تازہ تر ین

سخت سیکیورٹی میں 8 محرم الحرام کے جلوس، موبائل فون سروس معطل

کراچی( ویب ڈیسک )ملک بھر میں 8 محرم الحرام کے جلوس برآمد ہوں گے جن کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ کئی شہروں میں موبائل فورن سروس معطل ہے۔کراچی میں نشتر پارک سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کے راستے کے اطراف کنٹینرز رکھ کر 200 سے زائد گلیوں کو بند کیا جاچکا ہے، جلوس کی نگرانی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے فعال ہیں جبکہ جلوس کی گزرگاہ پر واقع بلند عمارتوں پر پولیس کے ماہر نشانہ باز متعین کر دیئے گئے ہیں۔کراچی میں پولیس کے 5 ہزار اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ رینجرز کی بھاری نفری بھی جلوس اور مجالس کی حفاظت پر مامور رہے گی۔شہری انتظامیہ نے ایم اے جناح پر گڑھے بھر کر استر کاری بھی کر دی ہے۔شہر قائد میں 8 سے 10 محرم تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے، جبکہ حفاظتی اقدامات کے تحت جلوسوں کی گزر گاہوں پر موبائل فون سروس بھی بند ہے۔کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 9 اور 10 محرم کو بھی موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل رہے گی۔اسلام آباد میں 8 محرم الحرام کے 3 بڑے جلوسوں کے لیے پولیس نے ٹریفک اور ڈائیورڑن پلان جاری کر دیا ہے۔شہدائے کربلا کی یاد میں لاہور، راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، سیالکوٹ، حیدرآباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں شبیہ علم اور ذوالجناح کے جلوس نکالے جائیں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain