سرخ گوشت سے جان لیوا بیماریاں مگر اصل گوشت کتنی مقدار میں فائدہ مند ہے ؟ دیکھئے ضرور

لاہور (ویب ڈیسک)عید قرباں کا موسم ہے، اور تقریبا پاکستان کے ہر گھر میں تازہ گوشت کی وافر مقدار موجود ہے۔گوشت کے انسانی صحت پر کئی اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں، جب کہ سرخ گوشت کھانے سے کئی جان لیوا بیماریوں کے امکانات بھی کم ہوجاتے ہیں۔تاہم گوشت کی حد سے زیادہ مقدار کسی بھی انسان کے لیے فائدہ مند ثابت ہونے کے بجائے اس کے لیے مصبیت بن جاتی ہے۔
قربانی کے گوشت کے فوائد
سرخ گوشت کھانے والے افراد میں کینسر جیسی موذی مرض کے امکانات کم ہوتے ہیں، جب کہ یہ اضافی وزن کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔یوکے نیشنل ڈائیٹ اینڈ نیوٹریشن سروے کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ دن بھر میں چالیس گرام سے کم سرخ گوشت کھاتے ہیں، ان میں زنک، آئرن، وٹامن بی 12، پوٹاشیم اور وٹامن ڈی کی کمی دکھنے میں آتی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ سرخ گوشت بہت کم کھانا اور اچھی صحت کے لیے درکار اجزائ کی کمی میں تعلق موجود ہے۔ سرخ گوشت غذائیت بخش اجزاءسے بھرپور غذا ہے جو کہ آئرن کے لیے بہترین ذریعہ بھی ہے۔جسم میں آئرن کی کمی امراض قلب کا باعث بن سکتی ہے تاہم سرخ گوشت، گلیجی، گردے، مغز اور اوجھڑی وغیرہ کا استعمال اس سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ امپرئیل کالج لندن کی تحقیق میں بتایا گیا کہ آئرن کی جسم میں زیادہ مقدار خون کی شریانوں کے امراض سے تحفظ دیتی ہے جو کہ امراض قلب کا باعث بنتے ہیں۔اگر جسم میں آئرن کی سطح کم ہو تو خون کی شریانیں سکڑنے لگتی ہیں۔ جیسا درج کیا جاچکا ہے کہ سرخ گوشت، کلیجی، گردے سمیت پالک، خشک میوہ جات اور دلیہ وغیرہ میں آئرن کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔
کلیجی اور گردے کھانے سے صحت پر پڑنے والے اثرات
کچھ افراد کو جانوروں کے گردوں، دل، دماغ، اوجھڑی، کلیجی، زبان اور لبلبے کا گوشت کھانے کا شوق ہوتا ہے، مگر کچھ افراد ایسے گوشت کو صحت کے لیے نقصان دہ سمجھ کر کھانے سے کتراتے ہیں۔ جانوروں کے اعضاء کا گوشت ان کی ٹانگوں، پٹھوں، کمر اور پیٹ کے دیگر گوشت کے مقابلے میں زیادہ صحت مند اور فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔جانوروں کے گردوں، دل، دماغ، اوجھڑی، کلیجی، زبان اور لبلبے میں وٹامنز اورآئرن سمیت میگنشیئم، سیلینیئم، زنک اور دیگر غذائی اجزاءموجود ہوتے ہیں، جو انسانی صحت اور مضبوط جسم کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔روزانہ کتنی مقدار میں گوشت کھانا چاہئے؟تاہم گوشت اس وقت ہی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، جب گوشت کی مطلوبہ اور مخصوص مقدار کھائی جائے۔ایک انسان کو دن بھر میں 200 سے 250 گرام سرخ گوشت کی ضرورت ہوتی ہے اور اضافی گوشت جسم میں یورک ایسڈ بڑھاتا ہے جو کہ جوڑوں کے امراض کا باعث بنتا ہے جبکہ گردوں پر بھی بوجھ بڑھتا ہے۔ عام طور پر ہر بالغ انسان کو ہفتے میں صرف 2 بار سرخ گوشت استعمال کرنا چاہیے، تاہم اگر وہ یومیہ بنیادوں پر گوشت استعمال کر رہے ہیں تو ہفتے بھر میں اس کی مقدار 500 گرام سے زیادہ نہ ہو۔ سرخ گوشت میں پروٹین، وٹامنز اور منرل کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے، جس وجہ سے یہ انسانی صحت کے لیے مفید ہوتا ہے، تاہم زائد مقدار میں گوشت کھانے سے ہاضمے، اور پیٹ کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔اضافی اور زائد گوشت کھانے کے باعث لوگوں کے پیٹ میں مروڑ، اور درد پیدا ہونے سمیت قبض اور موشن کی شکایت بھی ہوجاتی ہے، جب کہ کم عمراور نو عمر افراد تو گوشت کی زیادہ مقدار کھانے سے مزید بیمار پڑ جاتے ہیں۔حد سے زیادہ سرخ گوشت کو کھانا 9 جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھاسکتا ہے۔کچھ عرصے پرانی امریکا کے نیشنل کینسر انسٹیٹوٹ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ سرخ گوشت کا زیادہ استعمال کینسر، الزائمر، امراض قلب، ذیابیطس اور دیگر بیماریوں سے موت کا خطرہ بڑھاتا ہے۔گائے اور بکرے کے گوشت کو زیادہ کھانا فالج، گردوں، جگر اور پھیپھڑوں کے امراض کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

مسلز بنانے ،ورزش کے عادی لوگوں کیلئے انڈوں کی سفیدی کا پُر اسرار راز

لاہور (ویب ڈیسک)انڈے تو لگ بھگ سب کو ہی پسند ہوتے ہیں تاہم کیا آپ کو معلوم ہے کہ صرف اس کی سفیدی بھی کتنی فائدہ مند ہے؟یہ ایسے افراد کو بہت زیادہ پسند ہوتی ہے جو مسلز بنانے اور ورزش کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔درحقیقت انڈے کی سفیدی کسی سپرفوڈ سے کم نہیں، جس کے متعدد فوائد ہیں، ویسے تو زردی بھی فائدہ مند ہے، تاہم اگر پسند نہیں تو صرف سفیدی سے بھی متعدد فائدے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔یہاں ایسے ہی چند فوائد درج ذیل ہیں جو بتاتے ہیں کہ انڈوں کی سفیدی کا استعمال معمول کیوں بنانا چاہئے۔
دماغی افعال بہتر کرے
انڈوں کی سفیدی میں ایک جز کولین پایا جاتا ہے جو کہ اعصابی سگنل کو درست طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتا ہے جبکہ اعصابی نظام کے افعال کے لیے بھی مددگار ہے۔ واشنگٹن یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اگر بچوں کو روزانہ ایک انڈہ 6 ماہ تک کھلایا جائے تو ان کے دماغی افعال بہتر ہوتے ہیں۔
مسلز بڑھائے
انڈوں کی سفیدی پروٹین سے بھرپور ہوتی ہے اور اسی لیے مسلز بنانے کے لیے بہترین ہے۔ ورزش یا ورک آﺅٹ کے ساتھ انہیں کھانا عادت بنانا مسلز کو تیزی سے بنانے میں مدد دیتا ہے جبکہ یہ تھکاوٹ دور کرکے جسمانی دفاعی نظام کو بھی بہتر کرتی ہے۔
موٹاپے سے نجات
چونکہ یہ سفیدی غذائیت کے لحاظ سے بہترین ہے، اسی لیے موٹاپے سے لڑنے میں بھی مدد دیتی ہے۔ یہ موٹاپے کے شکار افراد کے لیے اچھا آپشن ہے اور اس میں چربی اور کیلوریز کی مقدار بہت کم ہوتی ہے جبکہ پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھتی ہے۔
ہڈیاں مضبوط کرے
انڈوں کی سفیدی میں کیلشیئم کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور یہی چیز اسے ہڈیوں کی صحت کے لیے بہترین بناتی ہے۔ اسے کھانا عادت بنالینا ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ہڈیوں کے بھربھرے پن اور فریکچر کے خطرے کو کم کرتا ہے، اسی طرح یہ ہڈیوں کی کثافت بڑھانے کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔
بلڈ پریشر صحت مند سطح میں رکھنے میں مددگار
انڈے کی سفیدی میں موجود پوٹاشیم ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے اور اسے صحت مند سطح پر رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ پوٹاشیم ایسا جز ہے جو دل اور ہڈیوں کی صحت کے ساتھ ان کے افعال میں مدد دیتا ہے۔

صدارتی الیکشن ، کاغذات نامزدگی کی وصولی شروع

کراچی(ویب ڈیسک)صدارتی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔صدر مملکت ممنون حسین آئندہ ماہ اپنے منصب سے سبکدوش ہورہے ہیں جس کے باعث نئے صدر کے انتخاب کے لیے 4 ستمبر کو پولنگ ہوگی۔صدراتی انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 4 ستمبر کو طلب۔صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ میں صدارتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کے فارم رجسٹرار آفس سے وصول کیے جاسکتے ہیں۔رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کے مطابق کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اگست ہے۔حیدرآباد کے رہائشی غیور محمد نے صدارتی الیکشن کے لیے رجسٹرار آفس سے فارم حاصل کیا ہے۔صدارتی الیکشن کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 4 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری کیا گیا۔صدارت کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی 27 اگست کو دن 12 بجے تک جمع کرائے جاسکیں گے جس کی جانچ پڑتال 29 اگست کو صبح 10 بجے ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 30 اگست کو دن 12 بجے تک واپس لے سکیں گے جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست اسی روز دن ایک بجے جاری کی جائے گی۔ وفاق کی حکمران جماعت تحریک انصاف نے ڈاکٹر عارف علوی کو صدر کے لیے امیدوار نامزد کردیا ہے جب کہ پیپلزپارٹی نے اعتزازاحسن کو امیدوار نامزد کیا ہے تاہم مسلم لیگ (ن) نے ان کے نام پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

” تصویری کہانی “ پچھلے ہفتے پاکستان میں کیا ہوتا رہا ؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان بزدار اتوار کو صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ منتخب ہو گئے۔ عثمان بزدار نے وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں 186 ووٹ حاصل کیے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے 159 حاصل کیے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 18 اگست کو ایوانِ صدر اسلام آباد میں حلف اٹھا کر پاکستان کے 22 ویں وزیرِ اعظم بن گئے۔

پاکستان کے نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کی سنیچر کو ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں انڈیا کے سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے خاص طور پر شرکت کی۔

عمران خان کے بطور وزیر اعظم حلف اٹھانے کی خوشی میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن خوشی کا اظہار کرتے ہوئے۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے نئے منتخب ہونے والے وزیر اعلیٰ جام کمال خان اپنے خاندان سے تعلق رکھنے والے بلوچستان کے تیسرے وزیر اعلیٰ ہیں۔ وہ سنیچر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں 39 ووٹ لے کر وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے۔

جہاں پاکستان تحریک انصاف کے مرد کارکنان نے اپنے رہنما کے وزیر اعظم بننے کا جشن منایا وہیں خواتین کارکن بھی پیچھے نہ رہیں اور انھوں نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

جماعت اسلامی کے کارکن پشاور میں نیدر لینڈز کے اسلام مخالف سیاست دان گیرٹ وائلڈرز کی تصاویر پر کھڑے ہو کر احتجاج کر رہے ہیں۔ گیرٹ وائلڈرز نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی پارٹی کی پارلیمانی دفاتر میں پیغمر اسلام کے خاکوں پر مشتمل مقابلہ منعقد کروائیں گے۔

گیرٹ وائلڈرز کی جانب سے پیغمر اسلام کے خاکوں پر مشتمل مقابلہ منعقد کروانے کے اعلان کے خلاف جماعت اسلامی کے کارکنان نے پشاور میں احتجاجی مظاہرے میں حکام سے فوری طور پر ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا۔

پاکستان میں عوام عید الاضحیٰ کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور ملک بھر میں عید الاضحی سے قبل قربانی کے جانوروں کی فروخت جاری ہے۔

یا اللہ خیر ۔۔۔اسلام آباد ، راولپنڈی میں طوفانی بارش ، بجلی معطل ، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک )اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز ہواو¿ں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔جڑواں شہروں میں طوفانی ہواو¿ں سے مختلف مقامات پر درخت گرگئے جس کے باعث سڑکیں بلاک ہوگئیں۔موسلادھار بارش کے بعد چک شہزاد، چھٹہ بختاور، افشاں کالونی اور ڈھوک چودھریاں سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔اس کے علاوہ میانوالی اور گردونواح میں بھی موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے جب کہ آزادکشمیرکے علاقے نکیال میں بھی بادل خوب برسے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں لاہور، سرگودھا ڈویڑن،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ھی بارش کی پیشگوئی کی ہے جب کہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی اور گوجرانولہ ڈویڑن، مردان، کوہاٹ، بنوں اور ڈی ا?ئی خان میں بھی آئندہ 24 گھنٹوں میں بادل برس سکتے ہیں۔

ناراض بیوی کو منانے کا آسان ٹوٹکا

جدہ (ویب ڈیسک)سعودی عرب میں لڑکیوں کے ایک سکول کے پرنسپل رواں ہفتے اس وقت حیران رہ گئیں جب انھوں نے ایک صبح سکول عملے کی ایک رکن کے کمرے کا دروازہ کھولا اور اسے محبت کے مختلف اقرار ناموں سے بھرا پایا۔ہر طرف زمین پر اور فرنیچیر پر گلاب کے پھول کی پتیاں اور کرنسی نوٹ بکھرے پڑے تھے، غبارے دیواروں پر چپکائے ہوئے تھے اور کمرے کے عین درمیان میں پڑے ایک میز پر کئی طرح کے کیک رکھے تھے۔کمرے کے ایک کونے میں کئی گلدستوں کے بیچ ایک سونے کا ہار رکھا ہوا تھا۔ اس کے قریب ہی چمکتی لایٹس کے درمیان ایک پیغام لکھا ہوا تھا۔یہ سب سکول میں کام کرنے والے عملے کی ایک رکن کے شوہر نے کیا تھا، جو بظاہر اپنی بیوی کے ساتھ لڑائی کے بعد انھیں منانے کی کوشش کر رہا تھا۔اس سے سارے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شائع کی گئی جسے اب تک ہزاروں مرتبہ دیکھا جا سکا ہے۔ اس ویڈیو پر رد عمل ظاہر کرنے والوں میں سے بعض نے تو انتہائی غصے میں یہ سوال کیا کہ ایک مرد لڑکیوں کے سکول میں داخل کیسے ہوا۔ایک صارف نے لکھا: ’ایک مرد کے لیے اپنی بیوی کا احترام کرنا اچھائی اور وفاداری کی انتہا ہے لیکن اس طرح سے نہیں۔ اگر وہ یہ سب ہی کرنا چاہتے تھے تو انھیں اپنے یا اپنے خاندانی گھر میں یہ سب کرنا چاہیے تھا۔‘مقامی تعلیمی حکام کی جانب سے تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ شخص ان کے اپنے سکیورٹی اینڈ سیفٹی کے محکمے کا رکن ہے اور وہ سکول بند ہونے کے بعد کمرے میں داخل ہوا۔ سعودی عرب میں لڑکے اور لڑکیوں کو ایک ساتھ سکول میں تعلیم حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہے، اور اسی طرح مردوں اور خواتین کو عوامی مقامات پر ملنے کی اجازت نہیں ہے۔سعودی حکومت خواتین سے متعلق پابندیوں میں نرمی کر رہی ہے تاکہ انھیں بھی کام کرنے کی اجازت دی جاسکے۔

