تازہ تر ین

کلثوم نواز نڈر خاتون، مشکل وقت میں اہم کردار ادا کیا اور تحریک چلائی : اعجاز حفیظ ، ادارے مل کر کام کریں تو ریاست مضبوط ہوتی ہے ، ڈیم بننے ضروری ہیں:امجد اقبال ، ملکی ترقی کیلئے ڈیم ناگزیر ہیں، پانی کا مسئلہ چھوٹا نہیں : علی نقوی ، سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن کلثوم نواز کے انتقال پر سب کو افسوس ہے: آغا باقر ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کالم نگار اعجاز حفیظ نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی رحلت ایک قومی سانحہ ہے۔وہ ایک نڈر اور بے باک خاتون تھیں۔نواز شریف کی جلاوطنی کے دوران انہوں نے تحریک چلائی۔ چینل فائیو کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورے شریف خاندان میں وہ ہیرا تھیں نگینہ تھیں۔نواز \شریف ،مریم اور صفدر کو پیرول پر رہائی مل سکتی ہے۔اعتزاز احسن نے اچھا بیان دیا ہے۔انہوں نے کہا چیف جسٹس اور آرمی چیف کی ملاقات خوش آئتد ہے انہوں نے ڈیم کے لئے ایک ارب انسٹھ لاکھ فنڈ دیا۔بڑی اچھا ہوتا اگر آصف زرداری اور شہباز شریف بھی فنڈ دیتے دونوں کے پاس اتنا پیسہ ہے گنتی ختم ہوجائے گی پیسہ ختم نہیں ہو گا۔کالم نگار آغا باقر نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر نفس نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے ۔سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن بیگم کلثوم نواز کی وفات پر سب کو افسوس ہے۔اعتزاز احسن جب صدارتی الیکشن لڑ رہے تھے تو ن لیگ نے کہا یہ معافی مانگیں تو ہم شاید ان کو سپورٹ کریں۔خیر اعتزاز احسن نے اب معذرت کر لی دیر عاید درست عاید لیکن ایسی بات نہیں کرنی چاہئے کہ بعد میں معذرت کرنی پڑے۔ کالم نگار علی جاوید نقوی نے کہا کہ شریف خاندان کے لئے ایک امتحان ہے اور صدمہ بھی ہے ان کا خلاءپر نہیں ہوسکے گا ۔جب انہیں ہاﺅس اریسٹ کیا گیا تو ان سے میں نے پوچھا کبھی آپ نے سوچا تھا یہ وقت آئے گا انہوں نے کہا میں نے تو یہ بھی نہیں سوچا تھا کبھی خاتون اول بنوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے ڈیم ناگزیر ہیں پانی کا مسئلہ چھوٹا نہیں۔اس کے بغیر بقا ممکن نہیں سب کو مل کر کام کرناہو گا۔ سینئر صحافی امجد اقبال نے کہا کہ دعاہے اللہ مرحومہ کلثوم نواز کے درجات بلند فرمائے۔ انہوں نے نارمل حالات میں سیاست شر وع نہیں کی۔شریف فیملی کے لئے ان کی وفات ایک بڑا خلا ہے۔وہ ایک سال سے زائد علیل رہیں اس دوران ملکی سیاست نے کئی رخ پلٹے۔سیاست میں ان کا بڑا کردار رہا۔حسن نواز حسین نواز عدالت سے مفرور ہیں اس لئے شاید وہ پاکستان نہ آئیں۔بیمار کوئی بھی ہو سکتا ہے اس پر زیادہ بحث نہیں کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ادار ے مل کر کام کریں تو ریاست مضبوط ہوتی ہے۔ڈیم بننے ضروری ہیں سب کو سپورٹ کرنی چاہئے۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain