تازہ تر ین

بیٹے کی یاد میں سڑکیں ٹھیک کرنے والا شہری

ممبئی (ویب ڈیسک)ممبئی کی سڑکوں پر اکثر نظر آنے والا دادا راو¿ بلہورے نہ تو کوئی میونسپلٹی ورکر ہے اور نہ کسی تعمیراتی کمپنی کا ملازم بلکہ وہ ایک بزنس مین ہے مگر اس کے باوجود وہ شہر کی خراب سڑکوں کی پیوندکاری کرتا ہے۔دادا راو¿ بلہورے کو 16 سالہ بیٹے پرکاش کی 2015 میں ایک ٹریفک حادثے میں ہلاکت کا ایسا صدمہ پہنچا کہ اب اس نے بیٹے کی یاد میں کسی سرکاری مدد کے بغیر خود ہی سڑکوں کو ٹھیک کرنے کا بیڑہ اٹھا لیا ہے۔بیٹے کے انتقال کے بعد 3 برسوں میں وہ ممبئی کی سڑکوں 600 سے زائد گڑھے درست کر چکا ہے جس سے نہ جانے کتنی کی جانیں بچ چکی ہیں۔دادا راو¿ بلہورے کا کہنا ہے کہ ‘ممبئی کی سڑکوں پر روڈ ایکسیڈنٹ کی بڑی وجہ گڑھے ہیں اور بیٹے کو کھونے کے بعد میں نے یہ سلسلہ اکیلے شروع کیا، میں اپنا بیٹا کھوچکا ہوں اور چاہتا ہوں کہ کوئی اور اپنا بیٹا نہ کھوئے۔’دادا راو¿ بلہورے روزانہ اپنی گاڑی میں سڑکوں کی پیوندکاری کاسامان لے کر نکل جاتے ہیں اور اکیلے ہی یہ کام کرتا ہے۔دادا راو¿ کے مطابق اس نے بیٹے کی ہلاکت کے بعد حکومت کو درخواست جمع کرائی تھی جس کے بعد وہ گڑھا بھر دیا گیا لیکن وہ گڑھے بھرنے کے لیے کسی کی موت کا انتظار نہیں کرسکتا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے اپنی دکان کے سامنے گڑھے کو بھر کر سلسلہ شروع کیا جس کے بعد اب لگتا ہے کہ کئی ‘پرکاش’ بچا چکا ہوں۔دادا راو¿ ممبئی کے علاوہ ریاست مہاراشٹرا اور پورے ملک میں یہ کام کرنے کے خواہش مند ہیں تاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain