تازہ تر ین

انتخابات میں ’دھاندلی‘ کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کو تیار ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے مطالبے پر حکومت عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کو تیار ہے۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے ویڈیو پیغام میں لگائے گئے سنگین الزامات کا جواب دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن دھاندلی کی نوعیت کے بارے میں بتانے میں ناکام رہی ہے اور نہ ہی اب تک دھاندی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے کوئی ریفرنس جمع کرایا ہے۔ اپوزیشن دھاندلی سے متعلقی کوئی بھی ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے اور ہو اس کا معاملہ سیاسی مقاصد کے طور پر استعمال کررہی ہے، لہٰذا اپوزیشن کو مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے ٹھوس ثبوت فراہم کرنے چاہئیں۔اس موقع پر فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم خان سواتی کی جانب سے ریزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) میں خرابی کی نشاندہی پر ان کی تعریف کی۔اپنی گفتگو کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبوں کو کم کرنے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت شفافیت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ سی پیک کے تمام منصوبوں کو مکمل کرے گی۔بجلی، گیس اور کھاد کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا بلکہ مسلم لیگ(ن) کی سابقہ حکومت نے بجلی، گیس کے محکموں اور کھاد کی صنعت کو تباہ کردیا۔انہوں نے شہباز شریف کی جانب سے لگائے گئے سنگین الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو کرپشن کے الزمات کے باعث جیل جانا پڑا کیونکہ وہ اپنے اثاثوں اور آمدنی کے ذرائع ثابت کرنے میں ناکام ہوگئے تھے۔انہوں نے کہا کہ کسی نے بھی اتنی کم مدت میں اتنی زیادہ رقم نہیں بنائی ہوگی، جتنی نواز شریف نے بنائی تھی۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے پی ٹی آئی کی حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے اور وزیر اعظم عمران خان وہ شخص ہیں، جس پر ہر کوئی اعتماد کرتا ہے کہ وہ عطیہ کی گئی رقم کا ایمانداری سے صحیح جگہ استعمال کریں گے۔ حکومت کا خیال تھا کہ اپوزیشن ڈیمز کے لیے عطیات ک اعلان کرے گی لیکن انہوں نےعطیات کی اپیل پر تنقید کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain