لکھنو (آئی این پی) بھارت میں اتر پریش کے کوآپریٹو کے وزیر مکت بہاری ورما نے کہا ہے کہ ایودھیہ میں رام مندر ضرور تعمیر کیا جائے گا کیونکہ سپریم کورٹ ہماری ہے۔ لکھنو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بی جے پی کے وزیر نے کہا کہ عدلیہ عاملہ اور انتظامیہ رام مندر کے مسئلے پر بھارتیہ جتنا پارٹی کے ساتھ ہیں۔ ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے بابری مسجد کے انہدام کا معاملہ بھارتی سپریم کورٹ میں ہے جس نے ایودھیہ میں بابری مسجد یا رام مندر کی تعمیر کا فیصلہ کرنا ہے۔ تاہم بی جے پی کے وزیر کے اس بیان سے بھارت کے مسلمانوں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