ڈاکٹر امیر محمد خان جوگزئی گورنر بلوچستان نامزد

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر امیر محمد خان جوگزئی کو گورنر بلوچستان نامزد کر دیا۔تحریک انصاف نے اقتدار میں آتے ہی چاروں صوبوں کے گورنرز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد سے پنجاب کے لیے چوہدری محمد سرور، خیبر پختونخوا میں شاہ فرمان اور سندھ کے لیے عمران اسماعیل کو گورنر نامزد کیا تھا۔ تحریک انصاف کے اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے گورنر بلوچستان کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس عہدے کے لیے ڈاکٹر امیر محمد خان جوگزئی کو نامزد کیا ہے۔موجودہ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ہیں جو کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے بڑے بھائی ہیں اور وہ 11 جون 2013 سے بلوچستان کے گورنر ہیں۔بلوچستان کے نامزد گورنر ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی میڈیکل کے شعبے میں بطور چائلڈ اسپیشلسٹ 32 سالہ تجربہ رکھتے ہیں اور بولان میڈیکل کالج (بی ایم سی) کوئٹہ میں ڈھائی سال بحیثیت رجسٹرار فرائض انجام دیے ہیں۔دوسری جانب ترجمان قومی احتساب بیور (نیب) کے مطابق نامزد گورنر بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کے خلاف تحقیقات آخری مراحل میں ہے اور جلد ریفرنس دائر کئے جانے کا امکان ہے۔ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کے خلاف 2015 میں انکوائری کی منظوری دی گئی تھی جب کہ انکوائری کی منظوری اس وقت کے چیئرمین نیب قمر زمان کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ نے دی تھی۔ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کوئٹہ کڈنی سینٹر میں چیف ایگزیکٹو تعینات تھے اور ان پر کڈنی سینٹر کے لیے طبی آلات اور سامان کی خریداری کے فنڈز میں خرد برد کا الزام ہے۔

سب سے کم عمر گوریلا چل بسا ،عمر جان کر آپ بھی حیرت میں ڈوب جائیں گے

لاہور (نیٹ نیوز) یورپ کا سب سے عمر رسیدہ گوریلا جرمنی کے شہر نیورمبرگ کے چڑیا گھر میں ہلاک ہو گیا۔ فرٹز نامی یہ گوریلا کافی عرصے سے بیمار تھا۔نیورمبرگ چڑیا گھر کے سٹاف کے مطابق فرٹز ایک بہت خاص کردار کا حامل جانور تھا اور اسے خاص طور پر ریسپ بیری جام بہت زیادہ پسند تھا۔چڑیا گھر کی انتظامیہ کے مطابق 55 سالہ فرٹز کی صحت بہت زیادہ خراب ہو گئی تھی اور اب اس میں اتنی طاقت بھی نہیں رہی تھی کہ وہ کوئی حرکت بھی کر سکے یہاں تک کہ اس میں اپنے پسندیدہ جام اور پنیر کو کھانے کی خواہش بھی پیدا نہ ہوئی ۔یہ گوریلا افریقی ملک کیمرون میں پیدا ہوا تھا اسے 1970 میں نیورمبرگ کے چڑیا گھر میں منتقل کیا گیا تھا۔ اس کے کل چھ بچے ہیں اور 14 پوتے پوتیاں، جو یورپ کے مختلف چڑیا گھروں میں رہتے ہیں۔واضح رہے جنگلوں میں گوریلا زیادہ سے زیادہ چالیس سال کی عمر تک جی پاتے ہیں لیکن چڑیا گھروں میں خاص ماحول اور توجہ کے باعث یہ جانور پچاس سال تک زندہ رہ سکتے ہیں۔دنیا بھر میں سب سے زیادہ طویل عمر پانے والا گوریلا کولو تھا جو جنوری 2017ءمیں امریکہ کے کولمبس چڑیا گھر میں ساٹھ سال کی عمر میں ہلاک ہوا تھا۔

 

سیلفی کے دیوانے بکرے کا انوکھا انداز

لاہور (نیٹ نیوز) آجکل جسے دیکھو سیلفی کے شوق میں مبتلاہے لیکن اب اس میدان میں بکرے نے بھی انٹری دیدی۔ جی ہاں، اس بکرے نے سیلفی لیتے ہوئے ایسے جگالی کی کہ سیلفی لینے والی لڑکی بھی اس کیساتھ ساتھ نقالی کرتی رہی ۔موبائل کیمرا دیکھتے ہی بکرے نے پورے سٹائل سے جگالی کرتے ہوئے پوز دینے شروع کر دئیے اور بچی بھی اس کی نقالی کرتے ہوئے ریکارڈنگ کرتی رہی تاہم بکرے کے کانفیڈنس میں کوئی کمی نہ آئی جو اس شرارتی بچی کیساتھ ملکر کیمرے میں دیکھ کر سیلفیاں بنواتا اور ویڈیو ریکارڈ کرواتا رہا۔

 

اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس،مشترکہ صدارتی اُمیدوار کیلئے فضل الرحمٰن کی سربراہی میں پینل بن گیا

مری(ویب ڈیسک)حزب اختلاف کی کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) میں شریک تمام سیاسی جماعتوں نے صدارتی الیکشن میں مشترکہ امیدوار لانے پر اتفاق کرلیا۔کشمیرپوائنٹ مری میں نواز شریف کی رہائش گاہ پر اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) ہوئی، جس میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، ایم ایم اے اور اے این پی سمیت دیگر جماعتوں نے شرکت کی۔
مشترکہ صدارتی امیدوار

کانفرنس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ اے پی سی میں شریک تمام جماعتوں بشمول پی پی پی نے مشترکہ صدارتی امیدوار لانے پر اتفاق کرلیا ہے، پیپلزپارٹی کے وفد نے اپنی قیادت کو اعتماد میں لینے اور حتمی فیصلے کیلئے رات تک کا وقت لیا ہے، شہباز شریف کی جانب سے کل مشترکہ امیدوار کا اعلان کیا جائے گا۔
اپوزیشن رہنماو¿ں کو دھمکیاں

احسن اقبال نے بتایا کہ اپوزیشن رہنماو¿ں کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے اور دھمکیاں دی جارہی ہیں، انہیں جان و مال کے خطرات لاحق ہیں، اے این پی کے افتخار حسین کو بھی سنگین دھمکیاں دی گئی ہیں، اے این پی، جے یو ا?ئی ، پختون خوا ملی عوامی پارٹی نے اپنے قائدین کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے، اے پی سی میں اس معاملے کی شدید مذمت کی گئی، ہر شہری کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔
حکومت کی انتقامی کارروائیاں
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اے پی سی نے اپوزیشن جماعتوں کے خلاف مقدمات اور انتقامی کارروائیوں کی مذمت کی، نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کو قانونی حقوق سے محروم کیا جارہا ہے، سابق وزیراعظم اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے ثابت ہوتا ہے کہ پی ٹی ا?ئی حکومت انتقامی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔
وزیرستان فائرنگ
مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیرستان میں پیش ا?نے والے حالیہ واقعے کی مذمت کی جس میں دو افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے، اپوزیشن مطالبہ کرتی ہے کہ اس واقعے کی آزادنہ تحقیقات کرائی جائیں اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔
اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ نظام پر تحفظات
رہنما ن لیگ نے کہا کہ اے پی سی نے سمندر پاکستانیوں کے ووٹنگ کے حق کی حمایت کی ہے، تاہم جس عجلت میں الیکشن کمیشن اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ووٹنگ کے نظام کو متعارف کرا رہا ہے، اس پر سنگین تحفظات ہیں، آئی ٹی ماہرین نے اس نظام کے ہیک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، اس آن لائن نظام کی سیکورٹی پر شدید اعتراضات ہیں، ناقص ا?ن لائن نظام نافذ کرنے سے ضمنی الیکشن کے عمل پر شدید سنگین سوالات اٹھیں گے۔

اے پی سی میں مسلم لیگ (ن) کے شہباز شریف، سردار ایاز صادق، مریم اورنگزیب، احسن اقبال، پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، نوید قمر اور قمر زمان کائرہ، اے این پی کے غلام احمد بلور، نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو کے علاوہ پاک سرزمین پارٹی اور قومی وطن پارٹی کے رہنماو¿ں نے بھی شرکت کی۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اے پی سی میں شریک نہیں ہوئے تاہم ٹیلی فونک رابطوں میں انہوں نے اے پی سی کے فیصلوں کو تسلیم کرنے کے موقف سے آگاہ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ 4 ستمبر کو سینیٹ اور قومی و صوبائی اسمبلیوں میں صدارتی انتخاب کے لئے پولنگ ہوگی۔ جس کے لئے پاکستان تحریک انصاف نے عارف علوی جب کہ پیپلزپارٹی نے اعتزاز احسن کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

شیخ رشید کا 15 ستمبر سے دو نئی ٹرینیں چلانے کا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے 15 ستمبر سے دو نئی ٹرینین چلانے کا اعلان کیا ہے۔شیخ رشید کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ راولپنڈی تا لاہور اور کندیاں تا راولپنڈی ٹرین چلائی جائیں گی اور اسی سال ریلوے کو خسارے سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نہ کسی سے عناد ہے اور نہ محبت، میں صرف کام چاہتا ہوں، ریلوے میں نالائق اور کام چوروں کو نہیں چھوڑوں گا۔انہوں نے ریلوے میں 60 سال سے کھڑی گاڑیوں کو نیلام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے اخراجات میں 15 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے اور فریٹ ٹریڈ کو بھی آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ فریٹ میں 20 فیصد اضافے کا کہا ہے اور فریٹ ٹریڈ کی یومیہ رپورٹ مجھے فراہم کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ باہر سے امپورٹ کرنے کے بجائے سب کام پاکستان میں کرنا چاہتاہوں۔انہوں نے کہا کہ تمام اسکول اور اسپتال نجی سیکٹر کو دینے کو تیار ہیں اور آئن لائن ٹکٹنگ میں ٹریول ایجنٹس کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ریلوے کی زمین پر درخت لگائے جائیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ 606 کوچز بیکار پڑی ہیں، نجی سیکٹر آگے آکر ہماری مدد کرے۔انہوں نے ریلوے سے کرپشن کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 5 سالہ کارکردگی رپورٹ کو پبلک کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایکسپریس تیز گام سے زیادہ منافع میں چلی تھی، میں پاکستان ایکسپریس کی انکوائری میں بری ہوا تھا اور یہ واحد انکوائری تھی۔وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے کی 4 ہزار ایکڑ اراضی پرلوگ قابض ہیں، پانچ فائیو اسٹار ہوٹلز کے لیے ہمارے پاس پلاٹس موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ڈی ایس سے کہا ہے کہ مجھے یہاں سے 10 ارب روپے چاہئیں۔

وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی کا اہم اجلاس، صدارتی انتخاب پر مشاورت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکمران جماعت تحریک انصاف کا اہم اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت جاری ہے جس میں صدارتی انتخاب کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جارہی ہے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں شاہ محمود قریشی، چوہدری سرور ، میاں محمود الرشید اور صدارتی امیدوار عارف علوی، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری ، وفاقی وزیر عامر کیانی، افتخار درانی، یار محمد رند ، خسرو بختیار اور دیگر رہنما شریک ہیں۔اجلاس میں صدارتی انتخاب کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا جارہا ہے جب کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی شرکاءکو صدارتی انتخاب کے حوالے سے بریفنگ دے رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں صدارتی الیکشن کے حوالے سے دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے حوالے سے رہنماﺅں کو ٹاسک دیا جائے گا۔

ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف پاکستانی مسلمان آگ بگولہ

لاہور (خصوصی رپورٹ) جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے اپیل پر ملک بھر میں جمعہ اور عید کے اجتماعات میں ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کےخلاف مذمتی قرار داد یں منظور کیں اور کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔لاہور میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے مر کزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ مسلمان توہین رسالت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ،ہا لینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ مسلم امہ کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے ،حکومت گستاخانہ خاکے روکنے کے لیئے اپنا کردار ادا کرے ،مقدس ہستیوں کا اور مذاہب کا احترام لازمی قرار دلانے کے لئے عالم اسلام یو این او پر زور دے اور قانون سازی کی جا ئے،حکومت ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرے ۔انہوں نے کہاکہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں پر مسلم حکمران جرا¿ت مندانہ مو¿قف اپنا ئیں اور یو این او تماشا دیکھنے کے بجائے قانون بنائے جس میں ہر پیغمبر کی شان میں گستاخی کو جرم اور اس کی سزا موت مقرر کرے ۔ انہوں نے کہاکہ گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کرانے والے عالم اسلام کے سب سے بڑے دشمن ہیں انہوں نے کہاکہ گستاخانہ خاکے چھاپ کر مسلمانوں کے جذبات سے کھیلا جا رہا ہے ،مسلمان ہر بات کو برداشت کر سکتا ہے لیکن پیغمبر آخر الزمان ﷺ کی شان میں گستاخی کو برداشت نہیں کر سکتا۔

 

کراچی میں پولیس فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کیخلاف شدید احتجاج

کراچی(ویب ڈیسک) گڈاپ سٹی میں پولیس کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا جبکہ واقعے کے خلاف مظاہرین نے شدید احتجاج کیا۔کراچی میں گڈاپ کے علاقے خلجی گوٹھ میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چھاپا مار کر 10 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ علاقے سے واپس جاتے ہوئے پولیس نے فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ ہلاک نوجوان کی شناخت 17 سالہ بلال خان کے نام سے ہوئی جب کہ 18 سالہ زخمی لڑکے کا نام شکیل ہے جو ذہنی طور پر معذور ہے۔نوجوان کی ہلاکت کے خلاف بڑی تعداد میں اہل علاقہ سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔ مشتعل مظاہرین نے گڈاپ تھانے کا گھیراو¿ کرلیا اور پولیس پر شدید پتھراو¿ کیا جس سے متعدد اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی۔ جھڑپ کے نتیجے میں علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ڈنڈوں اور پتھروں سے لیس مظاہرین نے لاش سڑک پر رکھ کر کراچی سے حیدرآباد جانے والی موٹر وے بند کردی جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ علاقہ مکینوں نے الزام لگایا کہ پولیس نے واپس جانے سے پہلے فائرنگ کی جس سے بے قصور نوجوان ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔دوسری جانب ایس ایس پی ملیر شیراز نذیر نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے منشیات فروشوں کے اڈے پر چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کی، پولیس کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ ایس ایس پی ملیر شیراز نذیر نے کہا کہ بلال خان پولیس کی نہیں کی بلکہ منشیات فروشوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔

منی لانڈرنگ کیس؛ آصف زرداری اورفریال تالپور ایک مرتبہ پھر طلب

کراچی(ویب ڈیسک) ایف آئی اے نے 35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے معاملے میں آصف زرداری اورفریال تالپورکو چوتھی مرتبہ طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق آصف زرداری اورفریال تالپورکو ایف آئی اے کی جانب سے 3 مرتبہ طلب کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے، جس کے بعد ایف آئی اے نے دونوں شخصیات کوچوتھی مرتبہ طلب کرلیا ہے، آصف زرداری اورفریال تالپور کو بھجوائے گئے نوٹس میں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 27 اگست کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹراسلام آباد میں متعلقہ تفتیشی افسران کے سامنے پیش ہوں۔کراچی کی بینکنگ عدالت 17 اگست کو منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری سمیت دیگرملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے، عدالت نے ایف آئی اے کوحکم دیا تھا کہ تمام ملزمان کو 4 ستمبرتک گرفتار کرکے پیش کیا جائے تاہم آصف زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کرارکھی ہے۔دوسری جانب کراچی کی ماتحت عدالت نے آصف زرداری کے قریبی دوست اور اومنی گوپ کے سربراہ انور مجید کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی ہے۔

” روک سکو تو روک لو“ دیکھئے نرالی تبدیلی ؟ سندھ کے گورنر عمران اسمٰعیل کی تعلیمی قابلیت جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

کراچی(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی طرف سے سندھ کے لیے نامزد گورنر عمران اسماعیل کی تعلیمی قابلیت انٹر نکلی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کو گورنر سندھ مقرر کردیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری کیا گیا۔عمران اسماعیل کے بطور گورنر سندھ حلف برداری کی تقریب 27 اگست کو گورنر ہاو¿س کراچی میں ہونی ہے جہاں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ان سے حلف لیں گے۔عمران اسماعیل 27 اگست کو گورنر سندھ کے عہدے کا حلف لیں گے۔حلف برداری کی تقریب سے قبل ہی عمران اسماعیل کی تعلیمی قابلیت صرف بارہ جماعتیں پاس یعنی انٹر نے سب کو چونکا دیا ہے۔ گورنر جامعات کا چانسلر ہوتا ہے اور اسے جامعات کے وائس چانسلر تعینات کرنےکا اختیار ہوتا ہے جب کہ گورنر بطور چانسلر طلبہ کو ڈگریاں بھی ایوارڈ کرتا ہے۔سندھ کے نامزد گورنر عمران اسماعیل کی تعلیمی قابلیت انٹر ہے جس کے بعد اب انٹرپاس گورنر سندھ جامعات کے چانسلر ہوں گے۔پاکستان تحریک انصاف کا عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ۔عمران اسماعیل نے پی ایس 111 سے انتخابات میں حصہ لیا تھا اور کاغذات نامزدگی میں تعلیم انٹردرج کی ہے کہ اس معاملے پر عمران اسماعیل سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے مو¿قف دینے سے گریز کیا۔دوسری جانب ماہرین تعلیم نے بھی عمران اسماعیل کی تقرری پر اعتراض کیاہے اور ان کا کہنا ہے کہ عمران اسماعیل کی تعلیمی قابلیت منصب سےمطابقت نہیں رکھتی۔
\