عید قرباں تو گزر گئی مگر گوشت پکانے کا اصل طریقہ جان کر آپ بھی حیرت زدہ رہ جائینگے

لاہور (ویب ڈیسک )عید قرباں کے موقع پر ہر کسی کو یہ جلدی رہتی ہے کہ وہ قربانی کا تازہ گوشت جلد سے جلد تیار کرکے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کو پیش کرے۔پاکستان بھر میں خواتین گوشت کو پکانے کے لیے کئی طریقے آزماتی ہیں۔بعض خواتین گوشت کو جلد سے جلد گلانے کے لیے گھریلو ٹوٹکوں کو بھی آزماتی ہیں جو کہ اگرچہ غلط نہیں ہیں، مگر جدید سائنسی غذائی ماہرین ان میں سے بعض طریقوں کو درست نہیں مانتے۔بعض مرتبہ تازہ گوشت کو گلانے اور پکانے میں گھنٹوں لگ جاتے ہیں، جس وجہ سے خواتین تنگ آکر دیسی ٹوٹکے آزماتی ہیں، جن میں سے بعض ٹوٹکے گوشت سے کئی وٹامنز اور منرلز کو خارج کردیتے ہیں۔ہیلتھ جرنل ‘ہیلتھ’ میں شائع غذائی ماہرین کے ایک مضمون کے مطابق گوشت کو درست اور محفوظ طریقے سے پکانے کے لیے اسے زیادہ سے زیادہ دیر تک پکایا جائے۔اگرچہ ماہرین نے دیسی ٹوٹکوں کو غلط قرار نہیں دیا، مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ بعض ٹوٹکوں کو استعمال کرنے سے گوشت کی توانائی اور غذائیت پر اثر پڑتا ہے۔ماہرین کی نظر میں گوشت کو درست اور محفوظ طریقے سے پکانے کے درج ذیل طریقے ہی بہتر ہیں۔گوشت کو زیادہ دیر تک پکانا
عام طور گوشت کو نصف سے ایک گھنٹے تک پکایا جاتا ہے اور کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہی گوشت صحت کے لیے بہتر ہوتا ہے، جسے تھوڑا بہت چبایا جائے۔لیکن ماہرین صحت کے مطابق گوشت کو زیادہ سے زیادہ دیر تک درمیانی آنچ پر پکانا ہی بہتر ہے۔گوشت کو زیادہ دیر تک درمیانی آنچ پر پکانے سے گوشت میں شامل فوڈ پوائزن سمیت دیگر مسائل کا سبب بننے والے وائرس کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔زیادہ دیر تک ہلکی آنچ پر گوشت کو پکانے سے گوشت میں شامل دیگر مضر جراثیم بھی ختم ہوجاتے ہیں اور وہ کئی حوالے سے محفوظ بن جاتا ہے۔پریشر ککر کے ذریعے پکاناگوشت کو پروٹین اور وٹامن کے حوالے سے اہم سمجھا جاتا ہے، ساتھ ہی اس میں کئی وٹامنز بھی پائے جاتے ہیں۔

گوشت کو پکانے کا جدید اور سب سے بہترین طریقہ پریشر ککر کے ذریعے اسے پکانا ہے۔

ماہرین کے مطابق پریشر ککر کے ذریعے گوشت کو پکاتے وقت اس بات کا خیال رکھا جائے کہ درمیان میں گوشت کو چیک نہ کیا جائے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پریشر ککر کے ذریعے ایک مخصوص زاویے اور پریشر پر گوشت پک رہا ہوتا ہے، اس لیے اس دوران پریشر ککر کا ڈھکن اتار کر گوشت کو دیکھنا اسے محفوظ طریقے سے پکانے کے راستے میں رکارٹ بن سکتا ہے۔

پریشر ککر کے ذریعے گوشت کو پکاتے وقت ڈھکن اٹھاکر اسے دیکھنے سے گوشت سے کئی وٹامنز کا اخراج ہوسکتا ہے اور اس میں صرف پروٹین ہی رہ جائے گا، جو زیادہ تر مروڑ اور پیٹ کے درد کا باعث بنتا ہے۔

الیکٹرک برتن سے گریز کریں
ماہرین صحت کی نظر میں گوشت کو پکانے کا سب سے غلط اور برا طریقہ گوشت کو کسی الیکٹرک برتن میں پکانے کا ہے۔

ماہرین کے مطابق الیکٹرک برتن کے ذریعے گوشت کو مطلوبہ مقدار کی تپش میسر نہیں ہوتی، جس وجہ سے گوشت سے کئی مضر صحت جراثیم نہیں نکلتے۔

بجلی کے برتن میں گوشت کو پکانے سے جہاں گوشت درست طریقے سے نہیں پکتا، وہیں اس عمل میں کئی گھنٹے بھی لگ جاتےہیں۔

 

”ٹرمپ کی گھٹیا حرکت “ غزہ کو دی جانیوالی امداد معطل کر دی

امریکہ (ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غزہ کو دی جانے والی 20 کروڑ ڈالر کی معاشی امداد کہیں اور منتقل کر دی جائے۔وزارتِ خارجہ کے ایک عہدے دار کہا کہ یہ فیصلہ یہ یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے کہ یہ رقم امریکی مفادات کے مطابق استعمال کی جائے۔ امریکہ نے پہلے ہی فلسطین سے متعلق اقوامِ متحدہ کی ساڑھے چھ کروڑ ڈالر کی امداد روک چکا ہے۔اسی بارے میں
امریکہ نے فلسطین کی امداد روک دی
مسئلہ فلسطین پر صدر ٹرمپ اور محمود عباس کی ملاقات
مسئلہ فلسطین پر صدر ٹرمپ اور محمود عباس کی ملاقات
صدر ٹرمپ کی فلسطینی صدر کو وائٹ ہاو¿س کے دورے کی دعوت
یروشلم پر امریکی ویٹو، فلسطین جنرل اسمبلی جائے گا
یروشلم اسرائیل کا دارالحکومت ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
صدر ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد سے امریکہ کے فلسطینوں سے تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان دراڑ اس وقت وسیع ہو گئی جب امریکہ نے دسمبر سنہ 2017 میں یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کر لیا تھا۔ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اس کے بعد سے امریکہ دونوں فریقین میں ثالثی کروانے کا اہل نہیں رہا۔امریکہ انتظامیہ نے حالیہ امداد جون میں منظور ہونے والے ٹیلر فورس ایکٹ نامی قانون کی رو سے معطل کی ہے۔یہ قانون فلسطینی حکام کو پابند کرتا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف کارروائیاں کرنے والے سزایافتہ دہشت گردوں کے خاندانوں کو وظیفہ دینا بند کرے۔جمعے کو امریکی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ رقم دوسرے ترجیحی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی، تاہم انھوں نے تفصیل بتانے سے گریز کیا۔صدر ٹرمپتصویر کے کاپی رائٹREUTERS
اس سے قبل فلسطینی اور اقوامِ متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی دونوں خبردار کر چکے ہیں کہ امداد روک دینے سے عام شہریوں کی زندگی دوبھر ہو جائے گی۔تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو غزہ کو امداد فراہم کرنے میں چیلنجوں کا سامنا ہے جہاں حماس کا غلبہ غزہ کے شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے اور پہلے ہی سے خراب انسانی اور معاشی صورتِ حال کو بدتر بنا رہا ہے۔’

 

”مصالحہ کمرشل فلم “ نے 2 دن میں ریکارڈ کمائی کر لی

لاہور (ویب ڈیسک)عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی رومانٹک کامیڈی فلم ‘جوانی پھر نہیں آنی 2’ نے پاکستانی باکس آفس کے تمام ریکارڈ کارڈ الٹ پلٹ کرتے ہوئے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔فہد مصطفیٰ، ہمایوں سعید، ماورا حسین، کبریٰ خان، واسع چوہدری، احمد علی بٹ، ثروت گیلانی اور عظمیٰ خان کی اس فلم کو عید کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں ریلیز کیا گیا تھا۔‘جوانی پھر نہیں آنی 2’ کا مقابلہ فہد مصطفیٰ کی ایک اور فلم ‘لوڈ ویڈنگ’ اور ‘پرواز ہے جنون‘ سے تھا۔مصالحہ کمرشل فلم ‘جوانی پھر نہیں آنی 2’ نے ریلیز کے پہلے ہی دن ریکارڈ کمائی کرکے نہ صرف تمام پاکستانی فلموں کو پیچھے چھوڑا، بلکہ اس نے نیا ریکارڈ بھی بنالیا۔فلم کے مرکزی اداکار ہمایوں سعید کے مطابق ‘جوانی پھر نہیں آنی 2’ نے ریلیز کے پہلے ہی دن پاکستان بھر سے 3 کروڑ 29 لاکھ روپے کی ریکارڈ کمائی کی۔یوں یہ پہلی فلم تھی جس نے پہلے ہی دن ریکارڈ کمائی کی، اس سے قبل گزشتہ ماہ جولائی میں ریلیز ہونے والی علی ظفر اور مایا علی کی فلم ‘طیفا ان ٹربل’ نے پہلے دن ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے 2 کروڑ 31 لاکھ روپے بٹورے تھے۔ یوں فلم نے پہلے ہی دن پاکستان سمیت دنیا بھر سے 5 کروڑ 30 لاکھ روپے بٹور کر تمام ریکارڈ کارڈ الٹ پلٹ کردیے۔یوں ‘جوانی پھر نہیں آنی 2’ نے ابتدائی 2 دن میں ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے دنیا بھر سے 10 کروڑ 72 لاکھ روپے کمائے۔فلم نے پاکستان بھر سے ابتدائی 2 دن میں 6 کروڑ روپے کماکر نیا ریکارڈ بھی بنایا۔ریکارڈ کمائی کے ساتھ جوانی پھر نہیں آنی 2 وہ پہلی پاکستانی فلم بن گئی، جس نے ابتدائی 2 دن میں دنیا بھر سے 10 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی۔ ‘جوانی پھر نہیں آنی 2’ دیگر فلموں کو کمائی میں پیچھے چھوڑ دے گی، تاہم یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ ‘لوڈ ویڈنگ’ اسے شکست دے سکتی ہے۔دوسری جانب ‘لوڈ ویڈنگ’ اور ‘پرواز ہے جنون’ بھی اچھی کمائی کرنے میں کامیاب گئی ہیں۔جوانی پھر نہیں آنی 2 تین سال قبل ریلیز ہونے والی فلم جوانی پھر نہیں آنی کا سیکوئل ہے، اس سیریز میں ماورا حسین اور فہد مصطفیٰ پہلی بار جلوہ گر ہوئے۔سیریز کی پہلی فلم بھی مجموعی طور پر 50 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب گئی تھی۔

50,200,1500قربانی کی کھالیں کو ڑیوں کے بھاﺅ فروخت

لاہور (خصوصی رپورٹ) ناقص حکمت عملی کی بدولت پاکستان میں چمڑے کی انڈسٹری کا کاروبار بھی ٹھپ ہو کر رہ گیا۔ عید قربان پر لاہور سمیت ملک بھر میں کروڑوں چھوٹے اور بڑے جانور ذبح ہوئے لیکن ان کی کھالوں کی قیمتیں گزشتہ سالوں کی نسبت زیادہ ہونے کی بجائے انتہائی کم ہوگئیں جس سے کھالیں اکٹھی کرنے والی تنظیموں کی محنت زیادہ جبکہ رقم کم ملنے پر پریشانی لاحق ہو گئی۔ ملک بھر میں جوں جوں مہنگائی بڑھ رہی ہے ہر اشیاءکی قیمتیں بڑھ گئی ہیں لیکن جانور کی کھالوں کے ریٹس کم سے کم تر ہوتے جارہے ہیں۔ گزشتہ سال بکرے کی کھال تین سو سے چار سو روپے تک ، چھترے کی کھال ڈیڑھ سو سے دو سو روپے جبکہ گائے دو ہزار سے پچیس سو تک تھی مگر اس سال چھترے کی کھال پچاس روپے ، بکرے کی کھال دو سو رپے تک اور گائے کی کھال پندرہ سو سے اٹھارہ سو تک فروخت ہوئی جس میں بتدریج کمی آ رہی ہے۔ کھالوں کا کاروبار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ پاکستان چمڑے کی سب سے بڑی منڈی ہے لیکن حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے یہ بھی تباہ ہوتی جا رہی ہے لہٰذا اس جانب توجہ کی ضرورت ہے۔

