زندگی کا سب سے خوبصورت تحفہ میری بیٹی ’نشا‘ ہے، سنی لیون

ممبئی(ویب ڈیسک) نامور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کا کہنا ہے کہ انہیں ان کی بیٹی نشا کے روپ میں زندگی کا سب سے خوبصورت تحفہ ملا ہے۔حال ہی میں ایک بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے سنی لیون نے اپنی زندگی کے سب سے خوبصورت تحفے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا انہیں بھارت میں قیام کے دوران جو سب سے پیارا تحفہ ملا ہے وہ ان کی بیٹی نشا کور ہے۔سنی نے کہا نشا سے بڑا اورخوبصورت تحفہ شاید مجھے کبھی نہیں مل سکتا تھا، جب میں 60 سال کی ہوجاﺅں گی اور لوگ مجھ سے پوچھیں گے کہ بھارت نے آپ کوکیا دیا تو میں کہوں گی بھارت نے مجھے ” نشا “ دی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس سنی لیون اوران کے شوہر ڈینئل ویبر نے ایک یتیم بچی گود لی تھی جس کا نام نشا کور ویبر رکھاتھا، نشا کے علاوہ سنی لیون کے دوبیٹے ہیں جن کی پیدائش سروگیسی کے ذریعے ہوئی تھی۔

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی ٹور کا اعلان کردیا

دبئی(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ 2019کی ٹرافی ٹور کا اعلان کردیا۔واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈکپ اگلے سال 30 مئی سے 14 جولائی تک انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ٹرافی ٹور کا آغاز 27 اگست سےآئی سی سی ہیڈکوارٹرز دبئی سے ہوگا۔آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ ٹرافی 5 براعظموں کے 21 ممالک اور 60 شہروں کا دورہ کرے گی۔یہ ورلڈکپ ٹرافی پاکستان بھی لائے جائے گی اور 3 سے 5 اکتوبر تک لاہور، 6 سے 8 اکتوبر تک اسلام آباد اور 9 سے 13 اکتوبر تک کراچی میں نمائش کے لیے رکھی جائے گی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ نو مہینے پر مشتمل اس ٹور کے دوران ٹرافی صرف ا±ن ہی ممالک میں نہیں جائے گی، جو ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں بلکہ پہلی مرتبہ یہ ٹرافی ا±ن 11 ممالک میں بھی نمائش کے لیے رکھی جائے گی، جہاں کرکٹ اتنی نہیں کھیلی جاتی۔ ان ممالک میں نیپال، امریکا اور جرمنی شامل ہیں۔

انوشکا کے مزاحیہ میمز وائرل، ہدایتکار بھی حصہ بن گئے

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کے مزاحیہ میمز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہے ہیں اور اب لوگوں کے ساتھ ساتھ انوشکا کی فلم کے ہدایت کار شرت کٹاریا بھی اس کا حصہ بن گئے ہیں۔ انوشکا شرما اور ورون دھون ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’سوئی دھاگہ‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔دونوں اداکاروں کی فلم تشہیر کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی کافی زیر بحث ہے جس کی وجہ انوشکا کا منفرد انداز ہے اور اس پر ان کا بے حد مذاق بھی اڑایا جا رہا ہے۔اداکارہ انوشکا شرما کے کردار کے مختلف مزاحیہ میمز کو مختلف تصاویر اور واقعات سے جوڑا جارہا ہے جس میں ان کے شوہر ویرات کوہلی اور دیگر بھی شامل ہیں۔سوشل میڈیا صارفین اپنی ذہانت سے مزاحیہ میمز بناکر پوسٹ کررہے ہیں جو کہ تیزی سے وائرل ہورہے ہیں اور اس پر طرح طرح کے تبصرے کیے جارہے ہیں۔فلم ’سوئی دھاگہ‘ کے ہدایت کار شرت کٹاریا بھی خود کو ان میمز سے دور نہ رکھ سکے اور انہوں نے ٹوئٹر پر ویڈیو گیم سپر ماریو کا بنا ہوا میم استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ میں اس کو پوسٹ کرتے ہوئے خود کو نہیں روک سکا۔یاد رہے کہ ورون دھون اور انوشکا شرما کی فلم ’سوئی دھاگا‘ 28 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