سندھ کا 33 واں گورنر ، عمران اسمٰعیل کا نو ٹیفیکیشن جاری ہو گیا

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمران اسمٰعیل کو سندھ کا 33واں گورنر مقرر کر دیا گیا۔صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم عمران خان کی ایڈوائس پر عمران اسمٰعیل کو گورنر سندھ مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔صدر کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویڑن نے عمران اسمٰعیل کو گورنر مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔عمران اسمٰعیل 27 اگست بروز پیر اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ان سے حلف لیں گے۔ تحریک انصاف نے 11 اگست کو عمران اسمٰعیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کیا تھا، جس کی باضابطہ منظوری عمران خان نے دی تھی۔عمران اسمٰعیل نے پارٹی کی جانب سے گورنر سندھ نامزد کیے جانے کے بعدکہا کہ مجھے گورنر کی بہت بڑی ذمہ داری سونپی گئی ہے، تاہم سب جماعتوں کو ساتھ لے کر چلوں گا، میرے لیے شہری اور دیہی علاقے برابر ہیں۔ حریف جماعتوں سے کہتا ہوں کہ وہ ایک قدم آگے آئیں ہم دس قدم بڑھائیں گے۔عمران اسمٰعیل نے گورنر کی حیثیت سے وفاق کی نمائندگی اور سندھ کے مسائل کے حل کے لیے پ±ل کا کردار ادا کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا تھا۔ عمران اسمٰعیل نے حالیہ عام انتخابات میں سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 111 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

وفاقی حکومت نے اعلیٰ سطحی بیورو کریسی میں تبدیلیاں کر دیں ، اہم محکموں میں تقرر و تبادلے

اسلام آباد:(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے اعلیٰ سطح کی بیوروکریسی میں محکموں اور عہدوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پرانے چہروں کو ہی نئی ذمہ داریاں سونپ دیں۔اس ضمن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کی جانب سے جاری کردہ نوٹِفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (پی اے ایس) میں تعینات 22 گریڈ کے افسر اعجاز منیر جو سیکریٹری ایوی ایشن ڈویڑن تعینات تھے، کو اسٹیبلشمنٹ سیکریٹری مقرر کردیا گیا۔ ان کے ماتحت افسر اورنگزیب حق کے بارے میں فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔اس کے علاوہ اِن لینڈ ریونیو سروس کے افسر طارق محمود پاشا کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں وزارت شماریات سے وزارت کشمیر اور شمالی علاقہ جات (کے اے این اے) میں تعینات کردیا گیا۔انہی تبدیلیوں کے تحت وزارت کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں تعینات 22 گریڈ کے افسر محمد ایوب شیخ کا تبادلہ کرتے ہوئے سیکریٹری شماریات ڈویڑن کا عہدہ دے دیا گیا۔ادھر پی اے ایس کے ایک اور 22 گریڈ کے افسر ثاقب عزیز جو کیپِٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈیولپمنٹ ڈویڑن کے سیکریٹری تھے انہیں ایوی ایشن سیکریٹری کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔دوسری جانب پی اے ایس کے ہی ایک اور افسرمحمد جلال سکندر سلطان کا وزارتِ پیٹرولیم سے تبادلہ کرتے ہوئے اسٹیٹ اینڈ فرنٹیئر ریجن ڈویڑن میں بطور سیکریٹری مقرر کردیا گیا۔اس کے علاوہ پی اے ایس کے گریڈ 21 کے افسر جو خصوصی ذمہ داری پر تعینات تھے، انہیں وزارت پیٹرولیم میں قائم مقام ایڈیشنل سیکریٹری بنادیا گیا۔ انہیں فیصلوں کے تحت خیبر پختونخوا حکومت میں اپنی ذمہ داریاں سر انجام دینے والے گریڈ 19 کے افسر محمد طارق کا تبادلہ کرتے ہوئے وزیراعظم ہاو¿س میں جوائنٹ سیکریٹری کا عہدہ دے دیا گیا۔

سفاک درندے نے 7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

بوریوالہ(نمائندہ خبریں)درندے نے پھول جیسی 7سالہ بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا،ملزم بچی کو زیادتی کے بعد اسکے گھر میں ہی خون میں لت پت چھوڑ کر فرار،ملزم گرفتار،اعتراف جرم بھی کر لیا،بچی ہسپتال منتقل،تفصیلات کے مطابق بلدیہ بورے والا کا سینٹری ورکر شکیل عید ٹرو کے روز اپنی ڈیوٹی پر تھا اور اسکی بیوی قریبی گھروں میں کام کاج کیلئے گئی ہوئی تھی جبکہ انکی 7سالہ معصوم بیٹی اپنے چھوٹے بھائی کے ہمراہ گھر میں اکیلی تھی کہ اسی محلے کا اوباش نوید عرف جیدا انکے گھر داخل ہوا اور بچی کو ایک کمرہ میں لے جا کر درندگی کا نشانہ بنا ڈالا اور بچی کو خون میں لت پت نیم بیہوش چھوڑ کر فرار ہو گیا بچی کی چیخیں سن کر اہل محلہ آ گئے جنہوں نے ملزم کو فرار ہوتے بھی دیکھا انہوں نے پولیس تھانہ سٹی کو واقعہ کی اطلاع کر دی اور بچی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا پولیس نے اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ کی نشاندہی پر ملزم نوید کو گرفتار کر کے اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا ملزم نے تھانے میں میڈیا کی موجودگی میں اپنے اس شرمناک جرم کا بھی اعتراف کر لیا اس افسوسناک واقہ کے بعد مقامی ایم این اے چوہدری فقیر احمد آرائیں،سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں،ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر،ممبر ضلع کونسل نذیر رندھاوا،اور ضلعی صدر مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ منظور برکت ماڑی والا متاثرہ بچی کے گھر پہنچے اور واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس سے اظہار ہمدردی کیا اور یقین دلایا کہ بچی کے ساتھ ہونے والے ظلم کے انصاف تک وہ انکے ساتھ کھڑے ہیں انہوںنے ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا جبکہ سول سوسائٹی کے راہنماءسید سجاد حسین بخاری،مقامی سماجی شخصیت شیخ شہزاد مبین،بین المذاہب امن کمیٹی کے صوبائی رکن حافظ ابوسفیان حنفی اور دیگر نمائندہ شخصیات نے چیف جسٹس آف پاکستان سے فوری انصاف کے حصول کا مطالبہ کیا۔

 

حلقہ131، ولید اقبال اور ہمایوں اختر ٹکٹ کیلئے پر تولنے لگے

لاہور(عمران جاوید بٹ سے )عمران خان کی جانب سے حلقہ این اے 131 ڈیفنس لاہور خالی کرنا تحریک انصاف کےلئے وبال بن گیا ، دو امیدوار ٹکٹ کے حصول کےلئے انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے لگے ، پارٹی کی جانب سے ٹکٹ جاری کئے بغیردونوں راہنماو¿ں کی جانب سے حلقہ میں عید مبارک کی فلیکس اور بینرز کی بھر مار کر دی گئی ،ٹکٹ نہ ملنے کے باعث ناراض رہنما ولید اقبال کو عمران خان اپنی سیٹ چھوڑنے کی یقین دہانی کروائی تھی جبکہ انتخابی مہم کے دوران تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے ہمایوں اختر خاں بھی این اے 131 ڈیفنس لاہور کی خالی کردہ نشست سے الیکشن لڑنے کےلئے سرگرم دکھائی دے رہے ہیں ،یاد رہے ماضی میں بھی ہمایوں اختر خان اسی حلقہ سے قومی اسمبلی میں چودھری اعتزاز احسن کو ہرا کر وفاقی وزیر تجارت رہ چکے ہیں ،عمومی طور ضمنی انتخابات میں صوبائی دارلحکومت میں قومی اسمبلی کے حلقوں میں انتخابات کروائے جا رہے ہیں عین ممکن ہے پارٹی کی جانب سے دونوں راہنماوں کو راضی کرنے کےلئے حلقہ این اے 131 ڈیفنس لاہور اور حلقہ این اے 124 اندروں شہر لاہور کےلئے ٹکٹ جاری کر دیئے جائیں ،عام انتخابات 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران نے اس حلقہ سے الیکشن لڑا تھا جہاں انکے مد مقابل خواجہ سعد رفیق تھے ابتدائی طور پر اسی حلقے سے خواجہ سعد رفیق کے دوبارہ الیکشن لڑنے کی باتیں گردش کر رہی ہیں جس کی وجہ سے یہاں ایک مضبوط امیدوار کو میدان میں اتارے جانے کا عندیہ دیا جا رہا ہے۔ عام انتخابات میں بھی عمران خان صرف 7 سو ووٹوں کے فرق سے کامیاب قرار پائے تھے ۔ خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کےلئے پنجاب میں اپوزیشن لیڈر کوئی خاص اثر و رسوخ استعمال نہیں کیا۔