تازہ تر ین

ہیلی کاپٹروں سمیت 8بھینسوں کی نیلامی ،وزیراعظم ہاﺅس بارے خبر

اسلام آباد( ویب ڈیسک )حکومت نے وزیراعظم ہاو¿س میں موجود 8 بھینسیں اور 4 ہیلی کاپٹرز بھی نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے مشیر نعیم الحق کا کہنا ہے کہ کیبنٹ ڈویڑن کے پاس موجود 4 ہیلی کاپٹرز کسی کے زیراستعمال نہیں اس لیے اضافی گاڑیوں کی نیلامی کے بعد چاروں ہیلی کاپٹرز بھی نیلام کیے جائیں گے۔وزیراعظم کے مشیر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاو¿س میں موجود 8 بھینسیں بھی فروخت کی جائیں گی جو سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے رکھی تھیں۔وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت وزیراعظم ہاو¿س کے زیراستعمال اضافی گاڑیوں کی نیلامی کا حکم دیا تھا جس کے بعد مجموعی طور پر 33 گاڑیاں نیلام کرنے کے لیے اشتہار بھی جاری کیا گیا جس کے مطابق وزیراعظم ہاو¿س میں 17ستمبر کی صبح 10 بجے گاڑیاں نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی جسے سے حاصل ہونے والی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیلامی کے لیے پیش گاڑیوں میں 8 جدید لگڑری بی ایم ڈبلیو اور 4 جدید مرسیڈیز بینز گاڑیاں بھی شامل ہیں، دیگر گاڑیوں میں 16 ٹویوٹا کرولا، 3 سوزوکی، ایک ہنڈا اور ایک ایچ ٹی وی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain