تازہ تر ین

کلثوم نواز کی میت لاہور پہنچا دی گئی

لاہور (ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی لندن میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت کو قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے پاکستان پہنچا دیا گیا۔لاہور ایئرپورٹ پر میت کو حمزہ شہباز نے وصول کیا ۔ خیال رہے کہ کلثوم نواز کی میت پاکستان لانے والی پرواز پی کے 758 کو سوا گھنٹہ تاخیر کا سامنا کرنا پڑا تھا۔میت کے ہمراہ ان کی بیٹی اسما نواز، حسن نواز اور حسین نواز کے صاحبزادے شہباز شریف اوردیگر اہلِ خانہ سمیت تقریباً 15 افراد وطن واپس پہنچے ہیں، میت کو ایئر پورٹ پر وصول کرنے کے لیے شریف فیملی کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق میت کو بذریعہ ایمبولینس جاتی امرا پہنچایا جارہا ہے، اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔کلثوم نواز کی دوسری نمازِ جنازہ شریف میڈیکل سٹی سے ملحقہ گراو¿نڈ میں ادا کی جائے گی،جس کے بعد ان کی تدفین جاتی امرا میں ان کے سسر میاں شریف اور دیور عباس شریف کی قبروں کے قریب کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق جاتی امرا کے اطراف میں 3 مقامات پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی ہے، جبکہ کارکنان کو سوئی گیس سوسائٹی کی جانب سے آنے کی اجازت ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain