تازہ تر ین

بھاٹی گیٹ: گلے پر ڈور پھرنے سے محنت کش جا ں بحق

لاہور (خصوصی ر پو رٹر )حکومتی پابندی کے باوجود لاہور میں پتنگ بازی جاری، بھاٹی گیٹ کے علاقے میں گلے پر ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز بیگم کوٹ کا رہائشی19 سالہ بلال کام سے فارغ ہوکر واپس گھر جا رہا تھا۔ اسی دوران تھانہ بھاٹی گیٹ کی حدود میں پتنگ بازی ہو رہی تھی جس کی وجہ سے بلال کے گلے پر ڈور پھر گئی اور وہ زخمی ہو کر گر گیا۔ پولیس نے زخمی کو ہسپتال منتقل کیا جہا ں وہ زیادہ خون بہہ جانے کے باعث جانبر نہ ہو سکا بعد ازاں پولیس نے لاش کو قانونی کاروائی کے بعد تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کر کے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جواں سالہ نوجوان کی لاش گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا اس موقع پر ہر اانکھ آشکبار تھی جبکہ مان پر غشی کے دورے پڑتے رہے ، میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعدوزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے نوجوان کے لواحقین سے اظہار تعزیت ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ ان کا کہنا تھا پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر عمل درآمد نا کروانا انتہائی افسوسناک ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہو رشہزاد اکبرنے شہرمیں پتنگ اڑانے ،بیچنے اور بنانے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاﺅن کا حکم دے دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا ہے کہ تمام ڈویژنل ایس پیز اپنے علاقہ جات میں پتنگ بازی اور پتنگ سازی پر پابندی کو ہر قیمت ےقینی بنائیں۔لاہور پولیس نے ماہ اگست اور رواں ماہ کے دوران پتنگ بازی کی خلاف ورزی پر 300مقدمات میں 316ملزمان گرفتار کئے ۔پتنگ ساز فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کے حوالہ سے ضلعی انتظامیہ سے مکمل کوآرڈینیشن اور تعاون جاری رہے گا۔پتنگ بازی جیسے خطرناک کھیل نے کئی گھروں کے چراغ گل کئے ہیں۔ والدین اپنے بچوں کےلئے دکانداروں سے پتنگوں کی بجائے موت خرید رہے ہیں۔والدین کو اپنے بچوں کی پتنگ بازی کے حوالہ سے حوصلہ شکنی کےلئے موئثر کردار ادا کر نا ہوگا۔آئندہ پتنگ بازی کرنے والوں کے والدین کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ شہر میں پتنگ بازی جسے خطرناک اور خونی کھیل کی کسی صورت اجازت نہیں دے سکتے ۔ڈویژنل ایس پیز پتنگ بازی کی روک تھام کو ےقینی بنانے کے لئے خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain