تازہ تر ین

عوام کیلئے خوشخبری ،صرف چھوٹے سے کام پر سو روپے میں سے 20آپ کے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی کابینہ نے ملک سے لوٹی ہوئی دولت کی ریکوری کیلئے نیا قانون لانے کی منظوری دی ہے جس کے تحت لوٹی ہوئی دولت بتانے والے کو 20 فیصد حصہ دیا جائے گا اور اس کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ دوسرے ممالک سے قانونی معاونت کیلئے بھی قانون سازی کی جائے گی۔ وزیراعظم آفس میں اثاثوں کی بازیابی کا ایک یونٹ بھی قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ منظوری وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔ وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاداکبر نے پی ٹی ا?ئی میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ٹاسک فورس برائے احتساب نے بیرون ملک سے غیرقانونی اثاثے واپس لانے کیلئے اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ وزیراعظم ا?فس میں احتساب کا ایک خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے۔ یہ سٹیس ریکوری یونٹ ہوگا جس میں وزارت خزانہ، وزارت خارجہ اور اسٹیٹ بینک سمیت اہم متعلقہ وزارتوں کے نمائندے ہوں گے۔ شہزاد اکبر کی سربراہی میں خصوصی سیل میں نیب، ایف ا?ئی اے، ایف بی ا?ر اور سٹیٹ بینک کے سینئر افسر شامل ہوں گے۔ اس میں چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹ، فرانزک اکاﺅنٹنٹ اور بین الاقوامی قوانین کے ماہر کو شامل کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ پہلے ہی ایک ٹاسک فورس تشکیل دے چکی ہے۔ اٹارنی جنرل نے حکومتی ٹاسک فورس کی ٹی او ا?رز سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہیں۔ سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت اب 19 ستمبر کو ہوگی۔ حکومتی ٹاسک فورس اپنی 15 روزہ رپورٹ وزیراعظم اور سپریم کورٹ میں جمع کرایا کرے گی۔ وزیراعظم خود احتساب کے عمل کی مانیٹرنگ کریں گے۔ شہزاد اکبر نے بتایا کہ ایک قانون لایا جائے گا جس کے تحت لوٹی ہوئی دولت کے بارے میں بتانے والے کو 20 فیصد انعام دیا جائے گا اور ان کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ گواہوں کو قانونی تحفظ دیا جائے گا۔لوٹی ہوئی دولت واپس لانے میں ایک رکاوٹ یہ ا?رہی ہے کہ دوسرے ممالک سے باہمی تعاون کا معاہدہ موجود نہیں ہے۔ وزارت قانون کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس کیلئے قانون سازی کی جائے۔ فوری طور پر ا?رڈیننس لایا جائے گا جسے بعد میں پارلیمنٹ سے پاس کرایا جائے گا۔سوئٹزرلینڈ میں بینکوں میں اربوں روپے جمع ہیں۔ سابقہ حکومت نے معاہدہ کی توثیق نہیں کی اب وزارت خارجہ کا اعلیٰ سطح وفد فوری طور پر سوئٹزرلینڈ بھیجا جائے گا۔ ایسے ادارے موجود ہیں جو لوٹی ہوئی دولت کی واپسی کیلئے سروسز دیتے ہیں اور کامیابی پر 20 سے 25 فیصد رقم لیتے ہیں۔ یہ ا?پشن استعمال کیا جائے گا تاکہ رقم واپس لانے پر حکومتی اخراجات نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ 200 ارب ڈالر سوئٹزرلینڈ کے بینکوں میں پاکستانیوں کے ہیں لیکن انہوں نے معاہدے کی توثیق نہیں کی یہ کیس 6 سال فائلوں میں ادھر ادھر گھومتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ ایف ا?ئی اے نے ایک ملک میں پاکستانیوں کی رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کا سراغ لگایا ہے۔ حکومت نے 100 بڑے مگرمچھ پکڑنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ خصوصی سیل سب سے پہلے ان سے رقم واپس لائے گا۔ حکومت پاکستان کے دو ارب ڈالر کے کلیمز پہلے سے موجود ہیں ان پر کام تیز کیا جائے گا۔ ایون فیلڈ کے اپارٹمنٹس تحویل پر کام کیا جائے گا۔حکومت کا پختہ سیاسی ارادہ ہے کہ لوٹی ہوئی دولت واپس لانی ہے۔ وزیر اطلا عا ت فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کے صوابدیدی فنڈز کو ختم کرنے سے80 ارب روپے واپس لے کر وزار ت خزانہ کو دیدیئے گئے ہیں۔ وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سکیم ختم کردی گئی ہے۔وزیراعظم نے اس خبر کا نوٹس لیا ہے کہ تربیلا فور پراجیکٹ کا تکمیل سے پہلے افتتاح کردیا گیا جس سے25ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ فیتہ کاٹنے کے شوق میں منصوبہ مکمل نہیں ہونے دیا اور وہ سیلاب میں بہہ گیا۔ تعلیم، صحت اور صفائی صوبائی سیبجکٹ ہیں لیکن وفاقی حکو مت اس کے لئے مہم چلائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں تعلیم ٹاسک فورس قائم کی جائے گی جس میں ماہرین تعلیم، دینی مدارس کے نما ئند ے شامل کئے جائیں گے۔ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ پورے ملک میں بنیادی تعلیمی نصاب ایک ہوگا اس کے لئے صوبوں سے مشاورت کی جائے گی۔ میٹرک، او لیول اور دینی مدارس کے لئے ایک ہی بنیادی تعلیمی سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔ اس کا مقصد عدم مساوات کو دور کرنا ہے۔اس وقت اڑھائی کروڑ بچے سکول نہیں جاتے ان کو داخلہ دلایا جائے گا۔سٹریٹ چلڈرن اور بے سہارا خواتین کو پناہ دی جائے گی اسلام ا?باد میں اس مقصد کے لئے وزارت انسانی حقوق 4کروڑ 60لاکھ روپے سے سنٹر بنائے گی۔ چائلڈ لیبر بچوں کے جنسی استحصال اور انسانی سمگلنگ کو روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ سکولوں میں بچوں کو جسمانی سزا دینے پر پابندی ہوگی۔ وزارت انسانی حقوق گھریلو ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لئے ریگولیٹری فریم ورک تیار کرے گی۔ فواد چوہدری نے بتایا کہ معذور افراد کے عمارتوں میں داخلے کو ا?سان بنانے کے لئے بلڈنگ کوڈ میں ترمیم کی جائے گی۔ سرکاری و نجی بلڈنگز میں معذوروں کے داخلہ کی سہولت لازمی قرار دی جائے گی۔ کابینہ نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ سفارت خانوں میں اوورسیز پاکستا نیوں سے رویہ بہتر بنایا جائے۔ دنیا بھر میں دس ہزار پا کستا نی جیلوں میں قید ہیں ان کی رہائی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ ایران میں تین ہزار قیدی ہیں جن کی رہائی کے لئے ایرانی وزیر خارجہ سے بات کی گئی ہے۔ ایرانی پراسیکیو ٹر جنرل سے پاکستانی وفد ملاقات کرے گا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم صوبائی سبجیکٹ ہے لیکن تین صوبوں میں ہمارے حکومت ہے اس لئے نئی تعلیمی پالیسی وہاں بھی نافذ کی جائے گی۔ 25لاکھ طلبہ دینی مدارس میں زیر تعلیم ہیں ایک قادیانی میاں عاطف اکرام کو وزیراعظم کی مشاورتی کونسل کا رکن بنانے کے سوال پر وزیر اطلاعات نے اس اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کا تحفظ اسلام کا حصہ ہے۔ اسلامی تعلیمات یہی بتاتی ہیں ریاست مدینہ میں اقلیتوں کو تحفظ دیا گیا۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان اسی لئے بنا تھا کہ برصغیر میں مسلمان اقلیت میں تھے اور ان پر ظلم کیا گیا۔ اب بھی انڈیا میں مسلمانوں کو گائے ذبح کرنے پر قتل کردیا جاتا ہے،کیا جس بنیاد پر ہم نے ایک ملک حاصل کیا تھا اسے ختم کردیں؟اقلیتوں کا تحفظ اسلامی ریاست کا فرض ہے۔ رسول اکرم? نے فرمایا کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔ کیا ہم نے اقلیتوں کو بحیرہ? عرب میں ڈبونا ہے ہم نے اقلیتوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔ اس طرح کی باتوں سے ہم نے دنیا میں اپنا مذاق اڑوایا ہے ہم نے ا?گے جانا ہے ہم دو دو کروڑ ووٹ لے کر ا?تے ہیں ہم نے فیصلہ کرنا ہے یا انہوں نے جن کے لاکھوں ووٹ ہیں اور دو سیٹیں نہیں ہیں ریاست پاکستان یہ فیصلہ کرے گی کہ ریاست کس طرح چلے گی، ہم قرا?ن و سنت کے خلاف کوئی قانون نہیں بنا سکتے۔این این ا?ئی کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نجی سکولوں کی فیس کو بھی مناسب سطح پر لایا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے سکولوں میں جسمانی سزاﺅں پر پابندی کی بھی منظوری دیدی ہے۔وفاقی کابینہ نے بچوں سے زیادتی کی روک تھام اور جبری مشقت پر پابندی کے اقدامات کی بھی منظوری دی ہے جبکہ سٹریٹ چلڈرن اور خواتین کیلئے سنٹر بنائے جائینگے۔بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ ملک سے باہراثاثوں کو واپس لانے کیلئے ٹاسک فورس بنائی گئی ہے اور وزیراعظم سیکرٹریٹ میں اثاثہ ریکوری یونٹ قائم کیا گیا ہے جس میں نیب ، ایف ا?ئی اے ، سٹیٹ بینک، ایف بی ا?ر کا ایک ایک سینئر نمائندہ، چارٹر اکاﺅنٹنٹ، سینئر لائر شامل ہیں اور وہ کسی کی بھی مدد لے سکتے ہیں۔ سپریم کورٹ میں بھی اس حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میوچل لیگل اسسٹنٹ ایکٹ بھی لارہے ہیں تاکہ بیرون ملک سے اطلاعات ہنگامی بنیادوں پر حاصل کی جاسکیں۔ا?ئی این پی کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں پاکستان اور چین میں شعبہ تعلیم میں تعاون کے لیے معاہدے، قائم مقام چیئرمین پی ا?ئی اے کی تقرری کی منظوری دے دی گئی،کسی بھی سرکاری ملازم کو نوکری سے برطرف نہیں کیا جائے گا۔ فیصلے کا اطلاق ریگولر، کنٹریکٹ اور ایڈہاک پر رکھے ملازمین پر بھی ہوگا۔سرکاری ملازم کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر بھی برطرف نہیں کیا جاسکے گاتاہم حکم کا اطلاق عدالتی فیصلوں پر نہیں ہوگا۔ فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain