فلم ”سڑک“ کی دی میکنگ کا سارا کریڈٹ سنجے کے سر ہے

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور فلمساز پوجا بھٹ کا کہنا ہے کہ سنجے دت کی خواہش پرہی 1991 کی مشہور فلم ’سڑک‘ کا سیکوئل بنانے جارہی ہوں۔ پوجا بھٹ نے اپنی ماضی کی مشہور فلم ’سڑک‘ کے سیکوئل سے متعلق کہا ہے کہ فلم کا سیکوئل حقیقت کی شکل اختیار کرنے جارہا ہے اور یہ سب کچھ سنجے دت کی وجہ سے ہوا ہے۔پوجا بھٹ نے بتایا کہ سنجے وہ واحد شخص تھے جنہوں نے مجھ سے فلم کا سیکوئل بنانے سے متعلق بات کی اور کہا کہ ہم فلم کا سیکوئل کیوں نہیں بنا رہے، ا±ن کی درخواست پر میں نے اپنے والد مہیش بھٹ اور انکل مکیش بھٹ سے بات کی جس پر دونوں کی جانب سے مثبت جواب ملا۔ پروڈکشن ٹیم فلم کی ریلیز کا اعلان کر چکی ہے جب کہ فلم کے کرداروں سے متعلق بہت جلد اعلان کردیا جائے گا۔ 1991 میں مہیش بھٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی رومانس اور تھرل سے بھرپور فلم ’سڑک‘ میں سنجے دت اور پوجا بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیے تھے جب کہ فلم کا نیا سیکوئل 15 نومبر 2019 میں سنیما گھروں کی زینت بنے گا۔

با اثر شخص نے بھٹہ مزدور کی بیٹی اغوا کر لی ، والدین انصاف کیلئے ” خبریں ہیلپ لائن “ پہنچ گئے

گگومنڈی(نامہ نگار) 45سالہ بااثرشخص نے بھٹہ مزدورکی13سالہ بیٹی اغوا کرلی۔203۔ای بی کارہائشی محمدممتازچک نمبر267۔ای بی کے بھٹہ پرگیاجہاں اسے محنت کش شبیرکی نابالغ بیٹی زینب بی بی نظر آگئی۔ اگلے روز ممتاز ساتھیوںارشاد عرف چوکنا، بگی، مرتضےٰ وغیرہ کے ہمراہ زبردستی زینب بی بی کواغواءکرکے لے گیا۔مغویہ کی والدہ زبیدہ بی بی بیٹی کی بازیابی کیلئے دربدر۔تھانہ جاتی ہوں توایس ایچ اوبے ہودہ مذاق کرتاہے۔زینب بی بی امدادکیلئے خبریں آفس پہنچ گئی۔متاثرہ خاتون کی وزیراعلیٰ پنجاب،آئی جی ،آرپی اوملتان اورڈی پی اووہاڑی سے فوری نوٹس لیتے ہوئے مغویہ کی بازیابی کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں 267۔ای بی کی رہائشی زینب بی بی زوجہ شبیراحمدنے خبریں کوبتایاکہ میں اپنے خاوندکے ساتھ دیہہ ہذاکے ایک بھٹہ پرمزدوری کرتی ہوں۔تقریباًایک ماہ قبل چک نمبر203۔ای بی کارہائشی محمدممتازولدچراغ کسی کام کے سلسلہ میں بھٹہ پرآیاجہاں میری13سالہ بیٹی زنیب بی بی میرے ساتھ کام کررہی تھی۔میری بیٹی کودیکھنے کے بعدمحمدممتازکئی روزتک مختلف بہانوں سے بھٹہ خشت کے چکرلگاتارہاتھا۔مورخہ7-8-18کومیں اپنے بچوں اوربیمارخاوندکے ہمراہ بھٹہ پرہی موجودتھی کہ محمدممتازساتھیوں ارشادعرف چوکنا،بگی،مرتضےٰ اورایک نامعلوم شخص کے ہمراہ آتشیں اسلحہ سے لیس ہوکروہاں آگیااوراسلحہ کے زورپرزبردستی میری13سالہ بیٹی زینب بی بی کواغواءکرکے لے گیا۔زبیدہ بی بی نے بتایاکہ تقریباً20روزسے مسلسل تھانہ گگومنڈی کے چکرلگارہی ہوں جب بھی تھانہ میں جاتی ہوں ایس ایچ اوتھانہ گگومنڈی بے ہودہ مذاق شروع کردیتاہے ۔13سالہ مغویہ کی والدہ زبیدہ بی بی نے روتے ہوئے بتایاکہ میں غریب عورت ہوں خاوندبیمارہے جبکہ ملزم انتہائی بااثرہے۔متاثرہ خاتون کی وزیراعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب،آرپی اوملتان اورڈی پی اووہاڑی سے فوری نوٹس لیتے ہوئے بیٹی کی بازیابی کی اپیل۔

 

ملک کو بحران سے نکالیں گے : عمران خان

اسلام آباد(آئی این پی‘ مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرا مشن کفایت شعاری اور پاکستان کی مالی خود انحصاری ہے ، اتحادیوں کےساتھ مل کر ملک کو تمام بحرانوں سے نکالیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں وزیراعظم کا آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور حکومتی ترجیحات پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ قوم کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کا مشن لے کر آیا ہوں ، میرا مشن کفایت شعاری اور پاکستان کی مالی خودانحصاری ہے ، قوموں کا وقار مالی خود انحصاری پر منحصر ہے ، دوسروں پر انحصار کرنے والی قومیں ترقی سے دور رہتی ہیں ۔وزیراعظم نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر ملک کو تمام بحرانوں سے نکالیں گے ۔پاکستان تحریک انصاف نے صدارتی انتخاب میں بھرپور مقابلہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ، سینئر قیادت انتخاب سے پہلے دیگر جماعتوں سے رابطے کرے گی اور صدارتی انتخاب میں حمایت مانگے گی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تحریک انصاف نے صدارتی انتخاب میں بھرپور مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ پی ٹی آئی اتحادیوں سے صدارتی انتخاب میں حمایت مانگے گی ۔ وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں سے فوری رابطوں کی ہدایت کردی۔ وزیر اعظم عمران خان کو اعظم سواتی نے چند اعلی شخصیات کی کرپشن کے ثبوت فراہم کر تے ہوئے نادرا کے چیئرمین عثمان مبین، ذوالفقار اور احمرین کی معطلی کی درخواست کردی ہے اور کہاہے کہ ان حضرات کی موجودگی میں شفاف تحقیقات ممکن نہیں۔ ہفتہ کو وزیر اعظم عمران خان سے سینیٹر اعظم خان سواتی نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ سینیٹر اعظم خان سواتی کی وزیراعظم پاکستان سے ون ٹو ون ملاقات دورانیہ ایک گھنٹہ رہا۔اعظم خان سواتی نے وزیراعظم پاکستان کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق بریفنگ دی۔وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی میں اعلیٰ پیمانے پر بدعنوانی اور قانون کی خلاف ورزیوں سے وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔سینکڑوں لوگوں کی سیاسی بنیادوں پر بھرتیوں کے بارے میں بھی وزیراعظم پاکستان کو بتایا گیا۔ملاقات کے دوران سینیٹر اعظم سواتی نے وزیراعظم پاکستان کو چند اعلی شخصیات کی کرپشن کے ثبوت بھی فراہم کیے۔وزیراعظم پاکستان کو آر ٹی ایس سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ۔رپورٹ کی اشاعت سے پہلے وزیراعظم پاکستان نے اعظم سواتی کو فورنزک ماہرین سے رائے لینے کا کا مشورہ دیا۔ اعظم سواتی نے نادرا کے چیئرمین عثمان مبین، ذوالفقار اور احمرین کی معطلی کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ان حضرات کی موجودگی میں شفاف تحقیقات ممکن نہیں۔وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ سے متعلق حتمی مشاورت کےلئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو (آج) اتوار کواسلام آباد طلب کرلیا ۔ذرائع کے مطابق اتوار کو ہونے والی ملاقات میں عمران خان ،نامزد گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب موجود ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر پنجاب کابینہ میں وزراءکے ناموں اور محکموں کو حتمی شکل دی جائے گی ¾اسی روز پی ٹی آئی پنجاب اسمبلی کے ارکان بھی عمران خان سے وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کریں گے ۔ذرائع نے یاکہ پنجاب کی کابینہ کیے لیے سینئر رہنماﺅں اور تجربہ کار افراد کو ترجیح دی جائے گی۔عمران خان پہلے مرحلے میں پنجاب کابینہ مختصررکھنا چاہتے ہیں جس کا حتمی اعلان اتوارکی شام ہی متوقع ہے۔فاٹا کے تین آزاد سنیٹرز کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ، سنیٹر اورنگزیب خان، سجاد طوری ، مومن آفریدی نے ملاقات کے دوران باقاعدہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی، سابق رکن قومی اسمبلی ناصر خان اور مرزا محمد ایوب بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے، پنجاب کی نئی صوبائی کابینہ (کل)پیر کی شام لاہور میں گورنر ہاو¿س میں حلف اٹھائے گی،وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار اور معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات تقریب میں شرکت کریں گی۔ پنجاب کے قائم مقام گورنر چوہدری پرویز الٰہی نئی کابینہ کے ارکان سے حلف لیں گے۔گذشتہ روز عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں عمران خان نے پنجاب پولیس کلچر کو تبدیل کرنے اور کفایت شعاری اپنانے پر زور دیا. اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔ملاقات میں پنجاب میں حکومت سازی پر مشاورت مکمل کی گئی تھی، ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان اور محمود الرشید میں سے ایک کو سینئر وزیر بنایا جائے گا جبکہ عبدالعلیم خان، محمود الرشید، میاں اسلم اقبال، یاسمین راشد کے وزیر بننے کا امکان ہے۔ڈاکٹر مراد راس، جہانزیب، اجمل چیمہ، فیصل جبوانہ، تیمور بھٹی، حافظ عمار یاسر، راجہ یاسر ہمایوں کو بھی وزیر بنائے جانے کا امکان ہے،ٹوبہ ٹیک سنگھ سے آشفہ ریاض، رحیم یار خان سے ہاشم جواں بخت کے نام فائنل کرلیے گئے جبکہ راولپنڈی سے راجہ بشارت، ڈی جی خان سے محسن لغاری کو وزیر بنائے جانے کا امکان ہے، فیاض الحسن چوہان کو وزیر اطلاعات بنایا جاسکتا ہے۔عارف علوی کو صدر منتخب کرانے کیلئے پلاننگ، وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی رہنماں کی بیٹھک، کپتان کو اتحادیوں کی حمایت اور آزاد ارکان سے رابطوں پر بریفنگ دی گئی۔ اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں جاری پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا۔ اجلاس میں صدارتی انتخاب کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور صدارتی انتخاب سے متعلق اب تک کی صورتحال پر عمران خان کو بریفنگ دی گی، اتحادیوں کی حمایت اور رویے سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا اور آزاد اراکین سے رابطوں کا بھی بتایا گیا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے سینئر رہنماں کی مشاورت سے ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی کو گورنر بلوچستان نامزد کیا۔

 

سٹیو سمتھ نے ”لالہ “ کاباﺅلنگ ایکشن چرا لیا

سڈنی (آ ئی این پی ) آسٹریلوی کرکٹر اسٹیون اسمتھ نے بوم بوم آفریدی کا بولنگ ایکشن اپناتے ہوئے کیریبین پریمیئر لیگ میں تہلکہ مچا دیا۔بارباڈوس ٹریڈینٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے معطل آسٹریلوی کرکٹر اور سابق کپتان اسٹیون اسمتھ نے جمیکا کے خلاف میچ میں شاہد آفریدی کے انداز سے بولنگ کرتے ہوئے 3 اوور میں 19 رنز دے کے 2 وکٹ حاصل کیے۔ اور اپنی ٹیم بارباڈوس ٹریڈینٹس کو جیت سے ہمکنار کیا۔

کرپشن سے پاک لیڈر کی قیادت میں اسمبلی کا حصہ بننے والوں کو مبارکباد ضیا شاہد ”مصور صوبہ جنوبی پنجاب“ چیف ایگزیکٹو ”خبریں“ گروپ کا سلمان نعیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

ملتان (رپورٹنگ ٹیم ) روزنامہ خبریں کے زیر اہتمام نیا صوبہ کے عنوان سے ہونے والے مذاکرے میں شریک پاکستان تحریک انصاف کے منتخب ممبران اسمبلی کو چیف ایگزیکٹو ”خبریں“ جناب ضیا شاہد نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ ایک ایسے لیڈر کی قیادت میں اسمبلی کا حصہ بنے ہیں جس پر کرپشن کے الزامات نہیں ہیں۔
٭ نیا صوبہ کے قیام کے حوالے سے ہونے والے مذاکرے میں جناب ضیا شاہد نے کہا کہ وہ پورے یقین اور اعتماد سے کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزیراعظم عمران خان کرپٹ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی بھی قسم کی کرپشن میں ملوث نہیں رہے، بے ایمان نہیں ہیں۔
٭ مجلس مذاکرہ میں ممبر قومی اسمبلی ملک احمد حسین ڈیہڑ نے جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کیلئے قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد کی کاپی دکھائی۔
٭ ملتان کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ 217 میں مخدوم شاہ محمود قریشی کو صوبائی سیٹ پر شکست دینے والے کم عمر ترین ایم پی اے سلمان نعیم کا جناب ضیا شاہد سے تعارف کرایا گیا۔ جناب ضیا شاہد نے سلمان نعیم کیلئے سیاست میں قدم رکھنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
٭مذاکرہ کے شرکاءنے جناب ضیا شاہد کو مصور صوبہ جنوبی پنجاب سے بھی مخاطب کیا۔

ورلڈکپ 2019کے ٹرافی ٹور کا اعلان

لاہور(آ ئی این پی) کرکٹ ورلڈکپ دوہزارانیس کی ٹرافی کے عالمی دورے کا آغاز کل آئی سی سی ہیڈ کوارٹردبئی سے ہوگا، نوماہ میں ٹرافی پانچ براعظموں میں اکیس ممالک کے ساٹھ سے زائد شہروں کاسفرکرے گی۔تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈکپ تیس مئی سے چودہ جولائی دوہزار انیس تک انگلینڈ اورویلز میں منعقد ہوگا۔ میگاایونٹ ٹرافی کے عالمی ٹور کا آغازکل آئی سی سی ہیڈ کوارٹر دبئی سے ہوگا۔ نو ماہ کے دورے میں ٹرافی روایتی کرکٹ ملکوں کے علاوہ پہلی بارایسے گیارہ ممالک کا سفر بھی کرے گی۔ جہاں کرکٹ ابھی زیادہ مقبول نہیں۔گلوبل ٹور کا مقصد پرستاروں کو کرکٹ سے قریب لانا اور انہیں ورلڈ کپ میں شرکت کا احساس دلانا ہے۔ نوماہ کے سفرکے دوران ورلڈ کپ ٹرافی ٹیسٹ ممالک کے ساتھ اومان، امریکا، نیپال، روانڈا، نائیجیریا، فرانس، بیلجیئم، ہالینڈ اورجرمنی جیسے غیر روایتی ملکوں میں بھی جائے گی۔پاکستان میں ورلڈ کپ ٹرافی تین اکتوبر کو پہنچے گی جو تیرہ اکتوبر تک پاکستان میں ہی رہے گی جب کہ ٹرافی کی رونمائی چار اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کی جائے گی۔ٹرافی کی نمائش تاریخی اورمشہور مقامات، اسکول اور یونیورسٹز میں بھی ہوگی۔ جہاں شائقین کوٹرافی کے ساتھ تصاویر بنانے کاموقع بھی ملے گا۔ ورلڈ کپ ٹرافی نوماہ کے عالمی ٹور کے بعد انیس فروری دو ہزار انیس کو انگلینڈ پہنچے گی۔ جہاں وہ انگلینڈ اورویلز کا سو روزہ دورہ کرے گی اورچودہ جولائی دوہزارانیس کولارڈز گراو¿نڈ میں فاتح ٹیم کے سپرد کی جائے گی۔پاکستان اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف اکتیس مئی کو ٹرینٹ برج کے میدان میں کھیلی گی۔ جبکہ روایتی حریف بھارت سے کستان کا ٹاکرا سولہ جون کو اولڈ ٹریفڈ کے مقام پر ہوگا۔

صوبہ جنوبی پنجاب کی بنیاد 22 سال پہلے ”خبریں“ نے رکھی

ملتان (رپورٹنگ ٹیم) روزنامہ ”خبریں“ ملتان کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر میاں غفار نے مذاکرے کی نظامت کرتے ہوئے کہا کہ جناب ضیاشاہد نے ”خبریں“ کے پلیٹ فارم کے ذریعے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام اور اس کی اہمیت کے حوالہ سے الیکشن سے پہلے اس ایشو کو اجاگر کیا تھا اور پی ٹی آئی سمیت سیاسی جماعتوں کو جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کو اپنے منشور میں شامل کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اب الیکشن کے بعد جناب ضیاشاہد کی ملتان آمد کا مقصد بھی یہی ہے کہ آپ سے بات کی جائے کہ علیحدہ صوبے کے معاملات کے حوالے سے آپ نے سیاسی جماعتوں کو ووٹ دیئے اور پاکستان تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب سے نئے صوبے کے قیام کے حوالے سے منشور دے کر عوام سے ووٹ بھی لئے اور کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ اب گفتگو میں اس بات کا تعین کرنا ہے کہ نئے صوبے کا قیام کیسے ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بات 22سال پہلے ”خبریں“ نے کی تھی اب اس پر تقریباً تمام سیاسی جماعتیں بھی متفق ہو چکی ہیں کہ خطے کے مسائل کے حل کیلئے جنوبی پنجاب صوبے کا قیام ضروری ہے۔ روزنامہ خبریں ملتان کے ریذیڈنٹ میاں غفار نے مذاکرے کی نظامت کرتے ہوئے کہا کہ جناب ضیا شاہد نے ”خبریں“ کے پلیٹ فارم کے ذریعے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام اور اس کی اہمیت کے حوالہ سے الیکشن سے پہلے اس ایشو کو اجاگر کیا تھا اور پی ٹی آئی سمیت سیاسی جماعتوں کو جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کو اپنے منشور میں شامل کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اب الیکشن کے بعد جناب ضیا شاہد کی ملتان آمد کا مقصد بھی یہی ہے کہ آپ سے بات کی جائے کہ علیحدہ صوبے کے معاملات کے حوالے سے آپ نے سیاسی جماعتوں کو ووٹ دیئے اور پاکستان تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب سے نئے صوبے کے قیام کے حوالے سے منشور دیکر عوام سے ووٹ بھی لئے اور کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ اب گفتگو میں اس بات کا تعین کرتا ہے کہ نئے صوبے کا قیام کیسے ممکن بنایا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ جو بات 22 سال پہلے ”خبریں“ سے کی تھی اب اس پر تقریباً تمام سیاسی جماعتیں متفق ہوچکی ہیں کہ خطے کے مسائل کے حل کیلئے جنوبی پنجاب صوبے کا قیام ضروری ہے۔
میاں غفار

احسان مانی کی گورننگ باڈی میں نامزدگی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(نیوزایجنسیاں) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی چیئرمین شپ کے امیدوار احسان مانی اور اسد خان کو بورڈ کی گورننگ باڈی میں نامزد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین پی سی بی کے امیدوار احسان مانی اور اسد علی خان کو پی سی بی گورننگ بورڈ میں باضابطہ طور پر نامزد کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔دریں اثنا پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے وزیرِاعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پی سی بی کے قانونی مشیر نے وزیرِاعظم کو پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کے درمیان تنازع پر بریفنگ دی۔اس کے علاوہ تفضل رضوی نے وزیرِاعظم کو پی سی بی کے آئین کے حوالے سے ببھی بریف کیا۔واضح رہے کہ 25 جولائی کو انتخابات میں فتح کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ وزیرِاعظم عمران خان پی سی بی میں تبدیلیاں کریں گے۔مذکورہ امکانات اس وقت وضح ہوتے نظر آئے جب پی سی بی کے مستعفی چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان نے دوسرا برونز میڈل جیت لیا

جکارتہ (اے پی پی) پاکستانی کھلاڑی نرگس نے اٹھارہویں ایشین گیمز ویمنز کراٹے ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا، انہوں نے نیپالی کھلاڑی کو شکست دے کر تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، یہ پاکستان کا میگا گیمز میں دوسرا تمغہ ہے، پاکستان نے اس سے قبل کبڈی ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں جاری میگا گیمز میں ہفتے کو ویمنز کراٹے ایونٹ میں 68 پلس کیٹگری میں کانسی کے تمغے کیلئے کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی 19 سالہ نرگس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف نیپالی کھلاڑی کو 3-1 پوائنٹس سے ہرا کر ملک کیلئے تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیااس سے قبل پاکستان کی کبڈی ٹیم نے بھی ملک کے لئے پہلا کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔واضح رہے کہ نرگس نے گزشتہ سال کولمبو میں منعقدہ ساتھ ایشین کراٹے چیمپیئن شپ میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔اس سے قبل نرگس کو سیمی فائنل مقابلے میں چین کی گا مینگمینگ سے 8-0 س شکست ہوئی تھی۔68 کلوگرام سے زائد وزن کی کیٹیگری مقابلوں میں سونے کا تمغہ جاپان کی اوئیکوسا ایومی نے چین کی گا مینگمینگ کو زیر کر کے حاصل کیا جبکہ کانسی کا دوسرا تمغہ اریان کی حمیدہ عباس علی نے حاصل کیا۔میڈلزٹیبل پر چین 72 گولڈ، 51 سلور اور30 برانزسمیت مجموعی طورپر 153تمغوں کیساتھ سرفہرست ہے۔جاپان کو 34طلائی تمغوں کیساتھ دوسری پوزیشن حاصل ہے۔جنوبی کوریاتیسرے نمبر پر موجود ہے ۔میزبان انڈونیشیا10طلائی تمغوں کیساتھ 5ویں نمبرپرہے۔ مینز ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم چوتھے گروپ میچ میں آج ملائیشیا کے مدمقابل ہو گی، گرین شرٹس مسلسل تین فتوحات حاصل کر کے ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔

 

ایکشن تھری ڈی اینیمیٹڈفلم موگلی کا ٹریلر جاری

لاس اینجلس (شوبزڈیسک)ایڈونچر سے بھرپور نئی لائیوایکشن تھری ڈی اینیمیٹڈفلم موگلی کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔معروف اداکار و ہدایتکاراینڈی سیرکس کی یہ سنسنی خیز فلم برٹش انڈین رائٹرکپلنگ ریڈیارڈکے مشہور و زمانہ ناول دی جنگل بک سے ماخوذ ہے جس کی کہانی موگلی نامی ایک ایسے یتیم بچے کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی تربیت گھنے جنگلات میں خطرناک جانور کرتے ہیں۔جوناتھن کیوڈش،اسٹیو کلوس اوراینڈی سیرکس کی پروڈکشن میں بننے والی اس لائیو ایکشن فینٹسی ڈرامہ فلم میں موگلی نامی بچے کا کردارروہن چند نے نبھایا ۔جبکہ دیگر اینیمیٹیڈکرداروں کیلئے پس پردہ آواز کا جادو جگانے والے اداکاروں میں بینیڈیکٹ کمبر بیچ ، کیٹ بلینچٹ، کرسٹیان بیل، میتھیو ریئس،نوامی ہیرس، اینڈی سیرکس اور فریدا پِنٹو شامل ہیں۔۔فلم رواں برس 19اکتوبر کو سینما گھروں میں دھوم مچا ئے گی ۔