ڈاکٹروں نے 28 سال بعد خاتون کی آنکھ سے لینس نکال لیا

اسکاٹ لینڈ(ویب ڈیسک) اسکاٹ لینڈ میں 42 سالہ خاتون کے آنکھ کے آپریشن کے دوران 28 سال قبل کھو جانے والا ’کونٹیکٹ لینس‘ برآمد ہوا ہے۔آپریشن تھیٹر اور چیک اپ روم میں انہوں نے اور غیر متوقع واقعات کی روداد شائع کرنے والے سائنسی جریدے میں ڈاکٹر سرجھان پٹیل نے اپنے کیس سے متعلق بتایا کہ 42 سالہ خاتون کو 6 ماہ سے اںکھ میں سوجن اور شدید تکلیف کی شکایت تھی جسے پہلے تو درد کشا دواآں کے ذریعے دور کرنے کی کوشش کی گئی تاہم ناکامی پر خاتون نے آنکھوں کے ماہر سرجن سے معائنہ کروایا۔ڈاکٹر سرجھان پٹیل، لائی لنگ ٹان اور ہیلن موگاٹروئیڈ پر مشتمل ماہر چشم کی ٹیم نے خاتون کا ایم آر آئی کا کرایا جس میں آنکھ کے اندر موجود 6 ملی میٹر ایک گٹھلی (Cyst) کی تشخیص ہوئی۔ سیال یا نیم ٹھوس مادے سے بھری جھلی دار گٹھلی کو سرجری کے ذریعے نکالنے کے لیے آپریشن کیا گیا اور حیرت انگیز طور پر جب گٹھلی پر چیرا لگایا گیا تو اس میں سے ایک ’ لینس‘ نکلا۔تاہم 42 سالہ خاتون کے والدین کا کہنا تھا کہ انہیں یاد نہیں کہ ان کی بیٹی نے کبھی لینس پہنا ہوا یا کبھی کوئی آنکھ کی تکلیف رہی ہو البتہ 14 سال کی عمر میں بیڈ مینٹن کھیلنے کے دوران شٹل کاک آنکھ پر لگنے سے زخمی ہو گئی تھی اور اس وقت لینس بھی پہن رکھا تھا۔ اس واقعے کے بعد سے لینس نہیں ملا تھا جس پر ہم نے سمجھا کہ لینس کہیں گر گیا یا کھو گیا ہوگا۔سرجن پٹیل نے کہا کہ آنکھوں میں لگے لینس کے کھو جانے کو کبھی معمولی نہیں سمجھنا چاہیئے۔ جس طرح کھو جانے والے لینس کو ہر ممکنہ جگہ ڈھونڈا جاتا ہے اسی طرح کسی ماہر چشم سے بھی ایک بار معائنہ کروالینا چاہیئے مبادا لینس آنکھ کے کسی حصے میں دھنس گیا ہو جس کا لینس پہننے والے کو بھی احساس نہیں ہو پاتا۔ یہ انہونی بات نہیں ہے کیوں کہ اس نوعیت کے اب تک چار واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار نامزد کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے معروف وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار نامزد کردیا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اعتزاز احسن کی بطور صدارتی امیدوار نامزدگی کا اعلان اتحادی جماعتوں سے مشاوت کے بعد ہی کیا جائے گا۔پیپلز پارٹی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو اعتزاز احسن کے نام پر اعتماد میں لے لیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ بھی اس حق میں ہیں کہ بیرسٹر اعتزاز احسن کو صدارتی امیداور نامزد کیا جائے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو سابق صدرِ مملکت اور پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے خود مشاورت کرکے اعتماد میں لیا۔بعدِ ازاں متحدہ مجلسِ عمل (ایم ایم اے) کے صدر مولانا فضل الرحمٰن نے مسلم لیگ (ن) کو رضامند کرنے کی ذمہ داری لے لی۔واضح رہے کہ صدرِ مملکت کے عہدے کی میعاد 8 ستمبر کو ختم ہو رہی ہے، جبکہ نئے مملکت صدر کے لیے 4 دستمبر کو انتخاب ہوگا۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈاکٹر عارف علوی کو صدارتی امیدوار نامز کردیا گیا۔پاکستان پیپلز پارٹی نے نومنتخب وزیرِاعظم عمران خان کی کابینہ میں شامل افراد کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کردیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جو لوگ نندی پور منصوبے میں ملوث تھے کیا وہ اب پارلیمنٹ چلائیں گے؟انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں سابق صدرِ مملک جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور کے وزرائ اور مشیروں کو کابینہ میں شامل کرلیا گیا۔نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کے ناموں سے محسوس ہورہا ہے کہ پاکستان ایک مرتبہ پھر 12 اکتوبر 1999 کے دہانے پر کھڑا ہے۔انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پی) کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک جیسا اہم سنگ میل پورٹس اینڈ شپنگ کی وزارت کے بغیر کسے عبور ہوگا۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ عمران خان کی کابینہ میں شامل بیشتر افراد استعمال شدہ کارتوس ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’عمران خان کی کابینہ میں اقلیت کو نمائندگی نہ ملنا ان کی شدت پسندانہ سوچ کا عکاس ہے، کابینہ کے خدوخال سے محسوس ہورہا ہے کہ یہ پورے پاکستان کی نہیں بلکہ راولپنڈی اور اسلام ا?باد کی کابینہ ہے‘۔پی ٹی ا?ئی رہنما کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی جس تنخواہ میں پی پی پی میں کام کرتے تھے آج بھی اسی تنخواہ پر کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں پرانے اور مزید پرانے چہرے ہیں، اسی لیے دعا ہے کہ ’خدا پاکستان کا حامی و مددگار ہو‘۔

تیرہ برس کی مسلسل محنت کے بعد گندم کا جینیاتی ڈرافٹ مکمل

واشنگٹن(ویب ڈیسک) انسانوں کا پیٹ بھرنے والی قدیم ترین اور مشہور ترین جنس گندم کا مکمل جینوم معلوم کرلیا گیا ہے۔ممتاز جریدے ’سائنس‘ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اس کام میں سائنس دانوں کو 13 برس لگے کیونکہ گندم جیسی غذا کا جینوم خود انسانی جینوم سے 5 گنا زائد بڑا اور پیچیدہ ہے۔ اس کام میں 20 ممالک کے 200 سے زائد سائنس دانوں نے دن رات کام کیا اور اسی بنا پر اسے ایک ’ عظیم پیچیدہ کام‘ کہا جارہا ہے۔عالمی آبادی کی 20 فیصد غذائی ضروریات گندم سے پوری ہوتی ہیں اورساکنانِ ارض گوشت کے مقابلے میں گندم سے ہی اپنی ضرورت کا زیادہ تر پروٹین حاصل کرتے ہیں۔ اس جینوم کی وجہ سے گندم کی بہتر پیداور، زیادہ غذائیت والی اقسام اور فی ایکڑ زائد فصل جیسے اہم کاموں کا راستہ کھلے گا۔آب و ہوا میں تبدیلی کی وجہ سے بھی دنیا کے کئی خطوں میں گندم کی پیداوار متاثر ہورہی ہے۔ گندم کا جینیاتی نقشہ جاننے کے بعد ہم ایسی گندم بھی اگاسکیں گے جو بدلتے ہوئے ماحول اور موسم میں بھی اپنی پیداور اور غذائیت برقرار رکھ سکے گی۔گندم کی جینیاتی رپورٹ ماہرین نے جدید ترین آلات اور مروجہ تکنیک سے گندم کا پیچ در پیچ جینوم کا پہلا ڈرافٹ بنالیا ہے جسے جینیاتی رپورٹ بھی کہا جاسکتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گندم کے جینوم میں 21 کروموسومز، 40 لاکھ سالماتی مارکرز اور ایک لاکھ سے زائد جین ہیں۔ماہرین کے مطابق اس تحقیق سے اعلیٰ اور بہترین خواص والی گندم تیار کرنے میں بہت مدد ملے گی، مثلاً گندم کی بیماریوں کو دور کرنے یا پھر گندم سے الرجی کی وجہ بننے والے جین کو بھی نکال کر اسے بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

مرغیوں کے لیے مہنگے پیمپرز، امریکا میں نیا رجحان

نیویارک(ویب ڈیسک) امریکا کے بعض بڑے شہروں میں امیر افراد نے کتے اور بلیوں کی جگہ اب مرغیاں پالنا شروع کردی ہیں لیکن جگہ جگہ بیٹ کرنے کی وجہ سے مرغیوں کو مہنگے پیمپرز پہنائے جارہے ہیں۔ڈین ور، نیویارک اور لاس اینجلس کے لوگ اپنے مرتبے کی علامت کے لیے اعلیٰ نسل کی مرغیاں پال رہے ہیں اور ان مرغیوں کو پیمپرز پہنائے جارہے ہیں۔ اس رجحان کو دیکھتے ہوئے نیو ہیمپشائر کی ایک خاتون جولی بیکر نے مرغیوں کے لیے مہنگے اور دیدہ زیب پیمپرز بنائے ہیں اور اس کاروبار سے ہر سال 60 لاکھ روپے کما رہی ہیں۔اب سے 10 برس قبل جولی نے اپنی بیٹی کے ساتھ ایک چھوٹے سے فارم میں مرغیاں پالنے کا آغاز کیا۔ اس دوران ایک ویڈیو دیکھ کر انہیں خیال آیا کہ کیوں نہ مرغیوں کے فضلے سے گھر کو صاف رکھنے کے لیے انہیں پیمپر پہنا دیئے جائیں۔ اس کے بعد جولی نے کئی سائز اور ڈیزائن کے پیمپرز تیار کیے۔اس کے بعد مرغیوں کے فارم کے متعدد مالکان نے ان سے رابطہ کیا اور اس کے بعد جولی 2010ءمیں اپنی بیٹی کے ساتھ ایک آن لائن پیمپر اسٹور کھولا اور اسے ’پیمپرڈ پولٹری‘ کا نام دیا خلافِ توقع ان کا کام اتنا مشہور ہوا کہ پورے ملک سے انہیں آرڈر ملنا شروع ہوگئے۔اب وہ ایک ماہ میں 500 سے 1000 ڈائپر فروخت کررہی ہیں جن کی قیمت 10 سے 22 ڈالر تک ہے۔ اس کے علاوہ وہ مرغیوں کے پروں کو محفوظ رکھنے والا لباس اور پیٹھ ڈھانپنے کےلیے زین نما ایپرن بھی تیار کررہی ہیں۔یہ تو مرغیوں کے مہنگے پیمپرز کا ذکر ہوا لیکن مرغی پالنے والے نودولتیے اپنی محبوب مرغیوں کے لیے ’مرغی کی صحت کا خیال رکھنے والے‘ چکن وسپرر بھی بلاتے ہیں۔ یہ ماہر مرغیوں کو خوش رکھتے ہیں اور ان کے لیے غذائی ہدایات دیتے ہیں اور اس کے ایک گھنٹے کا معاوضہ 20 سے 25 ہزار روپے تک ہوتا ہے۔پالتو مرغیوں کی ایک مالکن امینہ اظہر گراہم نے بتایا کہ چند لوگوں نے مرغیوں کے لیے خصوصی باورچی بھی رکھے ہوئے ہیں جو ان کے لیے مزے مزے کے کھانے بناتے ہیں۔اس طرح مرغیوں کے لیے روشنی، درجہ حرارت ، ہوا اور سیکیورٹی کا خیال رکھنے والے نظام بھی بنے ہوئے ہیں جو وائی فائی اور اسمارٹ فون سے کنٹرول ہوتے ہیں۔ ان نظاموں کی قیمت 20 لاکھ روپے تک ہے۔

ایشین گیمز ، پاکستان نے 44 سال کے بعد وہ کارنامہ انجام دیدیا کہ پوری دنیا میں ملک کا نام روشن ہو گیا ، بڑی خبر آ گئیg

جکارتہ (ویب ڈیسک)پاکستانی فٹبال ٹیم نے انڈونیشیا میں جاری ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 44 سال بعد پہلی فتح سمیٹ لی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی فٹبال ٹیم نے ایشین گیمز میں نیپال کو 2-1 سے شکست دے کر مقابلہ جیت لیاہے۔پاکستان کی جانب سے محمد بلال اور کپتان صدام حسین نے ایک ایک گول کیا۔ پاکستان نے ایشین گیمز میں 1974 کے بعد پہلی مرتبہ یہ مقابلہ جیتا ہے۔

منوج باجپائی کی فلم ’گلی گلیاں‘ کا ٹریلر جاری

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار منوج باجپائی کی پراسرار فلم ’گلی گلیاں‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکار منوج باجپائی کی پراسرار کہانی پر مبنی فلم ’گلی گلیاں‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس میں فلم کی کہانی دیگر فلموں کے مقابلے میں بہت مختلف اور دلفریب دکھائی گئی ہے۔ایک منٹ 55 سیکنڈ کے ٹریلر میں منوج باجپائی ایک بچے کو مشکل حالات سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ فلم کی کہانی میں اداکار کا بچے کے ساتھ تعلق اور بچے کو بچانے کے لئے منوج اپنی زندگی کو کیوں خطرہ میں ڈالتے ہیں ان تمام سوالوں کا جواب پراسرار ٹریلر میں واضح نہیں ہے۔رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ ہدایتکار دپیش جین کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم میں پرانے دہلی کی تنگ گلیوں کو دکھایا گیا ہے جسے حقیقت سے قریب تر دکھانے کے لئے بہترین تکنیکی ماہرین اور آسکر ایوارڈز یافتہ ٹیم کی خدمات حاصل کی گئی ہے۔واضح رہے کہ فلم ’گلی گلیاں ‘ میں منوج باجپائی کے ہمراہ رنویر شورے ،نیرج کبی اور شہانی گوسوانی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ فلم 7 ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

بالی ووڈ اداکارائیں جنہوں نے غیرملکیوں کو جیون ساتھی بنایا

ممبئی(ویب ڈیسک) اداکارہ پریانکا چوپڑا سمیت بالی ووڈ کی متعدد اداکاراو¿ں نے جیون ساتھی کے لیے بھارت کے بجائے غیرملکیوں کو ترجیح دی۔پریانکا چوپڑا اورنک جونزمحبت سرحد، رنگ اور مذہب نہیں دیکھتی اس بات کا ثبوت اداکارہ پریانکا چوپڑااور امریکی اداکارو گلوکارنک جونز ہیں جنہوں نے عمر اور سرحدوں کے درمیان واضح فرق ہونے کے باوجود ایک دوسرے کو جیون ساتھی چن لیا۔ دونوں کی منگنی اور روکے کی رسم گزشتہ روز پریانکا کے گھر پر منعقد ہوئی۔ پریانکا کے علاوہ بالی ووڈ کی دیگر اداکاراو¿ں نے بھی شریک حیات کے لیے بھارت کے بجائے غیرملکیوں کا انتخاب کیا۔پریتی زنٹا اورجین گڈبالی ووڈ کی ڈمپل گرل پریتی زنٹا نے بھی جیون ساتھی کے لیے بھارتی شہری کے بجائے امریکی سرمایہ کار جین گڈ کا انتخاب کیا دونوں 2016 میں لاس اینجلس میں شادی کے بندھن میں بندھے۔سلینا جیٹلی اورپیٹر ہیگ بالی ووڈ اداکارہ سلینا جیٹلی نے2010 میں آسٹریلوی شہری پیٹر ہیگ سے شادی کی، دونوں کی شادی میں گھر والوں اورقریبی دوستوں نے شرکت کی تھی، سلینا جیٹلی نے شادی کے بعد شوبز کو خیرباد کہہ دیا اور اپنے شوہر اور دوبچوں کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔الیانا ڈی کروز اور اینڈریو نیبون نامور بالی ووڈ اداکارہ الیانا ڈی کروز نے بھی جیون ساتھی کے طور پر آسٹریلوی فوٹوگرافر اینڈریو نیبون کا انتخاب کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق الیانا نے اپنی شادی کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی ہے لیکن دونوں گزشتہ 4 سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔شروتی ہاسن اورمیکائیل کورسالابالی ووڈ اور ساو¿تھ انڈین فلموں کی نامور اداکارہ شروتی ہاسن اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والے تھیٹر اداکار میکائیل کورسالا کی ملاقات لندن میں ہوئی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں طویل عرصے سےایک دوسرے کے ساتھ اور 2018 کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔رادھیکا آپٹے اوربینڈکٹ ٹیلربالی ووڈ اداکارہ رادھیکا آپٹے اور بینڈکٹ ٹیلر کی ملاقات لندن میں ہوئی تھی بعد ازاں یہ دوستی محبت میں بدل گئی اور 2012 میں دونوں لندن میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔لیزا ہائیڈن اورڈینو لالوانی”ہاو¿س فل3“اور”بادشاہو“جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی بالی ووڈ اداکارہ لیزا ہائیڈن 2016 میں برطانوی بزنس مین ڈینولالوانی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں۔

