچ ہے، اسے نظرانداز کرنا سیکھو۔ جب بھی مدد کی ضرورت ہو، مجھ سے بات کرو۔“آرنلڈ شوارزنیگر کا پیغام ملتے ہی مایوس مریض کے ذہن میں زندگی کی رمق ایک بار پھر سے جاگ ا±ٹھی اور اس نے جواب میں لکھا: ”آپ کا پیغام پڑھتے ہی میں بستر سے اچھل کر باہر آگیا۔ میں اب نہا دھو کر تیار ہوں اور جم کی جانب رواں دواں ہوں۔ اس کامیابی پر تہہ دل سے آپ کا شکر گزار ہوں۔ میں چاہتا ہوں کہ سب لوگ ہماری یہ گفتگو پڑھیں اور فائدہ ا±ٹھائیں۔“ جس پر آرنلڈ شوارزنیگرز نے لکھا: ’مجھے تم پر فخر ہے۔‘

امریکی سنیٹرجان میکن 81برس کی عمر میں جہان فانی سے رخصت ہوگئے

واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکی ری پبلکن سینیٹر جان مکین 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔جان مکین 2017 سے دماغ کے کینسر میں مبتلا تھے اور انہوں نے اپنی زندگی کے آخری ایام ایری زونا میں گزارے۔جان مکین کے انتقال پر امریکا میں سوگ منایا جارہا ہے جس کے لیے قومی پرچم بھی سرنگوں کر دیے گئے ہیں۔ایری زونا سے تعلق رکھنے والے جان مکین نے 2008 میں صدارتی الیکشن لڑا مگر کامیاب نہ ہو سکے ، وہ 30 سال امریکی سینیٹ کے رکن رہے اور انہیں 6 بار امریکی سینیٹر منتخب ہونے کا اعزاز بھی حاصل رہا۔جان مکین امریکی فضائیہ کے پائلٹ تھے اور ویت نام میں جنگی قیدی بھی رہے۔