تازہ تر ین

مسلم لیگ ن نواز شریف کے نام پر ہی رجسٹرڈرہےگی،عدالت کا فائنل فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کی رجسٹریشن منسوخی کی تمام درخواستیں مسترد کردیں۔الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کی رجسٹریشن منسوخی کی چار درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے نام کے ساتھ سے نواز نہیں ہٹے گا۔الیکشن کمیشن نے متفقہ طور پر چاروں درخواستیں مسترد کیں، (ن) لیگ کی رجسٹریشن منسوخی سے متعلق تحریک انصاف کے رہنما خرم نواز گنڈا پور، ابرار حسین رضا اور دیگر نے درخواست دی تھی۔درخواست گزار مخدوم نیاز انقلابی نے درخواست میں مو?قف اختیار کیا تھا کہ عدالت نواز شریف کو نااہل قرار دے چکی ہے اور نااہل شخص کے نام پارٹی نہیں رہ سکتی، اس لیے مسلم لیگ (ن) سے نواز شریف کا نام بھی نکالا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain