تازہ تر ین

آج سے کراچی میں گرمی بڑھنے کی پیشگوئی، سمندری ہوائیں رک گئیں

کراچی( ویب ڈیسک ) شہرِ قائد میں سمندری ہوائیں رک گئیں اور شمال مغربی علاقوں سے چلنے والی ہواو¿ں نے موسم کو گرم کردیا۔ محکمہ موسمیات نے شہر میں آج سے گرمی کی نئی لہر کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالرشید نے جیو نیوز کو بتایا کہ خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباو¿ کے باعث 4 روز تک شدید گرمی کی لہر کراچی کو لپیٹ میں لیے رکھے گی۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے اس دوران شہر کا درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 26 ستمبر کے بعد سے گرمی کی شدت میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔واضح رہے کہ رواں برس مئی اور جون میں بھی شہرِ قائد کے باسی کئی مرتبہ ہیٹ ویو کا سامنا کرچکے ہیں۔احتیاطی تدابیر:شہری شدید گرمی میں ہیٹ ویو سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اگر گھر سے نکلیں تو سر کو ڈھانپ کر رکھیں۔ماہرین اور ڈاکٹروں کے مطابق سر اور جسم کے دیگر حصوں پر گیلا کپڑا لپیٹنے سے بھی گرمی کا احساس کم ہوتا ہے۔شدید گرمی کے موسم میں ہلکے رنگ اور ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہننے کی ہدایت کی جاتی ہے، جو گرمی کے احساس میں کمی کے لیے مددگار ہوتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain