تازہ تر ین

وزیراعظم کا آج 1روزہ دورہ کراچی ، مزار قائد پر حاضری دینگے

اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے جہاں مزار قائد پر حاضری ،امن وامان کے اجلاس کی صدارت اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ لیں گے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان بطور وزیر اعظم پہلی بار کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں پر وہ سب سے پہلے سے مزار قائد پر حاضری دیں گے اور پھر اسٹیٹ گیسٹ ہا¶س جائیں گے جہاں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کریں گے۔دورے کے شیڈول میں عمران خان گورنر ہا¶س جائیں گے جہاں پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلٰی مراد علی شاہ سمیت سکیورٹی حکام سے ملاقات کریں گے اور ان سے کراچی کے ترقیاتی منصوبے کے فور ، گرین لائن اور کراچی پیکج سمیت سکیورٹی کی صورت حال پر بریفنگ لیں گے،بعد ازاں کراچی میں امن وامان کی صورت حال پر اجلاس کی صدارت کریں گے ،اجلاس میں ڈی جی رینجرز سمیت دیگر سکیورٹی اداروں کے اعلی حکام شریک ہوں گے ،ڈی جی رینجرز کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دیں گے ۔ وزیر اعظم کراچی کی تاجر برادری اور میڈیا ہاﺅسز کے مالکان سے بھی ملاقات کریں گے اور پانچ بجے میڈیا سے گفتگو کریں گے ۔ گورنر ہا¶س میں ڈیم فنڈ کے عشائیہ میں بھی شرکت کریں گے اور پھر رات گئے اسلام آبا د کیلئے واپس روانہ ہوں گے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain