خاتون سے شیخ رشید کی مبینہ بد سلوکی بارے اصل خبر ، حقائق سامنے آگئے

راولپنڈی(ویب ڈیسک)نومنتخب وفاقی وزیرِ ریلوے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ پر ملنے آنے والی بزرگ خاتون سے مبینہ طور پر بدسلوکی کی، ویڈیو بنانے والے رپورٹر کا موبائل فون توڑ دیا۔ ایک غریب بزرگ خاتون وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد سے ملنے کے لیے ان کی رہائش گاہ لال حویلی پہنچی تو گارڈز نے انہیں اندر جانے سے روک دیا۔گارڈز کی جانب سے روکے جانے پر خاتون نے شور مچایا اور رونا بھی شروع کردیا، تاہم اسی دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اپنے گھر سے باہر آگئے اور خاتون کو دھکا دے دیا۔وفاقی وزیرِریلوے کی نظر جیسے ہی اس موبائل فون اور کیمرہ مین پر پڑی تو انہوں نے پہلے اسے اپنے پاس بلایا اور پھر لال حویلی کے باہر حفاطتی اقدامات کے حوالے سے لگائے گئے کنکریٹ کے بلاک پر مار دیا جس سے موبائل فون ٹوٹ گیا۔دن 2 بجے پیش آیا جب کیمرہ مین عاقب اپنے رپورٹر سردار صداقت کے ہمراہ عید الاضحٰی کے سلسلے میں شیخ رشید کے پاس پروگرام ریکارڈنگ کرنے آئے تھے۔اس حوالے سے بزرگ خاتون کی جانب سے پولیس اسٹیشن میں کوئی رپورٹ درج نہیں کرائی گئی۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63 سے کامیابی حاصل کی تھی اور ان کی جماعت کی پورے پاکستان سے واحد جیت تھی۔انتخابات میں ایک نشست میں فتح کے بعد عوامی مسلم لیگ کی جانب سے اکثریت حاصل کرنے والی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ اتحاد کا اعلان کیا گیا تھا۔نومنتخب وزیرِاعظم عمران خان نے اپنی کابینہ میں جہاں دیگر اتحادی جماعتوں کے نمائندوں کو شامل کیا وہیں انہوں نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو بھی کامبینہ کا حصہ بناتے ہوئے انہیں وفاقی وزیرِ ریلوے کا قلمدان سونپ دیا۔s

پولیس کا نوجوان پر وحشیانہ تشدد ، نازک اعضاءپر کرنٹ لگا کر مردانہ صفات سے محروم کر دیا

قبولہ شریف (طاہر رحیم موہلہ) پولیس کا منشیات فروشی کے جھوٹے مقدمے میں نوجوان پربیہمانہ تشدد،تشدد کے دوران پولیس اہلکاروں نے ساری رات نوجوان کے عضوتناسل کوکرنٹ لگا لگاکر مردانہ صفات سے محروم کر دیاعضو تناسل سے خون اور ریشہ آنے سے ملزم کی حالت غیر ہونے پر عید کے روز پولیس ملزم کو قبولہ ہسپتال لے گئی جہاں ملزم کے ورثاءبھی ہسپتال پہنچ گئے مبینہ ملزم مظہر نے اپنے اوپر ہونے والے تمام تشدد کی کہانی اپنی والدہ اور ماموں کوبتائی تو پولیس بغیر علاج کروائے زبردستی ملزم کو گاڑی میں ڈال کر غائب ہوگئی،متاثرہ مظلوم خاندان خبریں دفتر پہنچ گیا اعلی حکام سے جھوٹا مقدمہ کی انکوائری اور پولیس کے انسانیت سوز تشدد پر کاروائی کرنے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق قبولہ کے نواحی چکنمبر 85 ای بی کا رہائشی محمد مظہر عید سے ایک روز قبل اپنی موٹر سائیکل پر اپنے دوست افضل کے ہمراہ اپنے ماموں اشرف سکنہ 20 کے بی کوبھینس خریداری کی رقم ایک لاکھ پچیس ہزار روپے دینے جارہاتھا کہ پولیس نے قبولہ بائی پاس شیخوپورہ چوک میںسی آئی اے کے اے ایس آئی عبدالرزاق اوررانا اورنگزیب ودیگر عملہ نے روک لیا اور اور زبردستی پکڑ کر منشیات (چرس) 36 کلو کا مقدمہ نمبر 346/18 درج کردیا جبکہ جیب میں موجود رقم میں سے 97000 ہزار روپے کی وٹک ظاہر کردی اور باقی رقم 28000 ہزار روپے پولیس نے خوردبرد کرلئے، مبینہ ملزم کے ماموں اشرف نے بتایا کہ اگر میرے بھانجھے مظہر کے پاس اتنی منشیات تھی تو جب وہ راستے میں97000 ہزار کی فروخت کرتا آرہا تھا توپولیس نے اسے اس وقت کیوں نہ پکڑا اور خریداروں کوکیوں نہ پکڑا ؟ پولیس نے ناحق فرضی کہانی بنا کر میرے بھانجھے پر جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے حالانکہ آج تک میرے بھانجھے پر کوئی منشیات کا مقدمہ درج نہ ہے،پولیس نے ساری رات میرے بھانجھے کے چہرے پر چھترول کی اور عضو تناسل پر بجلی کا کرنٹ لگاتے رہے جس سے عضوتناسل سے خون اور ریشہ نکلنا شروع ہوگیا عید کے دن مظہر کی حالت غیر ہونے پرپولیس اسے اٹھا کر آر ایچ سی قبولہ لے گئی ہمیں معلوم ہوا ہم بھی قبولہ ہسپتال پہنچ گئے جہاں پولیس ہمیں مظہر سے ملنے نہ دے رہی تھی مگر مظہر نے شدت درد سے چیخ چیخ کر ہمیں بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ قبولہ رانااقبال اور عبدالرزاق سلوترہ اور دیگر پولیس ملازمین نے میرا یہ حشر کیاہے پولیس نے بغیر علاج کروائے میرے بھانجے کو زبردستی گاڑی میں ڈالا اور ہسپتال سے غائب ہو گئے ہم گاو¾ں کے معززین کے ہمراہ تھانے میں ملاقات کیلئے گئے تو ہماری ملاقات نہ کروائی گئی،مبینہ ملزم مظہرکے بھائیوں،ماموں ،والدہ اور رشتہ داروں نے خبریں آفس کے باہر پولیس کے خلاف احتجاج کیا منشیات کے جھوٹے مقدمہ میں نامزد ملزم مظہر کی ضعیف العمر والدہ نے میڈیا کے توسط سے ڈی پی او پاکپتن،آر پی او ساہیوال ،آئی جی پنجاب،وزیر اعلی پنجاب اورچیف جسٹس آف پاکستان میاںثاقب نثار سے ہاتھ جوڑتے ہوئے اپیل کی ہے کہ میرے جواں سال بیٹے پر منشیات کے جھوٹے مقدمہ اور پولیس کے بہیمانہ تشدد کا فوری نوٹس لیا جائے ،نمائندہ خبریں نے قبولہ ہسپتال سے معلوم کیا تو ہسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ عید کے روز پولیس مظہر نامی ملزم کو علاج معالجہ کیلئے لائی تھی مگر ملزم کے لواحقین آنے پر پولیس بغیر علاج کروائے ملزم کو واپس لے گئی جبکہ پیشی کے موقع پر ملزم نے مجسٹریٹ کے سامنے خود بیان ریکارڈ کروایا کہ پولیس اس کے عضوتناسل پر کرنٹ لگاتی رہی ہے اس موقع پر میڈیا نمائندگان کو مبینہ ملزم مظہر نے بتایا کہ ہماری گاو¾ں میں مخالفت ہے ،مخالفین نے اس سے قبل بھی مجھ پر زناءکا جھوٹا مقدمہ درج کروانا چاہا مگر کامیاب نہ ہوسکے میرے مخالفین نے اب ایس ایچ او تھانہ قبولہ اور سی آئی اے عارفوالہ کے اے ایس آئی عبدالرزاق سلوترہ کے ساتھ میل ملاپ کرکے بیس لاکھ روپے رشوت دیکر مجھ پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ کروایا ہے۔

 

گستا خانہ خاکوں کے مقابلے ، ہالینڈ کی حکومت کا چونکا دینے والا اعلان آگیا

دی ہیگ(ویب ڈیسک)ہالینڈ کے وزیر اعظم نے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے سے اپنی حکومت کو الگ کر لیا۔ رواں سال جون میں ہالینڈ کی اسلام مخالف جماعت فریڈم پارٹی آف ڈچ کے متنازع رہنما گیرٹ ولڈرز نے پارلیمنٹ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کروانے کا قبیح اعلان کیا تھا۔ ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹے نے ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ‘گیرٹ ولڈرز حکومت کے رکن نہیں اور نہ ہی یہ مقابلہ حکومت کا فیصلہ ہے۔’مارک روٹے نے گیرٹ ولڈرز کی جانب سے اس متنازع مقابلے کے انعقاد پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ‘گیرٹ ولڈرز کا مقصد اسلام سے متعلق بحث کا آغاز نہیں بلکہ جذبات کو بھڑکانہ ہے۔’۔ ‘ہالینڈ میں لوگوں کو آزادی اظہار کی دیگر ممالک سے کئی گنا زیادہ آزادی ہے اور گیرٹ ویلڈرز بھی ایسا کرنے کے لیے آزاد ہیں، لیکن کابینہ یہ واضح کرنا چاہتی ہے کہ یہ اس کا اقدام نہیں ہے۔’ ہالینڈ کے وزیر اعظم کی جانب سے یہ بیان متنازع مقابلے کے بعد پاکستان کی طرف سے شدید غم و غصے کے اظہار کے بعد سامنے آیا ہے۔پاکستان نے 20 اگست کو گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے انعقاد کے معاملے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا تھا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اسلامی شعائر کی تضحیک پر پاکستان نے ہالینڈ کی حکومت سے شدید تشویش کا اظہار کیا اور ہالینڈ کے ناظم الامور کو وفاقی کابینہ کے احتجاج اور فیصلے سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔دفتر خارجہ کی جانب سے ہالینڈ میں تعینات پاکستانی سفیر کو حکومت اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سفرا کے ساتھ بھی معاملہ اٹھانے کی ہدایت کی گئی۔ گیرٹ ولڈرز وہی شخص ہے جس نے پارلیمنٹ میں قرآن مجید کی ترسیل روکنے کا بل پیش کیا تھا، اس کے علاوہ یہ ہالینڈ میں خواتین کے پردے پر پابندی کا بل بھی پیش کرچکا ہے۔مغربی ممالک میں اس سے قبل بھی مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے لیے اس طرح کے مقابلے منعقد کیے جاتے رہے ہیں جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں مسلمانوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔

جناح ہسپتال : ڈاکٹروں کی غفلت ، خاتون نے ایمرجنسی کے برآمدے میں بچے کو جنم دیدیا

لاہور ( این این آئی)جناح ہسپتال انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث خاتون نے ایمرجنسی کے برآمدے میں ہی بچے کو جنم دیدیا ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ۔ چونگی امرسدھو کے رہائشی سعید خان نے الزام عائد کیا کہ میری بیوی کو بھابھی ہسپتال لیکر آئی تو ڈاکٹروں نے ڈلیوری سے انکار کرتے ہوئے باہر نکال دیا اور پھر ہم پہنچے تو ہمیں دھکے مار کر باہر نکال دیا گیا۔ ہمارے ساتھ ایسا رویہ اختیار کیا گیا جیسے ہم اس دنیا کی مخلوق ہی نہیں ۔ خاتون کی آہ وپکار کے باوجود کسی نے توجہ نہ دیجس کے باعث اس نے ایمرجنسی کے باہر برآمدے میں ہی بچے کو جنم دیدیا ۔ شوہر کے مطابق بچہ تندرست ہے اور ایم ایس نے تحقیقات کروا کے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

 

”بد عنوان آخر پکڑا جاتا ہے “ صدر ممنون نے بھی چپ کا روزہ توڑ دیا

لاہور (ویب ڈیسک)صدر ممنون حسین کا کہنا ہے کہ اللہ کا قانون ہے کہ بدعنوان آدمی کچھ دن بچتا ہے لیکن آخر کار پکڑا جاتا ہے۔ صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ میں تو ہمیشہ سے احتساب کا قائل رہا ہوں لیکن احتساب اچھا ہونا چاہیے۔ پاکستان میں بدعنوانی ہوئی ہے، یہ اللہ کا قانون ہے کہ آدمی کچھ دن بچتا ہے، آخرکار پکڑا جاتا ہے۔ صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ ’جو واقعات پاکستان میں بدعنوانی کے ہوئے ہیں تو یہ اللہ کا قانون ہے کہ آدمی کچھ دن بچتا ہے لیکن آخر کار پکڑا جاتا ہے‘۔نواز شریف سے ملنے سے متعلق سوال پر صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے اسپتال میں ملنے کے لیے جانا چاہتا تھا۔ لندن میں کلثوم نواز کی عیادت کے لیے بھی جاو¿ں گا۔

جرائم ختم کرنے کی ذمہ داری چاہتا تھا لیکن نیب زدہ ادارہ مل گیا : شیخ رشید

راولپنڈی(اے این این) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ خواہش تھی کہ ملک سے جرائم ختم کرنے کی ذمے داری ملے مگر ریلوے کی وزارت مل گئی، میری بد نصیبی ہے کہ نیب کے آدھے کیسز ریلوے پر ہیں، انشااللہ اب ریلوے کا خسارہ کم کر کے دکھاﺅں گا، نفع بھی دوں گا اور روزگار بھی، 25 نئے کمیشن بنیں تب ملک سے کر پشن کا خاتمہ ہو سکتا ہے،مودی نواز شریف سے مل کرجائے تو اس کی ‘پراتھنا’ ہوتی ہے لیکن امن کا پیغام لانے والے سدھو کا جینا حرام کر دیتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاقت باغ میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو زندگی کی سب سے بہتریں تقریر قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے عوام کے اصل مسئلوں کی بات کی ہے انشاللہ ہم خدمت کریں گے،شیخ رشید اب بدل چکاہے 18 گھنٹے کام کریں گے کیونکہ ہمیں ملک کا نقشہ بدلنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم 15 فیصد بھی ڈیلیور کر گئے تو لوگ سمجھیں گے کہ ہم نے اپنا کام کر دیا، میںاٹھارہ گھنٹے قوم کے لیے کام کروں گا، کوئی بھی ادارہ اس لیے تنزلی کا شکار ہوتا ہے جب سربراہ کرپٹ ہوتا ہے، ملک میں احتساب سے تبدیلی لے کر آئیں گے۔ انہوںنے کشمیر میں ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم امن کے خواہاں ہیںاور خطے میں امن چاہتے ہیں،عوام تیس دسمبر کے بعد ہمارا کام خود محسوس کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو 50 احتساب کمیشنز کی ضرورت ہے، کئی جماعتوں میں کرپٹ لوگ موجود ہیں ان پرہاتھ ڈالیں گے تو اپوزیشن آپس کے اختلافات بھلا کر ایک ہو جائے گی۔ سدھوکی پاکستان آمد پربھارت میں ہونے والی تنقیداور اس دھمکیاں ملنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اگرمودی اور اسکی ٹیم لاہور آ کرنواز شریف سے مل کرجائے تو اس کی ‘پراتھنا’ ہوتی ہے لیکن امن کا پیغام لانے والے سدھو کا جینا حرام کر دیا جاتا ہے، قوم اس وقت کہاں تھی جب مودی لوگوں کی خوشی میں پگڑیاں بدلتا تھااور مٹھایاں منہ میں ڈالتا تھا۔

 

عمران خان کی اجازت کے بغیر وزراء کے غیر ملکی دوروں پر پابندی

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وزیراعظم نے وزراءکے غیر ملکی دوروں پر پابندی لگا دی ہے ۔ نجی اخبار کیمطابق وہ عمران خان کی اجازت کے بغیر غیر ملکی سفر نہیں کر سکیں گے ۔

 

ایوان صوفیا لائبریری میں آتشزدگی ، قران پاک اور 2500 اسلامی کتب شہید

لاہور (خبر نگار) محکمہ اوقاف کی غفلت یا نااہلی کی وجہ سے ایوان صوفیا میں آگ لگ گئی جس سے کئی قران پاک شہید ہوگئے ،تفاسیر اور دوسری نایاب اسلامی کتب جل ہوگئیں۔ آگ کی شدت سے مضبوط گاڈر ز والی چھت بھی زمین بوس ہوگئی دوملازمین کی عنا کی وجہ سے ادارے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوگیا نئے تعینات سیکرٹری نے موزن مسجد اور نگران دربار چراغ شاہ کو معطل کر کے تحقیقات شروع کروا دیں جبکہ لاہور زون کی اعلیٰ انتظامیہ متعلقہ ملازمین بارے متعدد شکایات آنے کے باوجود کوئی کاروائی نہ کی ۔تفصیلات کے مطابق سرکاری املاک کو آگ لگنے کے واقعات میں کمی نہ آسکی عید سے پہلے لیکوڈیشن بورڈ کی بلڈنگ کو آگ لگ گئی تھی جس میں اہم سوسائیٹیوں کا ریکارڈ جل کر راکھ ہوگیا جس سے اداروں کی انتظامیہ نے سبق نہ سیکھا ۔عید کے روز محکمہ اوقاف کی بلڈنگ ایوان صوفیا میں آگ بھڑک اٹھی جس سے ایوان صوفیا لائبریری میں رکھے گئے قران پاک سمیت 25سو اسلامی کتب شہید ہوگئیں ۔ذرائع کے مطابق اس پہلے مسجد چراغ شاہ کو بھی آگ لگ چکی ہے جس سے مسجد کی صفیں ،پنکھے ،اور مسجد کو نقصان پہنچا تھا جس پر ایک انکوائری بھی کی گئی جو صرف فائیلوں میں دب کر رہ گئی ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ موذن مسجد رمضان اور نگران اکرام درباچراغ شاہ میں کچھ چپقلش بھی چل رہی تھی موذن مسجد چراغ شاہ چاہتا تھا کہ میرا تبادلہ پرانی انارکلی مسجد مدینہ کردیا جائے لیکن اس کی سفارش نہیں چل رہی تھی موذن رمضان کی تعیناتی کے دوارن مسجد کے سپیکر بھی چوری ہوئے صفیں بھی چوری ہوئیں اور مسجد کو اگ بھی لگ چکی ہے اور عید کے دن ایوان صوفیا لائبریری جل کر راکھ ہوگئی اس سارے واقع کے پیچھے ان ملازمین کا ہاتھ ہے کیونکہ عید کے روز لگنے والی آگ موذن کے حجرے سے شروع ہوئی جہاں پر صفیں اور دریاں پڑیں تھیں ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس نے بھی ان ملازمین کی چپقلش پر شبہ کیا ہے جس پر سیکرٹری اوقاف سردار حمزہ نے دونوں ملازمین کو نوکری سے معطل کردیا ہے اور اس واقع کی تحقیقات کےلئے دورکنی ٹیم بنا دی ہے اس دورکنی ٹیم میں ڈائریکٹر پروجیکٹ احمد مسعود واڑیچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ عظیم حیات شامل ہیں جو جلد تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ سیکرٹری کو دیں گے ۔

 

گوجرانوالہ میں المناک واقعہ ، دیور اور بھابھی کی لو سٹوری کا خوفناک انجام

گجرانوالہ(ویب ڈیسک)صوبہ پنجاب کے شہر گجرانوالہ کے قریب دیور اور بھابھی نے مبینہ طور زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔ واقعہ گجرانوالہ کے علاقے ببن سندھواں میں پیش آیا، جہاں شازیہ نامی خاتون اور اس کے دیور ثاقب نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔خودکشی کرنے والی خاتون شازیہ کی شادی تین ماہ قبل فیصل سے ہوئی تھی، تاہم وہ اپنے شوہر سے طلاق لے کر اس کے چھوٹے بھائی ثاقب سے شادی کرنا چاہتی تھی۔ اسی بات پر دونوں میں جھگڑا ہوا تو شازیہ نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔ شازیہ کی موت کا سن کر اس کے دیور ثاقب نے بھی زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

”میں ذہنی تناﺅ کا شکار ہوں “ انڈین فلموں کے مشہور ڈانسر نے خود کشی کر لی

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ کے مشہور ریپر اور ڈانسر ابھیجیت شندے نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی۔ ڈانسر ابھیجیت شندے ممبئی میں رہائش پذیر تھے جہاں انہوں نے اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کیا۔ لاش کے پاس سے ایک خط بھی ملا ہے جس میں ڈانسر نے بینک اکاو¿نٹس بیٹی کے نام منتقل کرنے کا کہا ہے۔ ڈانسر گھریلو معاملات کی وجہ سے ذہنی تناو¿ کا شکار تھا جب کہ اہلیہ سے علیحدگی کے بعد متعدد بار بیٹی سے ملنے کی کوشش بھی کی تھی جس میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔پولیس نے ابھیجیت شندے کی خودکشی کی وجوہات کے تعین کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ابھیجیت شندے مشہور ڈانسر اور ریپر تھے جنہوں نے بالی وڈ کے صف اول کے اداکاروں کے ساتھ فلموں میں کام کیا جس میں اجے دیوگن، رنبیر کپور، رنویر سنگھ سمیت کئی شامل ہیں۔