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو خریداری کیلئے لاہور کے معروف بازار پہنچ گئے

لاہور(ویب ڈیسک)سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعداسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے اور انہوں نے ٹیکسالی بازار کا دورہ کیا۔ سابق بھارتی کرکٹر کو دیکھ کر شہریوں نے گھیر لیا اور ان کے ساتھ سلفیاں بنوائیں،نوجوت سنگھ سدھونے ٹیکسالی بازارمیں چپل بھی خریدے۔واضح رہے کہ سابق بھارتی کرکٹر پرسوں واہگہ بارڈر کے راستے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے آئے تھے ،انہوں نے گزشتہ روز تقریب برداری میں شرکت کی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی۔

دپیکا پڈوکون کا شادی پر سونے کے زیورات پہننے سے انکار

ممبئی(ویب ڈیسک) نامور بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے بھارتی روایت کے برخلاف اپنی شادی پر سونے کے زیورات پہننے سے انکار کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی میں کچھ ہی مہینے باقی رہ گئے ہیں لہٰذا دونوں اپنے گھروالوں کے ساتھ خوب زور و شور سے تیاریوں میں مصروف ہیں۔ تاہم دپیکا نےاپنی شادی پر سونے کے زیورات پہننے سے انکار کردیا ہے اور وہ شادی پر صرف چاندی کے زیورات پہنیں گی۔ یہ بات چونکا دینے والی ہے کیونکہ بھارت اور پاکستان میں اگر دلہن سونے کے زیورات نہ پہنے تو شادی مکمل نہیں سمجھی جاتی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا نے یہ فیصلہ شادی کا خرچ بچانے کے لیے نہیں کیا، بلکہ زیورات دلہا اور دلہن کے کپڑوں کے حساب سے خریدے جائیں گے اور اسی لیے دپیکا سونے کے نہیں بلکہ چاندی کے زیورات پہنیں گی۔دپیکا اور رنویر 20 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت مقام ’لیک کومو‘ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ شادی کی تقریب سادگی سے منعقد کی جائے گی جس میں صرف 30 مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا۔ مہمانوں کے موبائل استعمال کرنے پر بھی پابندی ہوگی تاکہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک نہ ہوجائیں۔

پنجاب کی متوقع کابینہ میں کون کون شامل ہوگا، نام سامنے آ گئے

لاہور(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھا لیا ہے ، پنجاب کی کابینہ میں کون کون شامل ہو گا اس حوالے سے نام سامنے آ گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید،علیم خان،اسلم اقبال ،ڈاکٹر یاسمین راشد،اشفہ ریاض، مرادراس کو پنجاب کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔اس کے علاوہ اجمل چیمہ،آصف نکئی کوبھی پنجاب کابینہ کاحصہ بنانے کافیصلہ کیا گیا ہے جبکہ علی رضاخاکوانی،واثق قیوم بھی وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹیم میں شامل ہوں گے۔فیاض الحسن چوہان،سبطین خان،حامدیارہر اج اورسردارمحسن لغاری کوبھی کابینہ میں شامل کیاجائےگا،جبکہ امیرمحمدخان کانام بھی پنجاب کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