 

”رچمنڈ کے داماد کوپاکستانی وزیراعظم بننے پر مبارکباد“عمران خان کیلئے لندن کے تاجر کا انوکھا خراج تحسین

لندن(ویب ڈیسک )عمران خان کے وزیراعظم بننے کی خوشی میں برطانیہ کے ایک بزنس مین اشوانی کمار نے اپنی دکان کے باہر بینر لگا کر انہیں منفرد انداز میں مبارک باد پیش کی۔65 سالہ اشوانی کمار کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے، جنہوں نے 1947 میں تقسیم کے بعد گجرانوالہ سے بھارت ہجرت کرلی، جہاں اشوانی کمار کی پیدائش ہوئی لیکن وہ کم عمری میں ہی لندن آکر مقیم ہوگئے۔اشوانی کمار کی لندن کے جنوب مغربی علاقے رچمنڈ میں ایک گروسری کی دکان ہے، جس کے ساتھ وہ ڈرائی کلینر کا بھی کام کرتے ہیں۔عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی انہوں نے اپنی دکان کے باہر ایک بینر لگایا جس پر درج ہے، ‘رچمنڈ کے داماد عمران خان کو پاکستان کا وزیراعظم بننے پر مبارک ہو’۔دکان کے باہر عمران خان کی کامیابی کا بینر مقامی افراد کی توجہ کا مرکز بن گیا، جو راہ گیروں کو دور سے ہی نظر آجاتا ہے۔واضح رہے کہ رچمنڈ وہ علاقہ ہے جہاں عمران خان کی پہلی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے اہل خانہ رہائش پذیر ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ‘عمران خان کی جمائما سے شادی ان کی دکان سے کچھ دور واقع ایک رجسٹری آفس میں ہوئی تھی، ا±س وقت وہ اخبارات بھی فروخت کیا کرتے تھے اور اکثر ہی عمران خان اور ان کے سابق سسرالی ا±ن کے پاس آیا کرتے تھے، تب سے ہی اس خاندان سے ا±ن کے بہترین تعلقات ہیں’۔انہوں نے بتایا کہ ‘عمران خان جب بھی لندن آتے اینابیل گولڈ اسمتھ ہاو¿س میں رہتے تھے۔ ایک دن وہ ایک مقامی شخص کی طرح ان کے پاس کرتا شلوار میں آئے اور ان سے جنگ اخبار خریدا، وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے جب کہ عمران خان نے صرف مختصر گفتگو کی اور مسکرا دیئے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘جب سے انہوں نے عمران خان کے لیے بینر لگایا ہے، تب ہی گزرتی ہوئی گاڑیاں ہارن بجاتی ہیں یا مقامی افراد وہاں رک کر مٹھائی وغیرہ کھاتے ہیں اور جشن مناتے ہیں’۔واضح رہے کہ اشوانی کمار طویل عرصے سے رچمنڈ میں مقیم ہیں، تاہم حال ہی میں انہوں نے پاکستان کا دورہ بھی کیا، جس کے بعد وہ اپنے آپ کو پاکستان سے محبت کرنے والا سمجھتے ہیں۔اشوانی کمار لندن سے گجرانوالہ اپنے بڑوں سے ملنے آئے تھے، جن کا گھر جی ٹی روڈ پر واقع ہے، انہوں نے بتایا کہ یہاں ہونے والی خاطر تواضع نے ا±ن کا دل ہی جیت لیا۔دوسری جانب جمائما کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ کا کہنا تھا کہ ‘عمران خان کے ہماری کمیونیی میں کافی دوست ہیں، جن میں سے ایک میں بھی ہوں اور وہ پاکستانی ووٹرزکے فیصلے کا جشن منا رہے ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ عمران خان کے لیے ایک طویل جنگ تھی لیکن مجھے کبھی کوئی شک و شبہ نہیں تھا کہ وہ وزیر اعظم نہیں بن سکیں گے، وہ کرپشن کے مسائل کو بھی بخوبی حل کریں گے، جس کی وجہ سے پاکستان کافی عرصے سے پیچھے ہے’۔

 

شہباز شریف پھنس گئے ، چیف جسٹس کا چونکا دینے والا اقدام

لاہور(ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور (پی کے ایل آئی) کے بورڈ آف گورنر (بی اوجی) میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور دیگر کی تقرری کا نوٹس لے لیا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس عطا عمر بندیال اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ نے سپریم کورٹ میں پی کے ایل آئی میں ہونے والی بے ضابطگیوں اور فنڈز میں خورد برد پر لیے گئے از خود نوٹس کی سماعت کی۔اس موقع پر عدالتی کمیشن کے کوکب جمال زبیری نے انسٹِٹیوٹ کی فارنزک آڈٹ رپورٹ جمع کروائی اور ساتھ ہی ویڈیو بھی پیش کی جس میں عمارت کی خستہ حالی ، گندگی، چھتوں سے ٹپکتا پانی دکھایا گیا تھا۔ ادارے کے فنڈز میں خورد برد اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا گیا، انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ دسمبر 2017 میں مکمل ہوجانا تھا لیکن 20 ارب روپے خرچ ہونے کے بعد بھی تاحال پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا۔ ابتدائی طور پر اس منصوبے کے لیے 12 ارب 70 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے جس میں وقت کے ساتھ ساتھ 53 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا۔دورانِ سماعت چیف جسٹس کے علم میں یہ بات آئی کہ پی کے ایل آئی منصوبے کے لیے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی سے منظوری بھی نہیں لی گئی۔اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پی کے ایل آئی میں اربوں روپوں کی بندر بانٹ کی گئی تمام امور میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا گیا، ایسا لگتا ہے سلطان جو کرنا چاہتا تھا اس نے کیا۔اس موقع پر عدالت نے مزید ریمارکس دیے کہ پی کے ایل آئی کے قانون میں دیکھا گیاہے کہ یہاں کوئی قانون نہیں، حکومت نے اپنے اختیارات نجی کمپنی کو کیسے دے دیے؟اس کے ساتھ عدالت میں انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ اتھارٹی پنجاب کے سربراہ کی لاکھوں روپے کی اضافی تنخواہ کا معاملہ بھی زیر غورآیا.۔اس موقع پر چیف جسٹس کو بتایا گیا کہ شیر دل مجاہد بحیثیت ڈپٹی کمشنر 70ہزار روپے تنخواہ حاصل کررہے تھے اور آئی ڈی اے پی کا چیف ایگزیکٹو افسر بننے کے بعد انہیں ملنے والی تنخواہ یک دم 8 لاکھ 50 ہزارتک جاپہنچی، اس کے علاوہ ان کے بھائی بھی بیوروکریٹ اور سابق حکومت کے منظورِ نظر تھے۔چیف جسٹس نے انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پنجاب (آئی ڈی اےپی) کے چیف ایگزیکٹو افسر مجاہد شیردل سے استفسار کیا کہ اتنے اعلیٰ عہدے پر تعینات ہونے کے لیے آپ کی قابلیت کیا ہے؟چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ مجھے معلوم ہے کہ آپ کے والد نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری رہے ہیں ، آپ کے والد کی وجہ سے آپ کو اور آپ کے بھائی کو نوازا گیا۔بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت میں پنجاب پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کے چیئرمین کو پی کے ایل آئی میں مبینہ مالیاتی بے قاعدگیوں پر تفصیلی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت مﺅخر کردی گئی۔

کے پی کے میں میڈیکل کا انٹری ٹیسٹ ، پرچہ لیک ہونے پر حکام نے ”تبدیلی آگئی “ والا کام کر دیا

پشاور(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے انٹیلیجنس بیورو(آئی بی) کی جانب سے امتحانی پرچہ لیک ہونے کی تصدیق کے بعد صوبے میں پرائیویٹ اور سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے ہونے والا انٹری ٹیسٹ منسوخ کردیا۔آئی بی کی جانب سے مذکورہ معاملے کی چھان بین کےلیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کی سفارش کی گئی ہے، جس کے بعد ہائی ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے آئندہ ماہ کے وسط میں نئے سرے سے ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے اس ٹیسٹ کا انعقاد 19 اگست کو ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلوایشن ایجنسی (ای ٹی ای اے) نے کیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر امتحانی پرچہ لیک ہونے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے نتائج روکنے کے احکامات دیے تھے۔ٹیسٹ والے روز وائرل ہوئی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک شخص جس کا چہرہ واضح نہیں، ایک امتحانی پرچہ دکھاتے ہوئے بتارہا تھا کہ یہ ٹیسٹ سے ایک روز پہلے ہی لیک ہوگیا تھا۔جس کے بعد ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی تجویز پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےانٹیلی جنس بیورو کو ویڈیو کے اصلی ہونے اور امتحانی پرچہ لیک ہونے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔جکہ چونکہ یہ معاملہ سائبر کرائم سے تعلق رکھتا ہے اس لیے ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ مذکورہ معاملے کی گہرائی سے جانچ کرنے سے قاصر ہے جس کی بنا پراس سلسلے میں آئی بی کی خدمات حاصل کی گئیں۔جس کے بعد آئی بی نے جمعہ کو اپنی رپورٹ پیش کی جس میں اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ امتحانی پرچہ لیک ہوا تھا جبکہ رپورٹ میں اس حرکت میں ملوث افراد تک پہنچنے کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کی بھی سفارش کی گئی تھی۔جے آئی ٹی میں آئی بی کے ماہرین ، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، پولیس اور اسپیشل برانچ کے اہلکار شامل ہوں گے۔اس حوالے سے ای ٹی ای اے کے ڈائریکٹر اسراراحمد کا کہنا تھا کہ انٹری ٹیسٹ دوبارہ لیے جانے کے لیے کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں امتحانی پرچہ لیک ہونے کے معاملے کا جائزہ اور ٹیسٹ کے انعقاد کے حوالے سے معاملات کی منظوری دی جائے گی۔مذکورہ ٹیسٹ 15 جولائی کو ہونا تھا جو صوبے میں شدید بارشوں کو باعث ملتوی کر کے 19 اگست کو لیا گیا تاہم اب ٹیسٹ سے قبل ہی پرچہ لیک ہونے کی تصدیق کے بعد اسے منسوخ کیا جاچکا ہے۔ انٹری ٹیسٹ کے نتائج میں صرف 2 امیدوار کل 800 نمبروں میں سے 700 لینے میں کامیاب ہوئے، اگر امتحانی پرچہ لیک ہوتا تو مزید امیدواروں کے نمبر اتنے زیادہ ہوتے جیسا کہ 2015 میں ہوا تھا اور قبل از وقت امتحانی پرچہ لیک ہونے سے 17 سو سے زائد امیدواروں نے 7 سو یا اس سے زیادہ نمبر لیے تھے۔

فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد بال کٹوانا یا منڈوانا چاہئیں کیونکہ فواد خان کی ایسی تصویر وائرل ہوگئی کہ سب کو بڑا جھٹکا لگ گیا

