تازہ تر ین

پاکستان میں ڈیم بننے نہیں دیئے جارہے: عبدالودود قریشی ، حکومت کا ڈیمز کیلئے اقدام قابل ستائش ، شاہد اقبال بھٹی، چینل ۵ کے پروگرام ” لائیو ایٹ سیون“ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تجزیہ کار عبدلودود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈیم بننے نہیں دیے جا رہے بھارت بھی نہیں چاہتا پاکستان ڈیم بنائے پھر ہمارے اندر ایسے عناصر موجود ہیں جو ڈیم کی مخالفت کر رہے ہیں چین میں بھی ڈیمز کے لئے عوام سے پیسے لئے گئے تھے لیکن پاکستان میں مٹھی بھر عناصر کی طرف سے اس پر تنقید کی جا رہی ہے۔چینل فائیو کے پروگرام لائیو ایٹ سیون میںگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واپڈا کو بھی کنگال کر دیا گیا واپڈا جو پہلے پانی سے بجلی بنا کر منافع کماتا تھا اب خسارے میں ہے۔گزشتہ حکومتوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کئے رکھا قوم کے ٹیکس کے پیسوں سے حکمران عیش کرتے ہیں پھر عوام بھلا ٹیکس کیوںدیںعوام کو سہولیات بھی نہیں دی جاتیں کوئی پوچھنے والا نہیں اصلاحات میں وقت لگے گا۔عمران خان کی نیت ٹھیک ہے وہ کام کرنا چاہتے ہیں۔ڈیم پر بہرصورت کام شروع ہونا چاہئے۔تجزیہ کار شاہد اقبال بھٹی نے کہا کہ سب جانتے ہیں پاکستانی بہت کھلے دل کے مالک ہیں عوام ڈیم کے لئے بھی دل کھول کر فنڈز فراہم کر رہے ہیں۔چیف جسٹس اور حکومت کا ڈیمز کے لئے اقدام قابل ستائش ہے۔عوام کو ٹیکس نیٹ میں بھی لانا ہو گا تاکہ نظام چل سکے۔مجھے یقین ہے نئی حکومت اہداف حاصل کر لے گی۔ لوٹی دولت واپس لانا ناممکن نہیں لیکن باہر سے پیسہ واپس لانے میں وقت لگ سکتا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain