زعیم قادری بھی تحریک انصاف کو پیارے ہو گئے ؟اصل خبر آگئی

لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر زعیم قادری نے اپنی اہلیہ سابق رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ قادری کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان آئندہ دو روز میں کر دیا جائے گا۔ اس طرح آزاد امیدوار سید عمران اور آصف رضا بیگ نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 2روز میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے۔

 

24ایم این اے صرف میٹرک پاس ،چونکا دینے والے انکشافات

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) قومی اسمبلی سے متعلق فافن رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ گزشتہ روز فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک نامی غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار بتایا گیا ہے کہ موجودہ قومی اسمبلی میں 24 ارکان کی تعلیم صرف میٹرک ہے۔ 72 ارکان کی تعلیم ماسٹرز ہے 116 ارکان اسمبلی کی تعلیم گریجوایشن ہے۔ 39 ارکان کے پاس قانون کی ڈگریاں ہیں۔ موجودہ اسمبلی میں گزشتہ اسمبلی کے 129 ارکان دوبارہ منتخب ہو کر آئے ہے۔

 

روزمرہ کی ڈرائیونگ کیلئے آڈی کی پہلی الیکٹرک کار نے دھوم مچادی

لاہور (ویب ڈیسک)آڈی نے پہلی بار مکمل طور پر بجلی سے چلنے والی گاڑی ای ٹران کا پروٹوٹائپ یا آزمائشی ورڑن متعارف کروایا ہے، یہ کار ایک بار چارج ہونے پر 400 کلومیٹر سفر کر سکتی ہے، اسے چارج کرنے کے لیے بہت ہی کم وقت درکار ہوتا ہے۔آڈی سے تعلق رکھنے والے روپرٹ کا کہنا ہے کہ اس گاڑی میں آڈی کی دیگر بڑی گاڑیوں جیسی ہی خصوصیات شامل کی گئی ہیں، لہٰذا جب ڈرائیورز اے-6 یا اے-7 کو چھوڑ کر ای ٹران کا انتخاب کریں گے، تو انہیں زیادہ فرق محسوس نہیں ہوگا۔اس گاڑی کی خاص بات الیکٹرک ڈرائیو کے لیے مخصوص انڈیکٹرز ہیں جو کہ بیٹری لیول دکھانے کا ایک اسپیشل مینیو رکھتے ہیں۔اس کے ذریعے آپ زیادہ سے زیادہ چارج اور چارجنگ کرنے کے وقت کو سیٹ کرسکتے ہیں، تاکہ جب ڈرائیور سفر کرنا چاہے تو گاڑی چارج ہو۔ڈیجیٹل اسپیڈومیٹر اور درمیان میں 2 بڑی ٹچ اسکرینز کے ساتھ ای ٹران کا اندرونی حصہ وقت سے آگے محسوس ہوتا ہے۔ڈیش بورڈ پر نصب سرخ اور نیلی ایل ای ڈی، دروازے اور سینٹر کنسول کو بہت ہی پرکشش بنانے کی کوشش کی گئی ہے، البتہ کچھ افراد اسے صارفین کی توجہ حاصل کرنے کا طریقہ قرار دے سکتے ہیں۔جو چیز یقیناً بہت ہی حیران کن ہے، وہ پیچھے کی جانب سیٹ بکلس پر لگے ایل ای ڈیز ہیں۔روپرٹ بتاتے ہیں کہ جب ڈرائیورز روایتی سواری چھوڑ کر الیکٹرک گاڑی کا انتخاب کرتے ہیں تو انہیں رینج کی فکر لاحق رہتی ہے، حتیٰ کہ اگر 400 کلومیٹرز کی بھی رینج ہو تب بھی بیٹری ختم ہونے کا خدشہ لگا رہتا ہے۔ان کے مطابق اس پریشانی کو دور کرنے کے لیے گاڑی میں رینج مانیٹر کی سہولت دی گئی ہے، گاڑی کے مین مینو انڈیکیٹرز موجودہ رینج اور گاڑی میں مزید رینج کی صلاحیت دکھاتے ہیں۔آپ رینج میں اضافے کے لیے اقدامات بھی کرسکتے ہیں، جیسے ایئرکنڈیشنر بند کرسکتے ہیں، اس مقصد کے لیے سیٹ لائٹ نیوی گیشن ای ٹران کی ضرورتوں پر نظر رکھتا ہے۔روپرٹس بتاتے ہیں کہ سیٹ لائٹ نیوی گیشن ای ٹران کی کارکردگی کو مزید بہتر بناتا ہے، مثلاً اگر جرمنی سے اسٹاک ہوم تک کا روٹ گاڑی کی رینج سے تجاوز کرجائے تو یہ سسٹم خود بخود چارجنگ اسٹاپ یا ریسٹورنٹ، پارکس اور پلے گراﺅنڈز جیسی جگہوں کی نشاندہی کردے گا جہاں آپ اپنی گاڑی چارج کرسکتے ہیں، یہی نہیں بلکہ یہ سسٹم آپ کو یہ بھی بتا دے گا کہ آپ کو وہاں گاڑی کو چارج کرنے میں کتنا وقت درکار ہوگا۔آڈی کے انجینئرز نے ای ٹران کے پروڈکشن ماڈل کے لیے دروازے کے ہینڈلز کے اوپر ورچوئل مررز، وڈیو امیج ڈسپلیز نصب کیے ہیں، ایسا کمپنی نے پہلی بار کیا ہے، تاکہ انہیں کسی ملٹی میڈیا سسٹم کی طرح کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔روپرٹ کے مطابق ورچوئل مررز کا استعمال بہت آسان ہے چونکہ ملٹی میڈیا انٹرفیس ٹچ اسکرین ہے لہٰذا اسے استعمال کرنا بھی آسان ہے۔شیشے میں پراکسمیٹی سنسر ہے، اسی لیے ہاتھ کے لہرانے پر ہی سارے کنٹرول آپ کے سامنے آجائیں گے۔ہاتھ کو اپنی مرضی کی سمت میں لے جا کر بھی ورچوئل مررر کو ایڈجسٹ کیا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ بس ہاتھ کو پیچھے کی طرف لائیے اور آپ کے سامنے بٹنوں کی جگہ مکمل تصویر آجائے گی۔ورچوئل مررر کی تصویر کو قطعی طور پر قابل بھروسہ ہونا چاہیے کیونکہ یہ محفوظ ڈرائیونگ کے لیے بہت ضروری ہے۔روپرٹ شیشوں کی سیلف کلیننگ یا خود بخود صفائی کرنے کی خصوصیت کے بارے میں بتاتے ہیں کہ باہر کی طرف موجود فنس کو موثر انداز میں ایروڈائنامکس کے اصول کے مطابق نصب کیا گیا ہے، اسی لیے شیشے پر گرد جمع نہیں ہوتی۔ اور اگر گرد جمع ہو بھی جائے تو حفاظتی گلاس گرمائش پیدا کرکے اسے خود ہی صاف کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اگر گرد پانی والی ہو تو اتر جائے گی لیکن اگر گرد اتر نہ سکے تو ڈرائیور کو ہاتھ سے شیشہ صاف کرنے کی وارننگ موصول ہوگی۔نئی ورچوئل مررر ٹیکنالوجی بالاآخر پروڈکشن کے لیے تو تیار ہے مگر پھر بھی ای ٹران کو آپ بڑی حد تک آڈی کے گزشتہ ماڈلز جیسا ہی پائیں گے۔روپرٹ مزید بتاتے ہیں کہ اس گاڑی کو بنانے کا مقصد دیگر ملتی جلتی گاڑیوں سے اسے الگ بنانا نہیں، بلکہ روزمرہ کی ڈرائیونگ کے لیے اچھی سواری فراہم کرنا ہے۔وہ چمک دمک والے ڈیزائن یا انتہائی نفیس کنٹرول والی برقی گاڑیوں سے لوگوں کے دل جیتنا نہیں چاہتے، بلکہ صرف ایسی عام گاڑی بنانا چاہتے تھے جو کسی الیکٹرک گاڑی جیسی سہولت فراہم کرے۔آڈی کی نئی ای ٹرون رواں ماہ شورومز میں پہنچے گی۔

تبدیلی آگئی ۔۔۔سرکاری میٹنگز میں لنچ ،ڈنر سب بند

اسلام آ با د (خصوصی رپورٹ) وزیر اعظم عمران خان کے ویژن پر عملدر آ مد کروا تے ہو ئے وزارت آئی ٹی نے سرکاری اجلاسوں کے بعد لنچ، ڈنر اور ہائی ٹی پر مکمل پابندی لگادی ہے۔تفصیلا ت کے مطابق، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے لنچ، ڈنر اور ہائی ٹی پر پابندی لگادی ہے، سرکاری اجلاس میں صرف چائے اور گرین ٹی پیش کی جائے گی، وزارت آئی ٹی نے ماتحت محکموں کو اس حوالے سے خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے۔

وزیر اعظم ہو تو ایسا ،مینٹل ہسپتال کا پاگل بھی ”عمران کا دیوانہ “

لاہور (خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے اچانک دورے کے موقع پر ڈاکٹر اور ایک مریض کے مابین دلچسپ گفتگو ہوئی۔ ڈاکٹر نے مریض سے سوال کیا کس کی حکومت آئی ہے، مریض نے جواب دیا عمران خان کی، ڈاکٹر نے پوچھا آپ کس کی حمایت کرتے ہیں؟ مریض نے کہا عمران خان کی۔ ڈاکٹر نے پوچھا ہمارے وزیراعظم کون ہے؟ تو مریض کا جواب تھا عمران خان اور میں عمران خان کو سلام پیش کرتے ہوں۔ ڈاکٹر نے مریض کو بتایا آج آپ کے پاس وزیراعلیٰ آئے ہیں تو مریض نے کہا میں وزیراعلیٰ کو سلام کرتا اور ان کیلئے دعا گو ہوں، وزیراعلیٰ نے کہا آپ سب پاکستان اور عمران خان کیلئے دعا کریں۔

 

گوشت کھا کھا کر بد ہضمی سے 3ہزار لاہورئیے ہسپتال داخل

لاہور (خصوصی رپورٹ) عیدالاضحی پر بدہضمی کا شکار تین ہزار شہری ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔ نجی کلینک بند ہونے کے باعث مریضوں کا بوجھ ٹیچنگ ہسپتالوں پر رہا۔ میوہسپتال میں گیسٹرو کے 800 مریض داخل کیے گئے۔ اسی طرح جناح ہسپتال میں 600، لاہور جنرل ہسپتال میں 650، سروسز ہسپتال میں 560 اور سرگنگارام ہسپتال میں 450 مریض لائے گئے۔ معالجین کے مطابق 90 فیصد مریضوں کو ضروری علاج کے بعد ہسپتالوں سے ڈسچارج کردیا گیا۔ دریں اثنا700 افراد ذبح کے دوران چھری یا بیل کی ٹکر لگنے سے زخمی ہوئے۔ تاہم سینئر ڈاکٹرز کی کمی کے باعث مریضوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

 

وزارت کا جشن ،فواد چودھری کیلئے ڈالر وں کا ہار

جہلم (خصوصی رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی وزارت سنبھالنے کے بعد آبائی علاقے آمد پر انہیں ڈالروں کا ہار پہنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ عام انتخابات میں فواد چوہدری، پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقے این اے 67 جہلم ٹو سے 93 ہزار 102 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔ فواد چوہدری نے 20 اگست کو وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بننے کے بعد فواد چوہدری 21 اگست کو پہلی بار ضلع جہلم کی تحصیل دینہ کے علاقے لدھڑ پہنچے۔ آبائی علاقے پہنچنے پر فواد چوہدری کو مقامی پی ٹی آئی رہنما چوہدری مقبول حسین جوئیہ نے ڈالروں کا ہار پہنایا۔ فواد چوہدری کی ڈالروں کا ہار پہنے ایک تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی گئی جس پر لوگوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔

 

سعودی عرب میں 110پاکستانی شدید بیمار ،32حاجی اللہ کو پیارے ہو گئے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ) پاکستان حج مشن نے کہاہے کہ حجاز مقدس میں اس سال 32 سال پاکستانی عازمین کا انتقال ہو گیاہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان حج مشن کاکہناتھا کہ حجاز مقدس میں اس سال 32 پاکستانی عازمین کا انتقال ہو گیاہے جبکہ 110 بیمار پاکستانیوں کو 14 گاڑیوں کے ذریعے سہولت فراہم کی گئی ہے۔

2018 میں سب سے زیادہ کمائی کس اداکار نے کی ؟ جریدے فوربز نے فہرست جاری کر دی

امریکہ (ویب ڈیسک )امریکی جریدے فوربز نے 2018 میں دنیا بھر کے سب سے زیادہ کمانے والے اداکاروں اور اداکاراﺅں کی فہرست جاری کردی۔اس فہرست میں سب سے زیادہ کمانے والے اداکاروں میں جارج کلونی کا نام سرفہرست ہے جبکہ اداکاراﺅں میں اسکارلٹ جوہانسن سب سے آگے رہیں۔اس فہرست میں بولی وڈ اداکار سلمان خان اور اکشے کمار کا نام بھی موجود ہے۔

سب سے زیادہ کمانے والے اداکار جارج کلونی ہیں جنھوں نے 239 ملین ڈالر کمائے

اداکاراﺅں میں سر فہرست اسکارلٹ جانسن رہیں جنھوں نے 40.5 ملین ڈالر کمائے۔ اس کمائی سے وہ اداکاروں اور اداکاراﺅں کی مشترکہ فہرست میں ساتویں نمبر پر ہیں

ڈوین جانسن نے 2017 کے مقابلے میں اس سال اپنی کمائی دگنی کی ہے۔ اس سال انھوں نے 119 ملین ڈالر کمائے

اینجلینا جولی 28 ملین کما کر دوسرے نمبر پر ہیں

رابرٹ ڈاﺅنی جونیئر نے 79 ملینڈالر کمائے

جینیفر اینسٹن نے 19.5 ملین ڈالر کمائے

جینفر لارنس نے 18 ملین ڈالر کی کمائی کی

کرس ہیمز ورتھ نے 64.5 ملین ڈالر کمائے

بالی وڈ کے اداکار اکشے کمار فوربز کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہیں اور انھوں نے 40.5 ملین ڈالر کمائے