Monthly Archives: August 2018
منصوبہ تاخیر کا شکار کیوں ہوا؟
جعلی اکاﺅ نٹس سے 60کروڑ روپے منتقلی کا ریکا رڈمل گیا
صدارتی انتخاب میں کا میاب ہوں گے
اورنج لائن منصوبے پر غیر معیاری کام ہوا، چیف جسٹس
اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اورنج لائن منصوبے پر غیر معیاری کام ہوا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے میگا پراجیکٹس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ اورنج لائن پر غیر معیاری کام ہوا اور منصوبہ وقت پر مکمل نہیں ہوا، پروجیکٹ سے متعلق عدالت کی تشکیل کردہ کمیٹی سے بھی تعاون نہیں کیا گیا، بتایا جائے کہ تاخیر کی کیا وجوہات ہیں اور پہلی ٹرین کب چلے گی؟۔پروجیکٹ کے سربراہ سبطین علی نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر بتایا کہ کام مکمل ہونے کے بعد پہلی ٹرین اگلے سال 30 جولائی کو چلے گی، منصوبہ 27 ماہ میں مکمل ہونا تھا، تاہم 22 ماہ تک کام بند رہا، پیکج ون اور ٹو کا سول ورک 30 اکتوبر تک مکمل ہوجائے گا، پیکج 4 پر کام 15 نومبر کو مکمل ہوگا، منصوبے کے لیے اضافی 9 ارب روپے درکار ہیں، کام مکمل ہونے میں مزید 11 ماہ لگیں گے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ مجھے نہیں لگتا گیارہ ماہ میں بھی منصوبہ مکمل ہو گا، شاید اورنج لائن کی راہ میں رکاوٹیں عدالت نے ہی دور کرنی ہوں گی، کوشش کریں گے منصوبہ 30 جولائی سے پہلے شروع کروائیں، تمام متعلقہ حکام ایک ساتھ بیٹھ کر مسئلہ حل کیوں نہیں کرتے، دو گھنٹے میں مسئلہ حل کریں ورنہ وزیراعلیٰ خود آئیں، وزیر خزانہ اسد عمر کو بھی بلائیں گے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ میٹرو اتھارٹی کا سربراہ کون ہے؟۔ سبطین علی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میٹرو اتھارٹی کے سربراہ ہیں۔ اس پر چیف جسٹس نے وزیراعلیٰ پنجاب کو آج شام چار بجے طلب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سے کہیں اپنے جہاز پر آجائیں۔انچارج اورنج لائن منصوبہ سبطین علی نے عدالت سے کہا کہ وزیراعلیٰ کو نہ بلوائیں ہم فیصلہ کر لیں گے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے بھی کہا کہ نئے وزیراعلیٰ کو چار دن ہوئے ہیں انہیں کچھ علم نہیں۔ اس پر چیف جسٹس نے وزیراعلیٰ کی طلبی کا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ ہر محکمہ اپنا کام دوسرے پر ڈال رہا ہے۔عدالت نے اورنج لائن منصوبے کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی۔
ایشین گیمز ہاکی؛ پاکستان گولڈ میڈل کی دوڑ سے باہر
جکارتا(ویب ڈیسک) ایشین گیمز کے فائنل میں جاپان کے ہاتھوں 0-1 سے شکست کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم گولڈ میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔جکارتا میں جاری میگا ایونٹ کے مینز ہاکی کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ جاپان سے ہوا، میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا جہاں 18ویں منٹ میں جاپان کے شوتا یمادا نے پنالٹی کارنر پر گول کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلا دی۔پاکستان ٹیم کو گول کرنے کے متعدد مواقع ملے تاہم فارورڈز ان سے فائدہ نہ اٹھا سکے اور جاپان نے 0-1 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل میں قدم رکھ دیئے جب کہ پاکستانی گول کیپر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کئی یقینی گول بچائے۔واضح رہے کہ یکم ستمبر کو شیڈول فائنل میں ملائیشیا اور جاپان کی ٹیمیں ایک ایک بار پھر مدمقابل ہوں گی جب کہ اسی روز پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں برانز میڈل کیلیے میدان میں اتریں گی۔
ایشیا کپ؛ تربیتی کیمپ کیلیے 18 کھلاڑیوں کا اعلان
لاہور(ویب ڈیسک) ایشیا کپ سے قبل تربیتی کیمپ کے لیے 18 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔چیف سلیکٹر انضمام الحق کی سربراہی میں نیشنل سلیکشن کمیٹی نے کپتان اور ہیڈ کوچ سے مشاورت کے بعد ایشیا کپ کیلیے لاہور میں شیڈول تربیتی کیمپ کیلیے 18 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا، کیمپ کا انعقاد 3 ستمبر سے 10 ستمبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا جس میں پلیئرز کا فٹنس ٹیسٹ بھی لیا جائے گا۔کھلاڑیوں میں فخر زمان، امام الحق، شان مسعود، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، حارث سہیل، کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، محمد نواز، عماد وسیم، حسن علی، عثمان خان شنواری، محمد عامر، جنید خان، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔واضح رہے کہ 27 قومی کرکٹرز آرمی ٹریننگ اسکول ایبٹ آباد میں تین روزہ فٹنس کیمپ میں شریک ہیں۔ 31 اگست کو ختم ہونے والے کیمپ کے بعد دوسرے مرحلے میں 18 کھلاڑیوں کا کیمپ 3 ستمبر سے لاہور میں لگایا جائے گا۔
قابض بھارتی فوج نے کشمیری رہنما سید صلاح الدین کے بیٹے کو گرفتار کرلیا
سری نگر(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز کے مظالم کے خلاف حریت قیادت کی کال پر ہڑتال کی جارہی ہے جب کہ بھارتی فورسز نے حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کے صاحبزادے کو گرفتار کرلیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی آئین کا آرٹیکل 35 اے ختم کرنے کی کوششوں کے خلاف حریت قیادت کی کال پر ہڑتال کی جارہی ہے، آرٹیکل منسوخ کرنے کا مقصد غیر کشمیریوں کو وادی میں زمین خریدنے کا حق دینا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فورسز نے سربراہ حزب المجاہدین سید صلاح الدین کے صاحبزادے شکیل کو گرفتار کرلیا اور گرفتاری کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ انہیں دہشت گردی فنڈنگ کے مقدمے میں حراست میں لیا گیا۔سید صلاح الدین کے گرفتار صاحبزادے شیرکشمیر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں ملازم ہیں، اس سے قبل بھی بھارتی فورسز نے سید صلاح الدین کے دوسرے بیٹے کو 2017 میں گرفتار کیا تھا۔دوسری جانب بھارتی فورسز کی جانب سے ضلع باندی پورہ کے علاقے حاجن کے محاصرے کے دوران بھارتی فائرنگ سے شہید کشمیریوں کی تعداد 2 ہوگئی۔قابض انتظامیہ نے حریت رہنما میرواعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کردیا اور سری نگر سمیت دیگر اضلاع میں پولیس کا گشت بڑھا دیا۔
بکرے اور بکریاں انسانی مسکراہٹ سے متاثر ہوتے ہیں: تحقیق
نیویارک (ویب ڈیسک)ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انسانوں کا ہنستا، مسکراتا خوشگوار چہرہ نہ صرف آپ کے ارد گرد لوگ بلکہ بکرے اور بکریاں بھی پسند کرتے ہیں۔نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بکروں پر انسانی چہروں پر خوشی کے تاثرات متاثر ہوتے ہیں۔یہ تحقیق برطانیہ کے شہر کینٹ میں بٹرکپس سینچوری فار گوٹس میں کی گئی ہے جس میں بکروں کو ایک ہی انسان کی دو تصاویر دکھائیں گئیں جن میں سے ایک غصے والی اور دوسرے خوشی کا اظہار کررہی تھی۔اس تحقیق میں شامل ایک محقق اور یونیورسٹی آف لندن کے ڈاکٹر الیکن مک الیگوٹ اور ان کے ساتھیوں نے ایک ایک مخصوص جگہ دیوار پر 1.3 میٹر کے فاصلے پر بلیک اینڈ وائٹ تصاویر لگائیں اس کے بعد بکرے اور بکریوں کو یہاں کھلا چھوڑ دیا گیا۔تحقیق کے دوران 50 فیصد سے زائد بکرے نے انسان کی ہنستی مسکراتی تصویر سے لطف اندوز ہوئے اور انہیں پسند کیا۔اس تحقیق کے نتائج محققین نے رائل سوسائٹی اوپن سائنس جریدے میں شائع کیے جس میں واضح کیا گیا کہ بکرے بکریاں انسان کے خوشی والے چہروں سے متاثر ہوتے ہیں۔تحقیق کے مطابق جانوروں کی انسانی چہروں کو پہنچاننے کی صلاحیت صرف ان جانوروں تک محدود نہیں ہوتی جن کی انسانوں کے ساتھ بطور دوست کام کرنے کی طویل تاریخ رہی ہے جیسا کہ گدھے اور گھوڑے۔اس سے پہلے ہونے والی تحقیق کے مقابلے میں اب سامنے آنے والے نتائج کے مطابق زیادہ قسم کے جانور انسانوں کے مزاج سمجھ سکتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کا وزرا کے ہمراہ پاک فوج کے ہیڈکوارٹر کا دورہ
راولپنڈی(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کے ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا جہاں ان کی آمد کے موقع پر سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کا استقبال کیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق وزیراعظم عمران خان جی ایچ کیو پہنچے تو ان کے ہمراہ وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات اور وزیر مملکت برائے داخلہ بھی تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم کو دفاع، اندرونی سلامتی اور پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی جارہی ہے۔یاد رہے کہ 2 روز قبل سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی تھی۔

