اسلام آباد، مکہ (ویب ڈیسک) لاکھوں مسلمان فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے ہرسال دنیا بھر سے حجاز مقدس کارخ کرتے ہیں ، پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، مولانا طارق جمیل اور اداکار فواد خان سمیت کئی پاکستانیوں نے بھی حج اداکیا۔پاکستانی اداکار فواد خان نے فریضہ حج اداکیا جس کے بعد ان کے اعزاز میں سعودی وزیر برائے ذرائع ابلاغ ڈاکٹر عواد الاواد نے ڈنر کا اہتمام کیا۔فواد خان کی تصویر سامنے آنے پر بعض سوشل میڈیا صارفین سوالات اٹھا رہے ہیں کہ انہوں نے سر نہیں منڈوایا، اس لیے یہ کہنا بے جا ہے کہ حج کے بعد سعودی وزیر نے انہیں مہمان خصوصی درجہ دیا لیکن یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد بال کٹوانا لازم ہیں ، منڈوانا نہیں، فواد خان نے بھی شاید اپنی شوبزمصروفیات کو مدنظر رکھتے ہوئے بال کٹوانے پر ہی اکتفا کیا۔

زچگی کے دوران ڈاکٹر موبائل پر مصروف جبکہ نو زائیدہ رحم مادر سے کوڑے دان میں جاگرا ، سنسنی خیز خبر

نئی دہلی (ویب ڈیسک)ہندوستانی ریاست اترپردیش کے ضلع شاہجہاں پور میں خاتون کی زچگی کے دوران ڈاکٹرکے مو بائل فون پر باتیں کر نے سے بچہ رحم مادر سے نکل کر کوڑا دان میں جا گرا ہے۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع شاہجہاں پور کے ہسپتال میں آپریشن ٹیبل پر خاتون کا چیک اپ کرنے کے بعد ڈاکٹر موبائل میں مصروف ہوگئی اور اس دوران خاتون کے درد زہ بڑھنےکے بعد نوزائیدہ بچہ رحم مادر سے نکل کر بیڈ کے نیچے رکھے کوڑے دان میں گرگیا جس کی وجہ سے نومولود شدید زخمی ہوگیا۔ نوزائیدہ بچہ کی حالت بگڑنے پر پہلے اسے فوری طور پر این سی یو میں داخل کیا گیا تاہم بعد ازاں نومولود کو اس کے اہل خانہ نے ایک دوسرے پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کروا دیا ہے جہاں نوزائیدہ بچے کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔سیما شکلا نامی خاتون کو اس کے گھر والوں نے خواتین کے ضلعی ہسپتال میں داخل کروایا تھا، جہاں ڈاکٹرز نے لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاملہ خاتون پر کوئی توجہ نہ دی، تقریبا سات گھنٹوں کے بعد خاتون کو زچگی کیلئے آپریشن تھیٹر لے جایا گیا تاہم اس نازک موقع پر بھی خاتون ڈاکٹر اپنے موبائل پر آنے والی کال سننے میں مصروف ہو گئی جبکہ سیما شکلا درد سے کراہتی رہی جب درد زہ زیادہ بڑھ گئی تو اچانک بچہ رحمِ مادر سے باہر آگیا، جب تک ڈاکٹر کچھ سمجھ پاتی اس وقت تک بچہ بیڈ کے نیچے رکھے کوڑے دان میں جاگرا۔خاتون کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ کوڑے دان میں گرنے سے نوزائیدہ بچہ شدیدطور پر زخمی ہوگیا اور اس کی تشویش ناک حالت کو دیکھتے ہوئے اس کو پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ، جہاں اس کی حالت اب بھی نازک بتائی جا رہی ہے۔

سینیٹ میں تبدیلی آگئی ، شبلی فراز قائد ایوان نامزد

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے شبلی فراز کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کردیا۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سینیٹ میں قائد ایوان کے لیے شبلی فراز کی نامزدگی کی درخواست وزارت پارلیمانی امور کے ذریعے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو بھجوائی گئی۔سینیٹ سیکریٹریٹ نے وزیراعظم کی طرف سے قائد ایوان کی نامزدگی کا خط موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ گزشتہ دور حکومت میں مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق سینیٹ میں قائد ایوان تھے جو اب حزب اختلاف کے سربراہ کی حیثیت میں ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قائد ایوان کے لیے نامزد سینیٹر شبلی فراز کا تعلق تحریک انصاف سے ہے اور وہ معروف شاعر احمد فراز مرحوم کے صاحبزادے ہیں، شبلی فراز مارچ 2015 میں جنرل نشست پر سینیٹر منتخب ہوئے۔